Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : عمر شریف ، نائلہ جعفری اور رائلٹی کے مسائل
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : عمر شریف ، نائلہ جعفری اور رائلٹی کے مسائل

ایڈیٹراکتوبر 3, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
umar sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب بھی فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو ہمارے یہاں ایک عجیب سی بے چینی پھیل جاتی ہے۔ایک بڑے طبقے کو اس شخص کی عاقبت کی فکر سوار ہو جاتی ہے اور باقی ماندہ ایک خوف اور احساس جرم میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
انھیں لگتا ہے کہ رنگ و روشنیوں اور محبتوں کو بے مول بانٹنے والے ان نابغوں کے ساتھ ان کے ہاتھوں کچھ ایسی نا انصافی ہوئی ہے کہ اگر اس کا ذمہ دار انھوں نے فوری طور پہ کسی دوسرے کو نہ ٹھہرایا تو یہ رنگ اور روشنیاں ان سے روٹھ جائیں گی۔اس اجتماعی خوف کے تحت ہم جانے والے کا غم بھی اس کی شان کے شایان نہیں منا سکتے۔ لڑتے جھگڑتے، ایک دوسرے پر نام دھرتے، پہلی برسی تک ہم جانے والے کو فراموش کر چکے ہوتے ہیں۔
عمر شریف طویل علالت کاٹ کے رخصت ہوئے۔ ان کے چاہنے والوں کا ایک وسیع حلقہ ہے جو ان کی موت سے دکھی ہوا اور یہ سوال اٹھا کہ آخر ان کا علاج بر وقت ملک سے باہر جا کے کیوں نہ ہو پایا۔بہت سے فنکار تو علاج کی سہولت سے محروم ہی اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ بہت سے دو وقت کی روٹی اور سر پر چھت کے لیے ادھر ادھر دیکھتے رہتے ہیں۔پچھلے دنوں ہماری ایک بہت پیاری اداکارہ نائلہ جعفری بھی یہ ہی کہتے کہتے رخصت ہوئیں کہ اداکاروں کو کم سے کم ان کے کام کی رائلٹی تو دی جائے تاکہ جب وہ کام کرنے کے قابل نہ رہیں تب بھی ان کی آمدن لگی رہے۔فنکاروں کا کام ہی ان کی جاگیر ہوتا ہے اور یہ جاگیر ایک ایسے معاہدے کے ذریعے ان سے ہتھیا لی جاتی ہے جسے شاید آنے والے وقت کے انسان حیران ہو کر دیکھا کریں گے اور اس کی کاپیاں انسانی حقوق کے عجائب خانوں میں ملیں گی۔
نائلہ جعفری کے اس نعرہ مستانہ پر کئی لوگ اٹھے اور بہت سی اچھی باتیں سنائی دیں۔ مگر وقت کے ساتھ سب کہیں دب دبا گئیں۔وہ لوگ جو سیانے ہوتے ہیں عروج کے زمانے میں جائیداد بنا لیتے ہیں یا کوئی کاروبار کھول لیتے ہیں۔جونیئر آرٹسٹ یا وہ لوگ جو اپنے اخراجات اور آمدن کے تناسب کو برقرار نہیں رکھ سکتے، اکثر تنگ دستی کا شکار ہوتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی حال ادیبوں کا ہے۔ وہاں تو یہ ہے کہ اب لوگ کان پکڑتے جا رہے ہیں۔ کل وقتی ادیب کم ہی نظر آتے ہیں۔ رائلٹی کا عنقا جب تک ہاتھ نہیں لگتا یہ پہیلی ایسے ہی رہے گی۔
عمر شریف صاحب مالی طور پر آسودہ تھے لیکن چند وجوہات کے باعث ان کے ملک سے باہر جا کے علاج کرانے میں تاخیر ہوئی۔پھر بھی وہ ان معدودے چند فنکاروں میں سے تھے جنھیں ان کی محنت کا پھل، محبت اور مالی آسودگی دونوں صورتوں میں ملا۔
ہماری یادوں میں، ہماری محفلوں میں، ہمارے درمیان ان سب جانے والوں کا ذکر موجود رہے گا اور یہ امید بھی رہے گی کہ نائلہ اور ان کی طرح کتنے ہی فنکاروں، ادیبوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کا رائلٹی کا خواب بھی جلد ہی پورا ہو گا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمر شریف نائلہ جعفری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٓٓیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : بیزاری +سُستی =؟
Next Article طاہر سرور میر کا کالم عمر شریف کی عمر کی نقدی : ان کا جادو 14 برس کی عمر میں چل گیا تھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : عمر شریف کا’ قاتل ‘کون ہے ؟

اکتوبر 6, 2021

طاہر سرور میر کا کالم عمر شریف کی عمر کی نقدی : ان کا جادو 14 برس کی عمر میں چل گیا تھا

اکتوبر 3, 2021

ناصر محمود شیخ کا اختصاریہ :عمر شریف ، ملتان اور سرائیکی زبان

اکتوبر 3, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.