Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہر بات پر شک کرنے والے فلسفی۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
کالم

ہر بات پر شک کرنے والے فلسفی۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ

ایڈیٹرجون 7, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فراغت کے دن ہوں ، ایک ہاتھ میں کافی کا مگ ہو دوسرے ہاتھ میں کتاب ہو، راو ی چین ہی چین لکھتا ہو، اور زندگی میں کیا چاہیے ۔فلسفی لوگ مگر ایسی زندگی کے خلاف ہیں ، سچ پوچھیں تو وہ ہر قسم کی زندگی کے خلاف ہیں ۔ فلسفیوں کے خیا ل میں اِس دنیا میں کوئی سچائی ایسی نہیں جس کے بارے میں ہمیں کامل اطمینان ہو سکے کہ یہ ہر قسم کے شک شبے سے پاک ہے ،حتی کہ ریاضی کے متعلق بھی ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ دو جمع دو چار ہوتے ہیں ۔ڈیوڈ ہیوم نامی ایک مرد عاقل نے کہا تھا کہ ہم یہ مفروضہ قائم نہیں کر سکتے کہ کل سورج طلوع ہوگا چاہے ہزاروں لاکھوں برس سے ایسا ہی ہوتا آرہا ہو۔ ہیوم صاحب منطق کے اعتبار سے شایددرست فرما رہے ہیں تاہم اگر انہیں سو ڈالر کی شرط لگانی پڑے تو وہ یقینا سورج کے طلوع ہونے پر رقم لگائیں گے کہ منطق اور موصوف کی زوجہ دونوںکا یہی تقاضا ہوگا ۔اب تک آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بندہ آج کل تشکیک پسند فلسفیوںکی کتابیں پڑھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔یہ بتانے کی نوبت اِس لیے آئی کہ اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ہمیں کون سی کتابیں پڑھنی چاہئیں ، میں جواب دیتا ہوں کہ جو کتاب پڑھنے میں مزا آئے بس وہ پڑھیں۔اِس جواب سے کچھ لونڈے ٹھلوے یہ مطلب نکالتے ہیں کہ شاید میں شہوانی کتب کا ذکر کر رہا ہوں ۔حاشا و کلا میرا یہ مطلب ہی /نہیں ہوتاہے۔میری مراد فلسفے کی اُن کتابوں سے ہوتی ہے جو دماغ کی کھڑکیاں کھول دیتی ہیں نہ کہ اُن کتابوں سے جن کی ورق گردانی کھڑکیاں دروازے بند کرکے کی جاتی ہے ۔
فلسفہ پڑھنے کالطف اِس لیے آتا ہے کہ جونہی آپ کسی فلسفی کی خیالات سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اِس مرد با صفا نے تو کائناتی مسائل کا کلیجہ ہی نکال کر رکھ دیا ہے تو اگلا فلسفی کمر کس کر میدان میں آجاتا ہے اور اپنے پیش رو کے بارے میں نہایت لطیف پیرائے میں سمجھاتا ہے کہ حضرت سے کہا ں کہاں خیال کی لغزشیں ہوئیں !صوفی آگستائین سے شروع کرتے ہیں، پانچویں صدی کے اِس مفکر نے مسیحیت قبول کی اور پھر ”اعترافات“ کے نام سے ایک کتاب لکھی ۔اِس کتاب میں جہاں اُس نے اور بہت سی باتیں کی ہیں وہاں یہ بھی کہا کہ ریاضی کی سچائی بھی خدا کی مرہون منت ہے ، یعنی خدا چاہے تو دو جمع دو پانچ بھی ہو سکتا ہے ۔ جبرو قدر کے مسئلے پر بھی صوفی صاحب کا استدلال خاصا دلچسپ ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔آگستائین کہتا ہے کہ خدا وقت سے ماورا ہے، وقت کی بندش ہم انسانوں کے لیے ہے،ہماری دنیا میں وقت کا بہاو¿ صرف آگے کی طرف ہے اِس لیے جب ہم اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اُس کے انجام سے بے خبر ہوتے ہیں ، جبکہ خدا اُس سے آگاہ ہوتا ہے کیونکہ وہ وقت کے سمندر میں انسانوںکے ساتھ نہیں بہتا بلکہ اُس کے باہر ہوتا ہے ۔کسی اور کتاب میں یہی بات اِس انداز میں لکھی ہے کہ اگر ایک شخص دیوار کے اوپر بیٹھا ہوتو وہ بیک وقت دیوار کے دونوں طرف دیکھ سکتا ہے جبکہ دیوار کے پیچھے موجود لوگ یہ نہیں جان سکتے کہ دوسری طرف کیا ہے ۔ اسی دلیل پر صوفی آگستائین اپنا مقدمہ کھڑا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ انسان کو مختار سمجھے بغیر مذہب کا تصور جزا و سزا قابل قبول نہیں ہو سکتا اور یہی استدلال بعد میں بہت سے مسلمان مفکرین نے بھی دیا۔
آگستائین کو ہم تشکیک پسند فلسفیوں میں شمار نہیں کر سکتے ۔ دیکارت کو کرسکتے ہیں ۔ اِن صاحب نے تو گویا ہر بات پرہی سوال اٹھا دیاحتی کہ اپنی ذات پر بھی ۔ دیکارت کا کہنا تھا کہ یہ بھی تو ممکن ہے کہ وہ کسی ایسے شیطان کی قید میں ہو جس نے اُس کے دماغ میں تمام خیالات مجتمع کر دیے ہوں ، ایسے میں بظاہر اٹل سچائیاں بھی غلط ہو سکتی ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اُس شیطان نے کوئی ایسا طلسم رچایا ہو جس سے جھوٹ ہمیں سچ لگتا ہو۔اگر دیکارت کی یہ بات درست مان لی جائے تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس کے دماغ کو محبوس کرنے والا شیطان خاصا نالائق تھا جو ڈیکارٹ کو یہ سوچنے سے نہ روک سکا۔ایسے شیطان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ بنا دینا چاہیے ۔دیکارت سکے بعد جس فلسفی نے خدا کے وجود کو عقلی بنیادوں پر ثابت کرنے کی کوشش کی وہ جرمن فلسفی لائبنز تھا،یہ شخص ریاضی دان او ر عقلیت پسند تھا۔ سچی بات ہے کہ اُس کا فلسفہ کانٹ کی طرح کافی گنجلک ہے ، اِس قسم کے پیچیدہ فلسفے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ بند ہ کسی خوبصورت خاتون فلسفی کو اتالیق بنا لے ،ویسے تو یہ اوصاف حمیدہ کسی ایک ذات میں یکجا ہونا نا ممکن سی بات لگتی ہے(حتّی ٰ کہ حمیدہ میں بھی) مگر کچھ خواتین میں خدا وند نے بہرحال یہ صلاحیت رکھی ہے کہ وہ دقیق فلسفیانہ مسائل بغیر عقل و دانش کا استعمال کیے نہایت چابکدستی سے سلجھا دیتی ہیں۔سو،ہیچمدان اِس ضمن میںکسی تشکیک کا شکار نہیں کہ لائبنز کا فلسفہ ’موناد‘بھی ایسے ہی سمجھا جا سکتا ہے ۔
تشکیکی فلاسفہ کے دلائل کا جواب جان لاک نے خوب دیا۔ وہ کہتا ہے کہ اگر ہم محض اِس بنا پر ہر بات کو مشکوک سمجھیں گے کہ ہمارے پاس اشیا کاکبھی کامل علم نہیں ہو سکتا تو پھر ہم کہیں بھی نہیں پہنچ پائیں گے ، اِس کی مثال اُس شخص کی ہے جو اپنی ٹانگیں کو استعمال کرکے چلنے پھرنے کی بجائے بیٹھا بیٹھا ہی اِس دنیا سے چلا جائے کیونکہ اُس کے پاس اڑنے کے لیے پر نہیں تھے ۔لاک تجربیت پسند تھا ، وہ یہ بات مانتا تھا کہ ہمارا علم محدود ہے مگر جتنابھی علم میسر ہے وہ زندگی گذارنے اور اس سے متعلق اخلاقی فیصلے لینے کے لیے کافی ہے۔ڈیوڈ ہیوم نے بھی اِس تشکیکی فلسفے پر بہت دلچسپ کا م کیا ہے، وہ کہتا ہے کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں جس سے ہم حقیقت اور تخیل میں فرق کر سکیں ، ماسوائے اس کے کہ ہم ایک کے مقابلے میں دوسرے پر زیادہ یقین رکھتے ہیں ۔ہیوم کہتا ہے کہ ہمارے پاس اِس دنیا کو حقیقی ماننے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ،اِس بات کو ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی ٹھوس عقلی دلیل ہو یا نہ ہو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تشکیک پسندوں پر طنز کرتے ہوئے وہ لکھتا ہے کہ اگر اِن لوگوں کو اِس دنیا پر اتنا ہی شک ہے تو اِن میں سے کوئی دوسری منزل سے نیچے اترتے ہوئے دروازے کی بجائے کھڑکی کا استعمال کیوں نہیں کرتا!
تشکیک کے فلسفے کی یہ بحث ایسے ہی ہے جیسے چلتی ہوئی ٹرین کی بوگی کے اندر دوڑ لگانا،کچھ بھی کر لیں ریل گاڑی سے آگے نہیں نکل پائیں گے۔اِس کے باوجود فلسفے کی یہ بحث آج بھی زندہ ہے۔ عقل کی حدود کیا ہیں ، حواس پر کتنا بھروسہ کیا جا سکتا ہے ، آفاقی سچائی تک کیسے پہنچا جائے وغیرہ۔مجھے نہیں معلوم کہ اِن سوالات کا حتمی جواب کبھی مل پائے گا یا نہیں مگر جو فلسفی تمام عمر تشکیک کا شکار رہے اُن میں سے اکثر نے شادی کا تجربہ کر کے دیکھا اور پھر جانا کہ حقیقت کیا ہوتی ہے ۔تفنن برطرف۔ یہ زندگی اگر کسی خواب کی مانند ہوئی ، ایسا خواب جونیند کی حالت میںبالکل حقیقت لگتا ہے اور بیدار ہونے کے بعد بھی چند لمحوں تک یقین نہیں آتا کہ ہم نے کوئی خواب دیکھاتھا ۔۔۔سو اگر یہ زندگی بھی ایسا ہی خواب ہواور پھر ہمیں پتہ چلے کہ یہ’بیداری ‘ بھی دراصل خواب تھی ۔۔۔ پھر آنکھ کھلے، پھر منکشف ہوکہ یہ بھی حقیقت نہیں تھی، پھر دوبارہ بیدارہوں، پھر خواب، پھر بیداری۔۔۔۔ایسا کسی شکی مزاج فلسفی نے سوچا تھا۔۔۔ میں تواِس گنجل کو نہیں سلجھا سکتا۔الڈس ہکسلے نے سلجھانے کی کوشش کی تھی اور یہ کہہ کر مزید الجھا دیا تھاکہ ہو سکتا ہے یہ دنیاکسی اور کائنات کی جہنم ہو!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیاکالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : خرگوش یتیم نہ ہو ائے کہیں!
Next Article وسعت اللہ کا کالم : پلیز عمران خان کی باطنی گہرائی ناپیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.