Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نیل آرمسٹرونگ کا اسلام قبول کرنا!۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
کالم

نیل آرمسٹرونگ کا اسلام قبول کرنا!۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹردسمبر 6, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1983میں ملیشیا اور سری لنکا کے اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی کہ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرمسٹرونگ جب چاند پر گئے تو انہوں نے وہاں ایک آواز سنی ، پہلے تو انہوں نے اسے واہمہ خیال کیا مگر پھر اُ ن کے ساتھیوں نے بھی اُس آواز کو صاف سنا ۔ بعد ازاں جب وہ مختلف ممالک میں لیکچر دینے گئے تو قاہرہ بھی اُن کا جانا ہوا اور انہوں وہی آواز سنی، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ تو اذان کی آواز ہے ، ہو بہو وہی جو انہوں نے چاند پر سنی تھی ۔یہ سُن کر انہیں بہت تعجب ہوا اور انہوں نے اسلام کے بارے میں تحقیق و مطالعہ شروع کیا اور بالآخر متاثر ہو کر اسلا م قبول کر لیا۔یہ خبر بعد میں دنیا کے دیگر اخبارات نے بھی نقل کرکے شائع کی اور یوں پوری دنیا میں پھیل گئی۔ مولانا وحید الددین خان اپنی کتاب ”اسباق تاریخ“ میں یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ خبر پڑھی تو نیل آرمسٹرونگ کو خط لکھ کر اِس خبر کی بابت پوچھا۔ جواب میں نیل آرمسٹرونگ نے ذاتی دستخطوں سے خط کا جواب دیا اور لکھا:”آپ کے خط کا شکریہ۔میرے اسلام قبول کرنے کی خبریں، اذان کی آواز کو چاند پراور اس کے بعد قاہرہ میں سننا، سب خلاف واقعہ ہیں۔میں کبھی مصر نہیں گیا۔ملیشیا ، انڈونیشیا اور دوسرے مقامات کے کچھ رسالوں اور اخبارات نے یہ خبریں بغیر تصدیق کیے ہوئے چھاپی ہیں۔اِس اہل صحافت نے آپ کو جو بھی زحمت دی ہو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔خلوص کے ساتھ ۔نیل آرمسٹرونگ۔“مولانا وحید الدین لکھتے ہیں کہ ’کیسی عجیب بات ہے کہ مسلمانوں نے آرم سٹرونگ اور ان جیسے دوسرے بندگان خدا کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو تو پورا نہیں کیا۔البتہ فرضی کہانیاں بنا کر خوش ہو رہے ہیں کہ چاند سے لے کر امریکی خلاباز تک سب کو ان کے دین اعظم نے فتح کر رکھا ہے ۔‘
مولانا وحید الدین خان کی عمر اِس وقت پچانوے برس ہے اور وہ بلاشبہ اسلام کے ایک جید سکالر اور بہت بڑے عالم دین ہیں، اُن کی دین کی تعبیر یا سیاسی نظریات سے اختلاف ہو سکتا ہے ، مگر اُن کی علمی وجاہت سے انکار ممکن نہیں ۔ ہم میں سے شاید ہر کسی نے نیل آرمسٹرونگ کا ’قبول اسلام ‘ کا واقعہ سُن رکھا ہے مگر کبھی اِس کی تصدیق کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ مولانا وحید الدین خان نے البتہ تصدیق کرنا ضروری سمجھا اورسیدھا آرمسٹرونگ کو ہی خط لکھ کر پوچھ لیا کہ میاں بتاؤ سچ کیا ہے ۔ایک کھر ے اور غیر جانبدرا محقق کی یہی نشانی ہے ۔وہ اپنے تعصبات سے بالا تر ہو کر صرف سچائی کی جستجو کرتا ہے او ر اِس بات کی پراہ نہیں کرتا کہ کون سی بات اُس کے افکار و خیالات کے موافق ہے اور کون سی مخالف۔
آرمسٹرونگ کا واقعہ اگر سچ ہوتا تو مولاناوحید الدین خان سے بڑھ کر بھلا کسے خوشی ہوتی مگر انہوں نے اِس واقعے کی تحقیق کرکے مسلمانوں کو احساس دلایا کہ وہ کہاں غلطی پر ہیں ۔ادھر ہم مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ جو شخص بھی ہمیں غلطی کا احساس دلاتا ہے ہم اسی کے پیچھے لٹھ کر پڑ جاتے ہیں، اپنی غلطی درست کرنے کی زحمت نہیں کرتے ۔مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ اسی طرح میں نے مولانا وحید الدین خان کے کسی مذہبی نقطہ نظر کا حوالہ دیا تھا جو ہماری روایتی فکر سے میل نہیں کھاتا تھا تو بہت سے لوگو ں نے مجھے ای میل کرکے مولانا کے بارے میں بدزبانی کی ۔ہمیشہ کی طرح دلیل اُن کے پاس کوئی نہیں تھی ۔
اِس دنیا میں پونے دو ارب سے زائد مسلمان بستے ہیں جو آج منہ اٹھا کر مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کب وہ کورونا کی ویکسین ایجاد کرے اور کب ہم اپنے بازوؤں میں ٹیکے لگوا کر دوبارہ انہی مغربی ممالک کی تباہی وبربادی کی دعائیں مانگیں ۔ایک طرف ہم کہتے ہیں کہ ترقی یافتہ مغربی ممالک نے ہمارے مذہب کے اصولو ں کو اپنا کر فلاحی معاشرے قائم کیے جہاں سے اگر صرف فحاشی ختم ہو جائے اور اُن کے عوام کلمہ پڑھ لیں تو وہ مکمل اسلامی نظام کہلائے گا۔دوسری طرف انہی ممالک کے بارے میں ہم بے حد معاندانہ رویہ بھی رکھتے ہیں ۔ بندہ پوچھے کہ اگر اُن ممالک نے ہمارے اصولوں سے کوئی فلاحی معاشرہ قائم کر لیا ہے تو ہمیں اپنی ہی دین کے اصول اپنانے او ر لاگو کرنے سے کس نے روکا ہے ؟آج تک جس کسی سے بھی میں نے یہ بات پوچھی ہے اُس نے دنیا جہان کی تاویلیں تو دی ہیں مگر اِس بات کا شافی جواب نہیں دیا۔ہماری تمام ترکوشش اُن ممالک کے عوام کو کلمہ پڑھانے کی توہے مگر خود ہم سب نے جو کلمہ پڑھ رکھا ہے اُس کی روشنی میں اپنے اعمال درست کرنے کی ہماری نیت نہیں ۔اگر پوری غیر مسلم دنیا کے بارے میں ہمارا رویہ مخاصمانہ ہوگا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ باقی دنیا کے دل میں ہمار ے لیے محبت کے جذبات ہوں! بقول مولانا وحید الدین ”اِس قسم کی ’خدمت اسلام‘ سے اسلام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ۔البتہ یہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے کہ وہ معتدل فضا ختم ہو جاتی ہے جس میں دوسری قومیں اسلام پر غورو فکر کریں۔دوسری قومیں جب ہمارے لیے نفرت کا موضوع بن جائیں تو ان کے لیے ہمارا دین محبت کا موضوع کیوں بنے گا۔“
انفرادی سطح پر جب کوئی شخص ترقی کرتاہے تو اُس کی کامیابی پر کتابیں لکھی جاتی ہیں ، فلمیں بنائی جاتی ہیں ، اسے رول ماڈل تصور کیا جاتا ہے ، ناکام شخص کی بارے میں کوئی اپنا وقت ضائع نہیں کرتا کہ وہ زندگی کیسے گذارتا ہے ۔ اسی طرح کامیاب قومیں بھی رول ماڈل ہوتی ہیں ، دوسری قومیں اُن کے معاشی ، سماجی اور سائنسی ترقی کے ماڈل اپناکر ترقی کی راہ پر چلتی ہیں۔ مسلمانوں کے عروج کے دور میں اُن کا علمی ماڈل مغرب نے مستعار لیا اور پھر نشاة ثانیہ کی بنیاد رکھی ۔ آج مغرب کا عروج ہے تو مسلمانوں کو اُن سے سیکھنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے ۔مگر شرط یہ ہے کہ نیت سیکھنے کی ہواور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب مسلمان ممالک اپنے ہاں ویسی ہی علمی فضا پنپنے دیں جیسی مغرب میں ہے ،اگر کسی کا خیال ہے کہ اس آزادانہ علمی فضا کی غیر موجودگی میں مسلمانوں کی ترقی اِس لیے ممکن ہے کہ تاریخ میں ہر قوم کے عروج و زوال کا وقت معین اور یہ وقت کسی معجزے کے نتیجے میں جلد آ جائے گا تو یہ ہم مسلمانوں کا تاریخی مغالطہ ہے۔جھوٹی خبر یں پھیلا کرنیل آرمسٹرونگ کو مسلمان کرنے سے کہیں بہتر تھاکہ مسلمان اپنی سپیس شٹل چاند کی طرف بھیجتے جس میں کوئی صالح خلا باز سوارہوتا جو چاند پرپہنچ کر اذان دیتا اور یوںارض و سماوات میں اللہ کا پیغام گونج اٹھتا۔یہ کام چونکہ مشکل تھا اِس لیے ہم نے نہیں کیا۔ ’گوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے!‘
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چاند خلائی مشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔دیوار سے لگے وزیر اعظم روحانیت میں پناہ لیں گے!
Next Article آمنہ مفتی کا کالم: ہنسنے کی کیا بات ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

مئی 22, 2025

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی

مارچ 30, 2025

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مارچ 30, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.