Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : ’تم منٹوکو نہیں جانتے‘
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : ’تم منٹوکو نہیں جانتے‘

ایڈیٹرجنوری 20, 20215 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’چراغوں کا دھواں‘میں انتظار حسین نے منٹو کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ لکھا ہے،انہی کی زبانی سنیئے:”جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔لوگ رفتہ رفتہ آ رہے تھے۔مگر منٹو صاحب پہلے سے آئے بیٹھے تھے۔منٹو صاحب کو میں نے اس سے پہلے کبھی نہ انجمن کے جلسہ میں دیکھا تھا نہ حلقہ کے جلسے میں۔جانے کس رو میں یہاں آ گئے تھے۔ پروگرام میں ان کا افسانہ تو تھا نہیں۔یا شاید ہو۔اگر پروگرام میں ان کا افسانہ تھاتو وہ بہرحال پڑھا نہیں گیا۔منٹو صاحب نے محفل ہی کو تہہ و بالا کردیا۔جلسہ کی کارر وائی کا آغاز ہوا۔صدارت کے لیے حمید اختر نے وجیہہ الدین احمد کے نام کا اعلان کیا۔وجیہہ الدین احمد اپنے بھاری تن و توش کے ساتھ کرسی صدارت پر بیٹھے ہی تھے کہ منٹو صاحب نے حمید اختر سے پوچھا’جناب کی تعریف۔‘
حمید اختر بیچارے سٹپٹا گئے۔بولے’وجیہہ الدین احمد ہیں۔ مولانا صلاح الدین احمد کے صاحبزادے۔‘
’مولانا صلاح الدین احمد تو خیر ہوئے۔‘منٹو صاحب بولے’مگر یہ کون صاحب ہیں۔‘
وجیہہ الدین احمد کی سمجھ میں پہلے تو کچھ نہ آیا کہ کیا کہیں۔آخر جوابی حملہ کیا۔بولے’اور آپ کون صاحب ہیں۔‘
’میں کون صاحب ہوں۔تم منٹو کو نہیں جانتے۔‘
پیچھے کی صفو ں میں اچانک کھلبلی ہوئی۔ضیا جالندھری بیچ میں سے کھڑے ہوئے او ر منٹو صاحب کے رویے پر احتجاج کرنے لگے۔منٹو صاحب بھی اب کھڑے ہو گئے تھے۔پھر اس کے بعد چراغو ں میں روشنی نہ رہی۔“
یہ تھے سعادت حسن منٹو، لا ابالی طبیعت اور باغیانہ مزاج کے مالک،اردو کے منفرد اور اچھوتے ادیب۔ آج جب میں یہ سطور لکھ رہا ہوں تو 18جنوری ہے، آج کے دن منٹو صاحب کا لاہور میں انتقال میں ہوا تھا۔منٹو کی رہایش لاہور کی ہال روڈ کے پہلو میں واقع لکشمی مینشن کے ایک چھوٹے سے مکان میں تھی۔ کچھ عرصہ پہلے میں یہ جگہ دیکھنے گیا تاکہ منٹو کا مکان تلاش کر سکوں مگر مجھے وہاں منٹو کی کوئی نشانی نظر نہیں آئی، بعد میں کچھ خبریں نظر سے گزریں کہ شاید وہ عمارت ہی مسمار کر دی گئی ہے یا اس کی جگہ پلاز ہ بنا دیا گیا ہے، واللہ اعلم۔کوئی اور ملک ہوتا تو یہ جگہ قومی ورثہ قرار پاتی، منٹو کے نام کا یہاں عجائب گھر ہوتا، اُن کے نام سے سڑک منسوب ہوتی اور لکشمی مینشن پر گہرے نیلے رنگ تختی نصب ہوتی جو اِس بات کی نشانی ہوتی کہ یہ جگہ تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔انٹر نیٹ پر ایک تصویر البتہ نظر سے گذری جس میں منٹو کے نام کی تختی ایک مکان کے باہر نصب نظر آرہی ہے، خدا جانے یہ کب کی ہے اور پتا نہیں یہ مکان اب موجود بھی ہے یا نہیں۔ پراگ، کافکا کا شہر ہے، اس پورے شہر پر کافکا کی چھاپ نظر آتی ہے، کہیں اس کا مجسمہ ایستادہ ہے تو کہیں اس کے نام کا کیفے ہے، کہیں میوزیم ہے تو کہیں کافکا کے سوینئیر فروخت ہو رہے ہیں۔میں پراگ میں کافکا کی قبر کی زیارت کر چکا ہوں مگر لاہور میں رہتے ہوئے میانی صاحب کے قبرستا ن میں منٹو کی قبر تلاش نہیں سکا حالانکہ سنا ہے کہ اس پر کتبہ لگا ہوا ہے۔بمبئی کے بعد لاہور منٹو کا شہر تھا، مجھے علم نہیں کہ بمبئی نے منٹو کے ساتھ کیا سلوک کیا، میرا دُکھ تو یہ ہے کہ لاہور نے منٹو صاحب کی کتنی عزت رکھی، مرنے کے بعد ہی سہی؟
اگر ہم اردو کے پانچ بڑے افسانہ نگاروں کی فہرست بنائیں تو ایسی لسٹ منٹو کے نام کے بغیر ادھوری ہوگی، لیکن اگر ہم تین بڑے افسانہ نگاروں کی فہرست بنائیں تووہ بھی منٹو کے بغیر مکمل نہیں ہوگی، حتّٰی کہ اگر ہم صرف ایک نام پر مشتمل ایسی فہرست بنائیں تو اُس میں بھی منٹو ہی کا نام شامل ہوگا۔ایسا کیوں ہے؟ منٹو میں ایسی کیا بات ہے جو اسے بیدی، کرشن چندر، غلام عباس اور دیگر دیوقامت ادیبوں سے ممتاز کرتی ہے؟اصل میں منٹو کے ہم عصر ادیبوں کی اکثریت ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھی،اُس زمانے میں یہ تحریک بہت منہ زور تھی،کرشن چندر جیسے ادیب اور افسانہ نگار اِس کا حصہ تھے اور ببانگ دہل ایک خاص مقصد کے تحت افسانے لکھتے تھے، مثلاً اگر انہوں نے ہندو مسلم فسادات کا احوال لکھنا ہے تو اِس بات کا خیال رکھنا ہے کہ افسانے میں جتنے ہندو مروائے جائیں اتنے ہی مسلمان قتل ہوں۔ شروع شروع میں منٹو صاحب بھی اِس تحریک میں شامل تھے مگر بعد میں انہوں نے اِس تحریک سے بغاوت کر دی، منٹو کا ماننا تھا کہ افسانے پارٹی آرڈر پر نہیں لکھے جاتے یا ادب کسی تحریک کے منشور یا کسی سکیم کے تحت تخلیق نہیں کیا جاتا اور کسی سے ڈکٹیشن لے کر کہانی نہیں لکھی جاتی۔اُس دور میں یہ نظریات رکھنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ اِن خیالات کی پاداش میں ترقی پسند ادیبوں نے منٹو کو تحریک سے علیحدہ کردیا جس کی منٹو صاحب نے ذرا برابر پروا نہیں کی اور کپڑے جھاڑ کر اپنے کام میں جُت گئے اور ترقی پسند تحریک کی سرپرستی کے بغیر ہی شاہکار کہانیاں تخلیق کر ڈالیں۔منٹو اپنی کہانیو ں میں ہندو،مسلم، سکھ کو بیلنس کرکے نہیں مارتے تھے، وہ جو دیکھتے تھے وہی لکھتے تھے ا اور بے خوف ہو کر ڈنکے کی چوٹ پر لکھتے تھے۔یہی اُن کی انفرادیت دی جس نے انہیں اپنے عم عصروں سے ممتاز کردیا۔
ہمیں اپنے ادیبوں کا غیر ملکی ادیبوں سے موازنہ کرنے کا بھی خاصا شوق ہے تو لگے ہاتھوں یہ کام بھی ہو جائے۔ادب کی باقی اصناف کا تو پتا نہیں البتہ افسانہ ہماری ادبی صنف نہیں تھی، یہ مغرب کی روایت تھی اور وہاں کئی صدیوں سے تھی،ہمارے ہاں داستانوں اور ان میں بیان کرد ہ ذیلی قصوں کی روایت تھی۔مغربی ادب میں افسانے کا باقاعدہ ایک کسا ہوا پلاٹ ہوتا ہے، کہانی کا تانا بانا ہوتا ہے، کلائمکس ہوتا ہے اور پھر متحیر کردینے والا اختتام ہوتا ہے، ایسی شارٹ سٹوری قاری کو اپنے حصا ر میں جکڑ کر رکھتی ہے۔یہ صنف ہندوستا ن میں انگریزی ادب اور روسی کہانیوں کے تراجم سے آئی، ہندوستانی ادیب اِس قسم کے افسانے سے واقف نہیں تھے،تاہم بعد میں سار ی ترقی پسند تحریک اِس مغربی صنف سے متاثر ہوئی بلکہ یوں کہیے کہ ترقی پسندوں نے افسانے کی تکنیک گوگول (براہ کرام اسے گوگل نہ پڑھا جائے) اور پشکن کی کہانیوں سے سیکھی۔منٹو صاحب کا معاملہ بھی مختلف نہیں تھا، باری علیگ اُن کے استا د تھے، وہ ایک اشتراکی ادیب تھے جو استعمار اور نو آبادیاتی نظام کے سخت مخالف تھے۔ انہوں نے منٹو کو روسی کہانیوں کے ترجمے کرنے کا مشورہ دیا اور یوں منٹو نے افسانے لکھنے سے پہلے روسی ادب کا ترجمہ کیااور پھریہیں سے اُ ن کا اپنا قلم رواں ہوگیا۔ منٹو کے افسانوں میں سسپنس اور اچانک کسی بات کو آشکار کرنے کی جو خصوصیت ہمیں نظر آتی ہے وہ روسی ادب ہی کی دین ہے۔کرشن چندر کی کہانی پڑھتے ہوئے آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ آگے کیا ہوگا مگر منٹو اپنے قاری کو متجسس رکھتا ہے۔رہی بات مغرب سے موازنہ کرنے کی تو منٹو یا اردو کا کوئی بھی دوسرا بڑا افسانہ نگار مغربی مصنفین کو بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ اِن ادیبوں کے اردو افسانوں میں ایسا کوئی نیا اسلوب یا رنگ نہیں تھا جو اس سے پہلے مغربی ادب کے لیے اجنبی ہوتا۔ خالد حسن نے منٹو کا انگریزی ترجمہ کیا، اسے مغرب میں پسند بھی کیا گیا مگر ”واؤ“ نہیں کہا گیا۔ ایک اور وجہ جو شاید منٹو صاحب کی حد تک ہی درست ہو کہ منٹو صاحب پیدایشی فنکار تو تھے مگر بہت زیادہ محنتی نہیں تھے، اکثر تو وہ چند روپوں کے لیے ایک دو گھنٹے میں افسانہ لکھ مارتے تھے۔ اِن تمام باتوں کے باوجود منٹو کے شاہکار افسانوں کی تعداد اردو کے کسی بھی دوسرے ادیب کے مقابلے میں زیادہ ہے اوریہ اعزاز سعادت حسن منٹو سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
( گردو پیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاہور منٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔کون کون بھارت اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے؟
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : ستاروں کی چال ، 20 جنوری اور مابعد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

لاہور: طالبہ کی ’خود کشی‘ کی کوشش، دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ، حالت تشویش ناک

جنوری 6, 2026

لاہور کا کھوجی : یاسر پیرزادہ کا کالم

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.