Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»امجد بخاری کے جنگ نامہ کی پذیرائی۔۔ظہور دھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

امجد بخاری کے جنگ نامہ کی پذیرائی۔۔ظہور دھریجہ

ایڈیٹرنومبر 25, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امجد بخاری ملتان کے سینئر صحافی ہیں ، اپنی دھرتی ، اپنی مٹی اور اپنے وسیب سے محبت کرتے ہیں ، ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے صحافت میں پی ایچ ڈی کی ہے ۔ ان کی کتابوں ’’قبول عام‘‘ اور ’’زبان خلق‘‘ کو وسیب میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی مگر ان کی تاریخی کتاب 1857ء کی جنگ عظیم کے حوالے سے ہے ۔ جس پر ہم بات کریں گے ۔ چودھری ذوالفقار انجم صاحب مبارکباد کے حقدار ہیں کہ انہوں نے امجد بخاری کی قلمی نگارشات کیلئے پذیرائی کا اہتمام کیا ہے ۔ کتاب بارے گفتگو سے پہلے میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے سینئر صحافی عامر خاکوانی نے دو قسطوں میں تحریک انصاف کو سرائیکی صوبے کے وعدے اور وسیب کی محرومیوں کے حوالے سے یاد دہانی کرائی ہے ، انہوں نے بڑی درد مندی اور تفصیل کے ساتھ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی توجہ سرائیکی صوبے اور وسیب کے مسائل کی طرف مبذول کرا کر اپنا فرض منصبی ادا کیا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ فرض منصبی اور ذمہ داری ان ارکان اسمبلی کی نہیں جو وسیب سے ووٹ لیکر اسمبلیوں میں جاتے ہیں؟ اس جملہ معترضہ کے بعد میں اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں۔ ’’معرکہ1857ء اور جنوبی پنجاب‘‘ کے نام سے امجد بخاری نے تاریخی اہمیت کی حامل کتاب لکھی ہے۔ یہ کتاب انگریز کے وفادار سرداروں ، جاگیرداروں ، تمنداروں ، گدی نشینوں اور انگریز کے سول و ملٹری بیورو کریسی میں شامل ’’غلاموں‘‘ کے اس کردار کو ظاہر کرتی ہے جو کہ سرائیکی وسیب کے زمین زادوں اور حریت پسندوں کے خلاف ادا کیا گیا ۔ یہ کردار آج بھی جاری ہے۔ مقصد کرسی ، اقتدار اور عہدہ ہے ، آج بھی ان کا طواف اقتدار کے قبلے کی طرف سے اپنی دھرتی ، اپنی مٹی ، اپنے وسیب ،اپنی زبان ،اپنے کلچر اور وسیب کے لوگوں سے ان کا تعلق محض ووٹ کی حد تک ہے ، ان کے اسی کردار کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ پیارے بھائی امجد بخاری نے اپنی اس کتاب کا نام ’’معرکہ1857ء اور جنوبی پنجاب‘‘ رکھا ہے ۔ امجد بخاری کی اس کتاب میں 1857ء کے ڈویژنوں کا ذکر ہے ۔ اس میں آج کا ضلع لیہ ڈویژن ہے اور اس میں ضلع خانگڑھ ، ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ اس سے جہاں یہ بات ثابت ہوئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہمیشہ سے سرائیکی وسیب کا حصہ ہے ، وہاں یہ بھی حقیقت واضح ہوئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، میانوالی ، بھکر ، خوشاب اور ٹانک وغیرہ سرائیکی وسیب کے ایسے اضلاع ہیں جو پنجاب کے جنوب میں نہیں آتے ۔ یہ ٹھیک ہے کہ سرائیکی قوم سے وطن چھینا گیا ، ملکوں کے جغرافیے تبدیل ہوئے ، صوبائی اور انتظامی حد بندیاں تبدیل ہونے کے باوجود اس کی ثقافت اور زبان کو نہیں چھینا جا سکا کہ یہ ہوا اور خوشبو کی مانند ہوتی ہے ، آپ پھول کو توڑ سکتے ہیں ، مسل سکتے ہیں اور کسی کال کوٹھی میں قید بھی کر سکتے ہیں مگر اس کی خوشبو کو قید نہیں کر سکتے ، اس کا نام ثقافت ، پہچان اور خوشبو ہے۔ اُمید ہے بخاری صاحب اپنی آئندہ آنیوالی تحریروں میں اس بارے میں ہمدردانہ غور کریں گے دوسرا یہ کہ رنجیت سنگھ کے قبضے سے پہلے ملتان کی طرح پشاور بھی الگ صوبہ تھا ، رنجیت سنگھ نے صوبہ ملتان اور صوبہ پشاور پر بھی قبضہ کیا اور اسے پنجاب میں شامل کیا۔ بخاری صاحب کی کتاب کے مطابق 1857ء کے پنجاب میں پشاور ڈویژن کا ایک ضلع پشاور ، دوسرا ضلع کوہاٹ اور تیسرا ضلع ہزارہ شامل ہے ۔ انگریزوں سے پہلے پشتون اتنی زیادہ تعداد میں ان علاقوںمیں نہیں آئے تھے۔اس وقت پشاور اور ہزارہ کی زبان ہندکو تھی جو کہ معمولی سے فرق کے ساتھ سرائیکی ہی ہے ، کوہاٹ ضلع تو خالص سرائیکی تھا ، پھر پشتون ، افغانستان سے آنا شروع ہو گئے ، کچھ نے انگریزوں کے خلاف مسئلے پیدا کئے تو پشتونوں اور انگریزوں نے آگے چل کر سودے بازی کر لی اور 9نومبر 1901ء وائسرائے لارڈ کرزن نے سرائیکی خطے کی سر زمین جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ اور ٹانک ریاست وغیرہ شامل تھی ، پشتونوں کے حوالے کر دی اور ان کیلئے ایک نیا صوبہ سرحد بنا دیا۔ سرائیکی وسیب کے جاگیرداروں اور گدی نشینوں کو چھوڑ کر باقی کسی نے انگریز کو پسند نہ کیا ۔ اس کی سزا سرائیکی قوم آج تک بھگت رہی ہے ، انگریز کے وفادار کچھ جاگیردار آج بھی کہتے ہیں کہ انگریز کے ہاں بہت انصاف تھا ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر انگریز منصف مزاج ہوتا تو دوسرے ملکوں پر قبضہ کیوں کرتا؟ پھریہ کہ انگریز صوبہ ملتان نظر نداز کرکے صوبہ پشاور اس طرح بحال کرتا ہے کہ سرائیکی قوم کی سر زمین بھی ان کو دے دیتا ہے ۔ آج تو انگریز چلا گیا آج سرائیکی قوم کو اس کا صوبہ کیو ںنہیں مل رہا؟ یہ سوال عام آدمی یا مقامی سیاستدانوں سے بڑھ کر اہل دانش اور اہل صحافت کے سوچنے سے تعلق رکھتا ہے۔ امجد بخاری کی مذکورہ کتاب میں دو اور باتیں بھی قابل توجہ ہیں ۔ ایک یہ کہ 1857ء کے پنجاب کی جو تفصیل دی گئی ہے اس میں ملتان ڈویژن کے تین ضلعے ہیں ایک ضلع ملتان ، دوسرا ضلع جھنگ اورتیسرا گوگیرا‘ اس وقت لائل پور جھنگ کی تحصیل اور ملتان کمشنری کا حصہ تھی اور تمام علاقہ سرائیکی تھا۔ وسیب کے جاگیرداروں اور تمنداروں کا کردار بھی وہی ہے ، آج اس کردار کو بدلنے کی ضرورت ہے ، وسیب کے لوگوں کو وفاق پاکستان میں اکائی شناخت اور اختیار دینے کی ضرورت ہے اس کا نام تبدیل ہوگا ، اس کے ماسوا ہر تبدیلی صرف چہروں کی تبدیلی ہوگی۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسٹر ٹرمپ کی عالمی رسوائی۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
Next Article فہمیدہ ریاض اور عورتوں کے حقوق کی جدوجہد ۔۔ مہر سخاوت حسین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.