Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»کرسمس، قائداعظم اور نواز شریف۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

کرسمس، قائداعظم اور نواز شریف۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹردسمبر 25, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

25 دسمبر بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت اور ہمارے مسیحی بھائیوں کی عید یعنی کرسمس کا دن بھی ہے اور اسی روز مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف بھی پیدا ہوئے ، ہم ان سطور میں اہل وطن کو بانی پاکستان کی یوم پیدائش اور مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ میاں نواز شریف کی یوم پیدائش سے ایک دن پہلے نیب عدالت کی طرف سے ان کو سزا ہوئی ہے اور یہ سزا کرپشن کیس پر ہوئی ہے، اس سے پہلے وہ کرپشن کیس میں وزارت عظمیٰ سے بے دخل ہوئے ، آج میں اپنی طرف سے کچھ نہ بھی کہوں اور اپنے بیٹے ایاز محمود دھریجہ کی شادی پر آئے ہوئے خالص دیہاتی بزرگ کی یہ بات دہراﺅں کہ اس دولت کا کیا فائدہ جو میاں نواز شریف کو ہتھکڑی لگنے کا باعث بنے۔ نوازشریف کیخلاف فیصلے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اب آصف زرداری کی باری ہے مگر احتساب کرنا ہے تو بلا تفریق ہونا چاہئے۔ آج کا فیصلہ اس لئے غیر متوقع نہیں کہ (ن) لیگ کے عمائدین کے ساتھ ساتھ مخدوم جاوید ہاشمی نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ نوازشریف کے خلاف ہر صورت میں فیصلہ آرہا ہے۔ فیصلے سے پہلے فیصلوں پر اظہار کتنا درست اور کتنا غلط ؟ اس بارے میں عدلیہ ہی کچھ کہنے کی مجاز ہے۔ (ن) لیگ کے کچھ دوست کہہ رہے ہیں کہ فلیگ شپ میں بری اور العزیزیہ میں سزا کا مطلب ہے کہ معاملہ برابر ہو گیا لیکن بات اس طرح نہیں سزا کے خلاف کارکنوں کی طرف سے رد عمل بھی آیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ رد عمل آئندہ دنوں میں شدت اختیار کرے۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے تو جب کوئی برسراقتدار ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے اور جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتے اور ا±ن کے خلاف فیصلے آتے ہیں تو پھر وہ تسلیم نہیں کرتے۔ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ بعض حالات میں احتساب یکطرفہ شکل بھی اختیار کر لیتا ہے کرپشن اور قانون شکنی کے الزامات یحییٰ خان، ضیاءالحق، پرویز مشرف اور دوسرے سول و عسکری بیوروکریٹس پر بھی رہے۔ ا±ن کا احتساب نہیں ہوا، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بیٹے اور ا±نکے رشتہ داروں کیساتھ ساتھ بہت سے الزامات جج صاحبان پر لگے مگر ا±ن کا احتساب نہیں ہوا۔ جب تک سب کا احتساب نہیں ہو گا احتساب کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔ وسیب کے لوگ کہہ رہے ہیںکہ میاںنواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے وسیب کا بد ترین استحصال کیا تو قدرت کی طرف سے ان کو سزا مل رہی ہے لیکن میں جو بات عرض کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کو وسیب کے مسئلے حل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے وعدے کے مطابق صوبے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ میاںنواز شریف کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں جو کہ درست نہ ہے ، بھٹو کی پھانسی پر مسلم لیگ والوںنے مٹھائیاں تقسیم کیں اورپھر ضیاءالحق کے حادثے پر وہ اپنے کئے پر شرمندہ نظر آئے، صوفی شاعرمیاں محمد بخش نے ایک لائن میں بہت بڑا فلسفہ بیان کر دیا ” دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے، سجنڑاںوی مر جانڑاں “۔ اب میں حضرت قائد اعظم اور سرائیکی وسیب کے حوالے سے اپنی بات کو آگے بڑھاﺅں گا اوربتاﺅں گا کہ وسیب کی پاکستان کے لئے کتنی خدمات ہیں ؟ اس کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ قیام پاکستان سے پہلے نواب بہاولپور نے ریاست کی طرف سے ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرایک طرف مملکت خداداد بہاولپور اور دوسری طرف پاکستان کا جھنڈا تھا ،پاکستان قائم ہوا تو قائداعظم ریاست بہاولپور کی شاہی سواری پربیٹھ کر گورنر جنرل کا حلف اٹھانے گئے ،پاکستان کی کرنسی کی ضمانت ریاست بہاولپور نے دی ،پہلی تنخواہ کی چلت کیلئے پاکستان کے پاس رقم نہ تھی تو نواب بہاولپور نے پہلے تنخواہ کی چلت کے لئے 7کروڑ روپے کی خطیر رقم دی قائد اعظم نے نواب بہاولپور کو محسن پاکستان کا خطاب دیا۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ قیام پاکستان کے بعد وزیراعظم لیاقت علی خان کو بنایا گیا۔قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل بھی ایک پاکستان ڈھائی سو سال پہلے موجود تھا اور اس کا نام ریاست بہاولپور تھا۔ تحریک پاکستان قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے ریاست بہاولپور کا کردار ناقابل فراموش ہے مگر افسوس کہ آج ان باتوں کا تذکرہ تاریخ پاکستان اور نصاب کی کسی کتاب میں موجود نہیں۔ 11 اگست 1947ءکو قائد اعظم نے اقلیتیوں کے مساویانہ حقوق کی بات کی ، انہوں نے اپنی کابینہ میں مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندو جوگندر ناتھ منڈل کو وزیر قانون بنایا۔ قیام پاکستان کے دو سال بعد جوگندر ناتھ منڈل نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین کو استعفیٰ کی چٹھی میں لکھا کہ مشرقی پاکستان کے بنگالیوں خصوصاً ہندوﺅں سے ناروا امتیازی سلوک ہو رہا ہے اور میں ان کے حقوق کا تحفظ نہ کر سکا۔ لہٰذا مجھے اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جوگندرل پال منڈل کے حوالے سے دو باتیں توجہ طلب ہیں ، ایک یہ کہ قائد اعظم نے خود ایک غیر مسلم کو وزیر قانون بنایا ، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کو مذہبی سٹیٹ نہ بنانا چاہتے تھے۔ لہٰذا 1973ءکے آئین میں اقلیتیوں کے خلاف جو امتیازی قوانین بنے ، وہ قائد اعظم کی سوچ کے بر عکس تھے۔ دوسرا یہ کہ 11 اگست اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا تو جاتا ہے مگر حقوق دیئے نہیں جاتے۔ آئین پاکستان کے مطابق سب کو حقوق ملنے چاہئیں۔ سٹیٹ سب کی ماں ہوتی ہے ، مذہب یا عقیدہ سٹیٹ میں رہنے والوں کا ہوتا ہے، سٹیٹ کا نہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوئی نئی گیم لگ رہی ہے؟ نصرت جاوید
Next Article ”شہر لاہور میں آج کرسمس ہے“۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.