Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : سپریم کورٹ میں خلفشار اور نظام عدل پر عوام کا اعتماد
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : سپریم کورٹ میں خلفشار اور نظام عدل پر عوام کا اعتماد

ایڈیٹرجون 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Qazi-Faez-Isa-Supreme-Court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دو روز کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف چیف جسٹس کو بھیجے گئے دو مراسلے میڈیا میں سامنے آئے ہیں۔ ان دونوں مراسلوں میں درج باتوں پر اتفاق یا اختلاف سے قطع نظر ، یہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ملکی عدلیہ کا اعلیٰ ترین ادارہ بھی اندرونی خلفشار اور اختلافات کا شکار ہے لیکن اس معاملہ پر کوئی مناسب اور مثبت کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف رائے ہونا کوئی اہم بات نہیں ہے۔ یہ اختلاف کسی بھی بنیاد پر ہوسکتا ہے۔ اکثر فیصلوں میں بعض جج قانونی نکات یا شواہد کے بارے میں مختلف زاویہ نگاہ سے دیکھتے ہوئے اختلافی نوٹ لکھتے ہیں لیکن اس سے عدالتی وقار پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوتا ۔ البتہ اس وقت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خطوط کے حوالے سے جو تصویر سامنے آرہی ہے وہ کسی فیصلہ پر قانونی اختلاف رائے سے بڑھ کر ذاتی بنیاد پر بداعتمادی ظاہر کرتی ہے ۔ جسٹس عیسیٰ نے آئینی تفہیم اور اعلیٰ عدلیہ کے طریقہ کار کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے ہیں جن کا جواب فراہم کرنا ملک میں انصاف فراہم کرنے والے اعلیٰ ترین ادارے پر عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے۔ اس سے پہلے بھی قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر اپنی تشویش سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن ان مواقع پر بھی کوئی خاطر خواہ جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی تھی۔ قبل ازیں وہ اپنے خطوط میں خاص طور سے چیف جسٹس کی توجہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری سینارٹی کے اصول پر کرنے اور اور اہم معاملات پر بنچ بناتے ہوئے سینئر ججوں کو نظرانداز کرنے کی طرف مبذول کروا چکے ہیں۔
سینارٹی کا معاملہ خاص طور سے اس سال کے شروع میں لاہور ہائی کورٹ کی جونئیر جج جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے وقت سامنے آیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن اس معاملہ پر تقسیم تھا تاہم اس وقت کے چیف جسٹس گلزار احمد اور حکومتی نمائیندوں نے جسٹس ملک کی تعیناتی کے لئے اکثریت حاصل کرلی تھی۔ سپریم کورٹ میں چونکہ اس سے پہلے کوئی خاتون جج موجود نہیں تھی ، اس لئے اس تقرری کو عام طور سے مثبت انداز میں دیکھا گیا تھا ۔ لیکن اس دوران بہر حال جوڈیشل کمیشن کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ایک خاتون جج بنانے کے لئے سینارٹی کے اصول کو وقتی طور سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اگر اس موقع پر کسی طور یہ یقینی بنا دیا جاتا کہ سینارٹی ایک اہم اصول ہے جس بہر حال مقدم رکھنا چاہئے تاآنکہ کوئی ایسی ہنگامی صورت حال پیدا نہ ہو کہ اس اصول سے درگزر ضروری ہو۔ اگر یہ وضاحت سامنے آجاتی تو ایک اہم اصولی معاملہ پر جوڈیشل کمیشن میں شامل تمام ارکان میں اتفاق رائے پیدا ہوسکتا تھا لیکن ایک سینئر جج کی بار بار نشاندہی کے باوجود اس کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ حالانکہ سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج کے چیف جسٹس بننے کا اصول عرصہ دراز پہلے طے کرکے ایک اہم عہدہ پر تقرری کے لئے سینارٹی کی بنیاد کو تسلیم کرلیا گیا تھا۔ بلکہ دوسرے شعبوں مثلاً مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری کے لئے اسی اصول کو اختیار کرنے کی بات بھی کی جاتی رہی ہے۔ اس لئے یہ فطری تقاضہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن بھی اعلیٰ عدالتوں میں تقرریوں کے لئے سینارٹی کے اصول کو مقدس بنیاد تسلیم کرنے کا اعلان کرتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس کے علاوہ موجودہ چیف جسٹس کی توجہ اس اہم نکتہ کی طرف مبذول کروا چکے ہیں کہ انہیں اہم قومی معاملات پر بنچ تشکیل دیتے ہوئے سینئر ججوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ البتہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس معاملہ پر کوئی لچک دکھانے یا اپنا طرز عمل تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ میڈیا میں کوئی ایسی خبر بھی سامنے نہیں آئی جس سے یہ اطلاع مل سکتی کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے اس خط کا باقاعدہ جواب دیا گیا ہے یا نہیں۔ البتہ جسٹس عیسیٰ کا یہ خط منظر عام پر آنے کے بعد چیف جسٹس نے بار کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ ضرور واضح کیا تھا کہ بنچ مقرر کرنا اور یہ طے کرنا کہ اس میں کن ججوں کو شامل کرنا ہے، چیف جسٹس کا استحقاق ہے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے اختیار و استحقاق کی بات کرتے ہوئے یہ غور کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کہ عدالت عظمی کے تمام جج سینارٹی سے قطع نظر ایک ہی رتبہ کے حامل ہوتے ہیں۔ حتی کہ چیف جسٹس کو بھی کسی دوسرے جج پر کوئی واضح برتری حاصل نہیں ہے۔ البتہ منتظم کے طور پر سپریم کورٹ میں باہمی اعتماد کی خوشگوار فضا پیدا کرنا بہر طور چیف جسٹس کے لئے اہم ہوتا ہے۔ اس لئے اگر انتظامی طریقہ کار کے بارے میں کسی جج کی طرف سے اختلاف سامنے آتا ہے تو اسے نظر انداز کرنے کی بجائے ، متعلقہ فاضل جج کی شکایت دور کرکے ہی عدالتی وقار کو بلند کیا جاسکتا ہے۔
دیکھا جاسکتا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں لیکن اہم معاملات پر بنچوں کی تشکیل میں انہیں مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اس سال فروری میں سپریم کورٹ کا سربراہ بننے کے فوری بعد جسٹس اعجازالاحسن کو عدالت عظمی کی سیکورٹی ، لائیبریری اور دیگر اہم انتظامی امور کی نگرانی کے اختیارات تفویض کئے تھے۔ حالانکہ یہ فرائض جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دیے جاسکتے تھے تاکہ ستمبر 2023 میں چیف جسٹس بننے سے پہلے ، انہیں سپریم کورٹ کے معاملات کا تجربہ ہوجاتا اور ججوں کے درمیان بدگمانیاں بھی ختم ہوجاتیں لیکن اس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس اپنے بعد چیف جسٹس بننے والے جج جسٹس عیسیٰ کو اپنے ہمراہ کسی بنچ میں شامل کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی سربراہی میں کوئی ایسا بنچ بناتے ہیں جس کے سامنے کوئی اہم سیاسی یا آئینی معاملہ پیش ہو۔ یہ طریقہ کار اب اس قدر واضح ہوچکا ہے کہ سپریم کورٹ میں گروہ بندی کی باتیں کھلے عام ہونے لگی ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جو دو خط یکے بعد دیگرے سامنے آئے ہیں، ان میں بھی دو دلچسپ امور پر رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پہلے مراسلہ میں جو اس ماہ کے شروع میں روانہ کیا گیا تھا جسٹس عیسیٰ نے ریٹائر ہونے والے ججوں کے لئے گاڑی فراہم کرنے کے معاملہ پر اعتراض کیا ہے۔ اس اعتراض میں دو پہلو نمایاں ہیں۔ ایک تو وہی جو مراعات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر مباحث میں اکثر زیر غور رہتاہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک شدید مالی بحران کا سامنا کررہاہے، کیا سرکاری مراعات سے استفادہ کرنے والے گروہوں کو از خود کچھ مراعات لینے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ ایسے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ریٹائر ہونے والے ججوں کو گاڑی کی فراہمی کے بارے میں ’فل کورٹ‘ کی منظوری کے لئے تجویز تمام ججوں کو بھیجی تھی۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے اس تجویز کو ناپسندیدہ اور باعث شرم قرار دیتے ہوئے اسے خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔ یہ دلیل عام لوگوں کے لئے دلچسپی کا سبب ہوگی کیوں کہ ایک طرف ہر شعبہ کے مصارف کم کرنے کی بات کی جارہی ہے تو دوسری طرف سپریم کورٹ کے رجسٹرار ریٹائر ہونے والے ججوں کو گاڑی فراہم کرنے کی تجویز منظور کروارہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس مراسلہ میں نشاندہی کی ہے کہ فل کورٹ کا آخری اجلاس دسمبر 2019 میں ہؤا تھا لیکن ریٹائر ججوں کے لئے گاڑی کا اصول طے کرنے کے لئے فل کورٹ سے منظوری کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ جس حکومت کے مقدمات سپریم کورٹ میں زیر غور ہوں ، وہ فل کورٹ کی تجویز کو کیسے مسترد کرسکے گی؟ اس طرح اس معاملہ میں جج خود کو ہی فائدہ پہنچانے والی تجویز منظور کرواکے اپنے عہد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے جس کے تحت کوئی جج اپنے عہدہ کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال نہیں کرسکتا۔
آج سامنے آنے والے خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی چھٹیوں کے دوران مناسب وقت دیے بغیر ججوں کی تقرریوں کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کی مخالفت کی ہے اور اصرار کیا ہے کہ سینارٹی کے اصول پر کوئی مصالحت نہیں ہونی چاہئے۔ اغلب امکان ہے کہ ماضی قریب میں اٹھائے جانے والے اعتراضات کی طرح چیف جسٹس اس اعتراض کو بھی درخوراعتنا نہیں سمجھیں گے۔ تاہم ایسا کرتے ہوئے یہ گمان کرلینا کہ اس طرح خرابی دور ہوجائے گی یا معاملات کے بارے میں عوام میں پریشانی پیدا نہیں ہوگی، بے بنیاد قیاس آرائی ہوگی۔ ملک کے موجودہ سیاسی بحران میں پارلیمنٹ جیسے جمہوری ادارے کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں اور اعتراضات سامنے آرہے ہیں۔ ملک کے سیاسی دھڑے ملکی انتظام کے علاوہ ایک دوسرے کے کردار اور نیت کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کررہے ہیں۔ اس ماحول میں فوج اور سپریم کورٹ جیسے اداروں سے بھی افتراق و اختلاف کی خبریں سامنے آنے سے ملکی سلامتی اور نظام کے تحفظ کی خواہش رکھنے والے لوگوں کے خوف میں اضافہ ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرنے کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ اس کے فیصلوں کے خلاف کہیں اپیل نہیں ہوسکتی۔ اس کے ایک فیصلہ سے وزیراعظم نااہل قرار پاتا ہے ، ایک آئینی تشریح کے نتیجہ میں قومی اسمبلی کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانا پڑتی ہے اور اسمبلی توڑنے کاصدارتی نوٹی فکیشن بیکار کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ جاتا ہے۔ ایسے اہم ادارے میں اختلاف کو متعلقہ ضابطوں اور طریقہ کارکے مطابق طے کرنا بے حد ضروری ہے۔
اس تاثر کو زائل کرنے کی ضرورت ہے کہ اہم قومی معاملات کے بارے میں چیف جسٹس اپنے عہدے کی وجہ سے ہم خیال ججوں کے ذریعے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اہم سیاسی و آئینی معاملات میں فیصلوں کو سپریم کورٹ کے ججوں کی واضح اکثریت کی رائے کا عکاس ہونا چاہئے۔ اسی لئے متعدد حلقوں کی جانب سے ایسے معاملات میں لارجر بنچ یا فل کورٹ بنچ بنانے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس ایسے مطالبات کو نظر انداز کرنے کے علاوہ اگر اپنے سینئر ساتھی کی باتوں کو بھی قابل غور نہیں سمجھیں گے تو اس سے کسی کا ذاتی نقصان تو نہیں ہوگا لیکن سپریم کورٹ کی بطور ادارہ شہرت متاثر ہوگی اور نظام عدل پر عوام کا اعتماد مجروح ہوگا۔

( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جسٹس فائز عیسیٰ سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجولائی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے : وزیر اعظم شہباز شریف
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : بجٹ معاملات ، جاسوسی آلہ اور ضروری ادویات کی کمیابی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.