Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: قلم کی کمان
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: قلم کی کمان

ایڈیٹراکتوبر 27, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قلم کی کمان میں الفاظ کے تیر کس قدر طاقتور ہیں اس کا اندازہ پہلے بھی تھا اور اب بھی۔ لفظ کی حرمت کا تقاضا پہلے بھی تھا اور اب بھی۔ حرف پر آنچ نہ آئے یہ احساس پہلے بھی تھا اور اب بھی۔ اقتدار کے ایوانوں میں موجود ارباب اختیار قلم کو قید نہ پہلے کر سکے ہیں اور نہ اب کر سکیں گے۔
گذشتہ ہفتے کے کالم میں کیا تھا کہ بھونچال آ گیا۔ اور پھر اُسی بھونچال میں جس قدر حوصلہ ملا اس سے یہ یقین بھی پختہ ہوا کہ دلیل اب بھی حاوی اور سُرخرو ہے۔ سوال کی طاقت سے جو بھی انکاری ہوا وہ دلیل کی راہ سے بھٹک گیا۔سُقراط صرف سوال پوچھتا اور اس کی طاقت سے دانائی کی راہیں کھول دیتا۔ ’سلونی سلونی‘ کی صدا جواب کے لیے بے تاب ہوتی کیونکہ کہنے والا باب العلم بھی تھا اور حاکم وقت بھی۔۔۔ کہیں سوال پوچھنے کا شوق تو کہیں جواب ڈھونڈنے سے عشق کہ سوال نے ہمیشہ جھوٹ کا چہرہ بے نقاب کیا جبکہ سچ لازوال ٹھہرا۔سوال کبھی زہر پینے پر قانع تو جواب خود کو علم کی عدالت میں گواہ بنانے پر نازاں۔
گذشتہ ہفتے کے کالم میں حقیر نے فقط حالات حاضرہ کو موضوع بنایا تاہم اختلاف کی گنجائش کو ختم کرنے والے اور معاشرے کو محبوس بنانے والے یہ سوچ کہاں رکھتے ہیں کہ اختلاف جمہوریت کا حُسن اور تنقید صحافیوں کا اصل کام ہے۔ وہ کام جو ہم سے پہلے کئی ایک نے انجام دیا۔
کوڑے کھانے والے ناصر زیدی، خاور نعیم ہاشمی، پابندیاں برداشت کرنے والے آئی اے رحمٰن، منہاج برنا، نثار عثمانی یا رضیہ بھٹی جیسی نڈر ایڈیٹر اور کئی ایک مرد قلندر اس کی مثال ہیں۔بلوچستان کے صحافی ہوں یا وزیرستان کے، کراچی ہو یا لاہور، سر پھرے قلم کاروں، صحافیوں کی ایک فوج ہے جن کا ہتھیار آج بھی قلم اور جن کی آواز آزادی اظہار ہے۔اختلاف کے قبیلے کا اصل روپ آمریتوں یا جمہوریت نما آمریتوں میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے خاص کر کے ان ادوار میں جو فاشزم پر مبنی ہوں، جس میں اظہار کے ہر طریقے پر پابندیاں ہوں۔ ڈرامے کے سکرپٹ سے لے کر صحافی کے قلم تک، شاعر کے استعاروں سے نثر نگار کی تحریر تک، تنقید نگار کی کاٹ سے طنز نگار کی تشریح تک، سب معتوب ٹھہرائے جائیں، اور بند آنکھوں، بہرے کانوں اور گنگ آوازوں والا معاشرہ تخلیق کرنے کی کوشش کی جائے۔
ایسے معاشرے کو پاکستان کے صحافیوں اور اہل دانش نے نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی اب کریں گے۔جھوٹ کے بازار میں ارزاں نرخوں پر قلم خریدنے والے اہل اقتدار سر اونچا رکھنے والے باغیوں کو محض الزام اور بہتان سے مرعوب کیسے کر سکتے ہیں؟ سچ صلیب تو بخش سکتا ہے مگر بے موت نہیں مر سکتا۔ قلم کی حرمت کا اندازہ محض دیہاڑی دار نہ تو لگا سکتے ہیں اور نہ ہی سچ کو پا بستہ حالات بنا سکتے ہیں۔
وطن عزیز حقیقت میں نازک دور سے گُزر رہا ہے، معیشت، سیاست اور صحافت ارتقا کے مرحلے سے پہلے ہی التوا کا شکار ہو چکے ہیں۔ بھوک اور افلاس میں اضافہ اور اوپر سے ایک صفحے کا ایک صفحے پر نہ ہونا بے چینی بڑھا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفیکشن کا مسئلہ کل بھی موجود تھا اور اب بھی وہیں کھڑا ہے۔
سوال گذشتہ ہفتے بھی یہی تھا اور اس ہفتے بھی یہی ہے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو اس معمولی معاملے کو اس قدر طُول دے رہی ہیں۔ سوال یہ بھی ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کس ’فضائی معاہدے‘ کے قریب پہنچ چکا ہے حالانکہ ہم ’ابسلیوٹلی ناٹ‘ کا اعلان کر چکے ہیں۔ سوال اب بھی وہیں ہیں کہ ذاتی پسند ناپسند اداروں کی جگہ افراد اور شخصیات کو ترجیح کیوں دے رہی ہے؟ملک معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہو چکا ہے، فوج ہو یا الیکشن کمیشن یا میڈیا اداروں سے محاذ آرائی محض افراتفری کو جنم دے رہی ہے۔ عوام کے مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے پاس آئین کی صورت موجود ہے۔ سیاسی جماعتیں انا سے نہیں آئین سے رہنمائی لیتی ہیں اور اب کی بار آئین ہی سرخرو ہو گا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleورلڈ ٹی ٹوئنٹی: شاہینوں نے کیویز کو بھی دبوچ لیا : سنسنی خیز مقابلہ ، پانچ وکٹوں سے کامیابی
Next Article زعیم ارشد کا افسانہ : بفاتی بھائی اور ان کی چوملی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.