Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : نواز شریف کی ’’اجازت‘‘ سے تیار ہوا بجٹ
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : نواز شریف کی ’’اجازت‘‘ سے تیار ہوا بجٹ

ایڈیٹرجون 29, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے چند پرانے اور بے تکلف دوستوں سے میری بھی شناسائی ہے۔ ان کے ہاں کوئی بڑا کھانا ہو تو مجھ مسکین کو بھی یاد کرلیتے ہیں۔ ان کی بدولت مفتاح اسماعیل کو کافی جان چکا ہوں۔مزے کے آدمی ہیں۔رعونت چھوکر ہی نہیں گزری۔ دوسروں سے زیادہ اپنا مذاق خود اُڑاتے ہیں۔عمران حکومت کے دوران احتساب بیورو کی پکڑ میں آئے تھے۔شاہد خاقان عباسی انہیں پیغام بھجواتے رہے کہ سابق وزیر اعظم کو ہر فیصلے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جان چھڑالیں۔ایک خوش حال کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتے ہوئے بھی مفتاح مگر اس کے لئے آمادہ نہ ہوئے اور بالآخر سابق وزیر اعظم کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی ان کوٹھڑیوں میں ذلت واذیت برداشت کی جو قتل جیسے سنگین الزام میں سزا یافتہ ہوئے مجرموں کے لئے مختص ہوتی ہیں۔اس دور کو بھی لیکن وہ لطیفہ کی صورت یاد رکھتے ہیں۔مظلومیت کی داستان گھڑتے ہوئے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش نہیں کرتے۔
میں اس حقیقت سے بخوبی واقف ہوں کہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (نون) کے اس گروہ میں شامل تھے جو عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کا حامی نہیں تھا۔ اس میں شامل افراد یہ بھی سوچتے تھے کہ اگر سابق وزیر اعظم سے جند چھڑانا لازمی ہوچکا ہے تو ان کی فراغت کے بعد حکومت سنبھالنے کے بجائے نئے انتخاب کی جانب بڑھا جائے۔پاکستان جس اقتصادی گرداب میں گھرچکا ہے اس سے نبردآزما ہونے کے لئے ’’فریش مینڈیٹ‘‘کے تحت قائم ہوئی حکومت ہی اقتدار سنبھالنے کے بعد ’’سخت اور غیر مقبول‘‘ فیصلے لینے کی جرأت دکھاسکتی ہے۔نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کی اکثریت مگر اس کے لئے تیار نہیں تھی۔ عمران خان صاحب کی جگہ شہباز شریف صاحب نے لہٰذا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا اور مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ تعینات کردیا۔
اقتصادی امور کا مجھے ککھ علم نہیں۔مفتاح اسماعیل نے مگر امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے علم معاشیات میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔روایتی ماہرین معیشت کی طرح اگرچہ و ہ بھاری بھر کم اصطلاحات کے استعمال سے اس موضوع کو زیر بحث نہیں لاتے۔ معاشی حقائق کو ٹھوس ذاتی تجربات کے حوالے سے سادہ اورآسان زبان میں بیان کرنے کے عادی ہیں۔سیٹھوں کی ترجیحات کا ا نہیں مجھ جیسے قلم گھسیٹ سے کہیں زیادہ علم ہے۔سیٹھ بلکہ ان کی اصل ’’برادری‘‘ ہیں۔
نام نہاد ’’بے حد آزاد اور باخبر‘‘ میڈیا کے اس موسم میں بھی عوام کی اکثریت اس حقیقت سے لاعلم ہے کہ عمران خان صاحب نے وزارت عظمیٰ سے فراغت کے بعد اپنی عوامی حمایت کا جو ’’جلوہ‘‘ دکھایا اس سے ہماری ریاست کے دائمی اداروں میں براجمان چند اہم افراد بھی گھبراگئے تھے۔ان میں یہ سوچ ابھری کہ عمران خان صاحب کو رام کرنے کے لئے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔یہ سوچ ’’پیغام‘‘ کی صورت وزیر اعظم تک پہنچی تو وہ گھبراگئے۔ انہیں خبر تھی کہ رواں مالی سال کے لئے جو بجٹ تیار کرنا پڑے گا وہ عوام کی اکثریت کے لئے ناقابل برداشت ہوگا۔بجٹ منظور کروالینے کے فوری بعد مسلم لیگ (نون) اگر انتخاب میں گئی تو اپنے روایتی ’’ووٹ بینک‘‘ سے محرو م ہوتی نظر آئے گی۔سوال اس سوچ کے بعد یہ بھی اٹھا کہ موجودہ حکومت نیا بجٹ تیار کرنے کی اذیت کیوں اٹھائے۔ اسے منظور کروانے میں اپنی توانائی بھی کیوں ضائع کرے۔ گومگو کے اس عالم نے شہباز شریف کو اپنی کابینہ کے سرکردہ اراکین سمیت لندن جانے کو مجبور کیا۔وہاں ان کے ’’قائد‘‘ نے ڈٹے رہنے کا حکم صادر کیا۔
مختصراََ یوں کہہ لیں کہ رواں مالی برس کے لئے جو بجٹ تیار ہوا ہے وہ نواز شریف صاحب کی ’’اجازت‘‘ سے تیار ہوا ہے۔یہ ’’اجازت‘‘ دیتے ہوئے ’’قائد‘‘ نے اس امر کو بھی یقینی تصور کیا کہ موجودہ حکومت کو قومی اسمبلی کی بقیہ مدت ختم ہونے تک آئندہ برس کے اگست تک برقرار رکھا جائے گا۔شاید اس دوران ’’وقت اچھا بھی آئے گا ناصرؔ‘‘ والا ماحول بھی میسر ہوجائے۔
اقتدار کا کھیل مگربہت سفاک ہوتا ہے۔جو بجٹ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی کے روبرو رکھا وہ یقینا جان لیوا ہے۔ اس کی بدولت پیٹرول، گیس اوربجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا ہے۔موجودہ حکومت میں شامل دیگر جماعتیں اگر اس بجٹ سے فاصلہ اختیار کریں تو سمجھا جاسکتا ہے۔تلخ حقیقت مگر یہ ہے کہ مسلم لیگ (نون) کے اراکین پارلیمان اور کٹر حامیوں کی اکثریت بھی ’’سخت بجٹ‘‘پیش کرنے کا مفتاح اسماعیل کو یک وتنہا ذمہ دار ٹھہرارہی ہے۔اسی باعث ہر دوسرے دن ’’باوثوق ذرائع‘‘ سے ’’خبر‘‘ چلوادی جاتی ہے کہ نواز حکومت کے گزشتہ دو ادوار میں معاشی رونق دکھانے والے اسحاق ڈار صاحب وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ تازہ ترین ’’خبر‘‘ اس تناظر میں پیر کے روز روایتی اور سوشل میڈیا پر بینڈ،باجہ،بارات کے ساتھ پھیلائی گئی ہے۔ دعویٰ ہے کہ ڈار صاحب جولائی کے دوسرے ہفتے میں بالآخر وطن لوٹ آئیں گے۔یہاں آمد کے بعد بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف لیں گے اور مفتاح اسماعیل کی جگہ وزارت خزانہ کا منصب سنبھال لیں گے۔
ڈار صاحب سے سرسری بات ہوئے بھی مجھے دس سے زیادہ برس گزرچکے ہیں۔ہمارے مابین مگر احترام کا رشتہ برقرار تصور کرتا ہوں۔مجھے ہرگز خبر نہیں کہ وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں وطن لوٹ رہے ہیں یا نہیں۔ایک بات مگر وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر وہ لوٹ بھی رہے ہیں تو فی الفور وزارت خزانہ کا منصب نہیں سنبھالیں گے۔ عالمی معیشت کے نگہبان ادارے اور ہمارے ہاں حکومتوں کی آمد ورفت کے ’’کلید بردار‘‘ واضح انداز میں خواہش مند ہیں کہ جو بجٹ تیار ہوا ہے اسے ’’پٹڑی‘‘ پر چڑھانے کا فریضہ بھی فی الحال مفتاح اسماعیل ہی ادا کریں ۔ اس طرح پیغام دیا جائے کہ حکومت جو ’’سخت اقدامات‘‘ لے چکی ہے انہیں ہر صورت بروئے کار لایا جائے گا۔مفتاح اسماعیل کی جولائی اور اگست کے درمیان فراغت فقط نئے انتخاب کو یقینی بنانے کا پیغام ہی دے گی۔

( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مفتاح اسمٰعیل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : پاکستانی مزاح کو ایکسپورٹ کریں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : برصغیر میں مذہبی انتہاء پسندی کی لہر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی کا اعلان کردیا

جولائی 7, 2024

مظہر عباس کا تجزیہ :مفتاح ، نون لیگ کی اندرونی کشمکش کا کیسے شکار ہوئے ِ؟

اکتوبر 6, 2022

مفتاح اسماعیل مستعفی : وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو نیا وزیر خزانہ نامزد کر دیا

ستمبر 25, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.