Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»تین ماہ کا بونس کن وفاقی ملازمین کو ملے گا ؟ ۔۔ خصوصی رپورٹ
اہم خبریں

تین ماہ کا بونس کن وفاقی ملازمین کو ملے گا ؟ ۔۔ خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرمئی 27, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
currency pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے حکومت کی جانب سے تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ کے اعلان نے وزارت خزانہ کو بھی حیران کر دیا جس کا اصرار ہے کہ اس حوالے سے حقیقی حکم صرف ان سرکاری ملازمین کے لئے ہے جو معمول کے مطابق اس خصوصی مراعت کے حقدار ہیں۔ وزارت خزانہ کے ایک سینئر ذریعہ نے بتایا کہ جو حکم ذرائع ابلاغ میں آیا وہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ توقع ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی وضاحت جاری کر دے گی۔ ذریعہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ کی وفاقی سرکاری ملازمین کو ادائیگی کی کوئی منظوری نہیں دی گئی۔ ذریعہ نے وضاحت کی کہ10 لاکھ سے زائد وفاقی سرکاری ملازمین میں سے صرف چند ہزار کو بجٹ تیاری سے متعلق ان کے غیرمعمولی کام اور جانفشانی پر یہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے جمعہ کو جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم، چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے تحت وفاقی حکومت کے تمام سرکاری ملازمین کو مالی سال 2017-18ء کے لئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم دفتر سے جاری نوٹیفکیشن ناقص ہے جس سے غلط پیغام گیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سمری میں ’’تمام وفاقی ملازمین‘‘ کے لئے اعزازیہ کا کہیں ذکر نہیں۔ سمری میں خصوصی کارکردگی الاؤ نس کی بات کی گئی جس کا تمام وفاقی سرکاری ملازمین پر اطلاق نہیں ہوتا۔ اٹارنی جنرل دفتر کے ملازمین اور افسران کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی اعزازیہ کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے مذکورہ سمری آگے بڑھائی۔ سمری کے مطابق فنانس ڈویژن نے معاملے کا جائزہ لیا۔ جیسا کہ وفاقی حکومت کی انفرادی کارکردگی پر نوازنے کی کوئی روایت نہیں ہے تاہم قواعد و ضوابط میں خصوصی مراعات کا ذکر ہے جو کام معمول کے فرائض میں شامل نہیں، ان کی ادائیگی پر خصوصی تلافی کی گنجائش ہے۔ وزارت خزانہ نے وضاحت کی کہ خصوصی گرانٹ یا اعزازیہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہے جس کے تحت گریڈ18 تک کے ملازمین کو پرنسپل اکائونٹنگ افسر کی منظوری سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ گریڈ19 یا اس سے زیادہ کے افسران کو پالیسی میں نرمی کے تحت چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ نے اپنی سمری میں اس نئی مراعات کے اصول کی حدود کا تعین کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت میں اعلیٰ کارکردگی کے ملازمین کو مالی مراعات دی جائیں گی۔ وزارت نے بتایا کہ نئی مراعات پالیسی کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے صلاح و مشورے ہی سے حتمی شکل دی جائے گی چونکہ اس کی انجام دہی میں وقت درکار ہو گا لہٰذا طے یہ کیا گیا ہے کہ اعزازیہ دینے کی ماضی کی مشق کو جاری رکھا جائے اور اعزازیہ کی منظوری کے اختیارات وزارت خزانہ کو دے دیئے جائیں۔ اعزازیہ کے لئے سفارش کئے گئے افسران کی فہرست سمری کے ساتھ منسلک ہے۔ وزارت خزانہ نے وضاحت کی کہ وزیراعظم دفتر کے حکم نامہ میں اعزازیہ کے مستحق افسران کے نام شامل ہیں۔ بلاتفریق تمام وفاقی ملازمین ان میں شامل نہیں ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بونس تنخواہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجے یو آئی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کا گھیراؤ کر لیا : جھڑپوں میں کئی زخمی
Next Article پاکستان کی لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی فتح : انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنگ گروپ نے عید الاضحی پر کارکنوں کو دو ماہ کی تنخواہ سے محروم کردیا : حکومتی حلقے خاموش!!!

جون 2, 2025

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کی تنخواہ ممبران قومی اسمبلی کے برابر ہوگی، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا

مئی 4, 2025

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: وزیر خزانہ

مارچ 17, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.