Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»دل سے میرا مکالمہ: دوسرا رخ / رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

دل سے میرا مکالمہ: دوسرا رخ / رضا علی عابدی

ایڈیٹرجون 29, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کا ٹیلی وژن ان دنوں ہمیں جتنی خوشی دے رہا ہے، پہلے کبھی نہیں دی ۔اس چھوٹے سے پردے پر آج کل جو بڑے منظر نظر آرہے ہیں ہماری کچی پکی جمہوریت میں ان آنکھوں نے اس سے پہلے وہ منظر کم ہی دیکھے ہیں۔ منظر یہ ہیں کہ وہی ڈاکوؤں جیسی صورتیں اورچمکتی دمکتی شان و شوکت والی بلٹ پروف کاروں میں بیٹھے وہی کئی بار کے آزمائے ہوئے امیدوار اپنے انتخابی حلقوں کے دورے پر نکلے ہیں ۔اپنی ائر کنڈیشنڈ کاروں کے اندر بیٹھے بیٹھے وہ اپنے ووٹروں کو بقول شخصے ’عزّت دو‘ کے نعرے پر عمل کر رہے ہیں۔منظر یوں ہے کہ امیدوار اپنی کار میں بیٹھے ہیں اور باہر مجمع لگائے ووٹر ان پر سوالات کی بوچھار کررہے ہیں اور پانچ سال تک کچھ نہ کرنے کے تابڑ توڑ الزام لگا رہے ہیں ۔ہم نے سیدھے سادے ووٹروں کو ان نام نہادر ہنماؤں سے اتنے سخت لب و لہجے میں بات کرتے پہلے کبھی نہیں سنا ۔حیرت ہوتی ہے ان بے عمل امیدواروں پر کہ پانچ سال تک پارلیمنٹ لاج میں خر مستیاں کرنے ، حکومت سے ترقیاتی فنڈ کے نام پر کروڑوں وصول کرنے اور پارلیمان کے اجلاس میں مہینوں شامل نہ ہونے کے بعد یہ کون سا منہ لے کر ایک بار پھر منتخب ہونے کی آس پر نکل کھڑے ہوئے ہیں۔مطلب یہ کہ کیا ان کی آنکھوں کا پانی اتنا خشک ہوگیا ہے؟ایک اور غضب یہ کہ اگر اعضا جواب دے گئے ہیں اور اپنا آخری وقت قریب نظر آرہا ہے تو اپنے بیٹے، بھتیجے اور بھانجے تو کہیں نہیں گئے۔ اگر وہ بھی دستیاب نہیں تو خاندان کی عورتیں اگلے محاذ پر بھیجی جارہی ہیں۔مجھے جو سب سے بڑا اعتراض ہے وہ یہ کہ آدمی بڑا لیڈر بنے اور ضرور بنے مگر لازمی ہے کہ صورت شکل سے بھی اس مقام کا اہل نظر آئے۔ میں تو جس کو بھی دیکھتا ہوں، چند ایک کے سوااکثر (یہاں جتنے لفظ ذہن میں آرہے ہیں سارے غیر پارلیمانی ہیں)وڈیرے، سردار، جاگیردار اور اسی قماش کے لوگ نظر آتے ہیں۔ میں ایک بات سوچتا ہوں اور بہت سوچتا ہوں۔ یہ جو ہمارے پڑھے لکھے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ڈاکٹر، قانون داں، استاد ، انجینئر اور ایک سے بڑھ کر ایک کامیاب بزنس مین ہوتے ہیں ، یہ منتخب ہوکر پارلیمان میں کیوں نہیں آتے۔ مجھے ایک الیکشن یاد ہے جس میں بے نظیر کامیاب ہوئی تھیں۔ میں ان دنوں میانوالی کے علاقے کمر مشانی میں تھا۔ میرا چونکہ بی بی سی سے تعلق تھا، علاقے سے کھڑے ہونے اور ہار جانے والے دو امیدوار مجھ سے ملنے آئے۔ دونوں اعلی تعلیم یافتہ، ہونہار اور خوش و ضع تھے۔ بتانے لگے کہ ہم نے گھر گھر جاکر ووٹروں سے بات کی اور انہیں قائل کرلیا کہ اب نئی او رذہین قیادت کو آگے آنا چاہئے۔ سب مان گئے۔ ہمارے مقابلے میں مولانا فلاں کھڑے ہوئے تھے جو ہر بار یہ کہہ کر جیت جاتے تھے کہ وہ قائد اعظم سے بہت قریب تھے اور جو ہر مرتبہ پارلیمان میں بات بات پر شعر پڑھنے کی وجہ سے مشہور تھے لیکن کام ایک دھیلے کا نہیں کرتے تھے اور ہمیشہ کہتے تھے کہ اپوزیشن کا آدمی ہوں، میرے پاس اختیارات نہیں۔لوگ مان گئے کہ اب مولانا کو گوشہء عافیت میں بٹھا دیا جائے جہاں وہ عمر کے باقی دن اللہ اللہ کرکے گزاردیں۔ یہ سارا بندوبست ہوگیا لیکن پولنگ سے ایک رات پہلے علاقے کے فلاں پیر صاحب نے مولانا کی حمایت کا نہ صرف اعلان کردیا بلکہ اپنے مریدوں کو خبر دار کر دیا کہ مولانا کو ووٹ نہ دیا تو ، اب ٹھیک ٹھیک یاد نہیں، یا تو نکاح ٹوٹ جائے گا یا پیدائش کی تحقیق مشکوک ہوجائے گی ۔ کچھ ایسی ہی دھمکی تھی کہ صبح الیکشن کا پانسہ پلٹ گیا اور شام تک قائد اعظم کی رفاقت کے دعوے دار مولاناکی فتح او رکامرانی کا ڈنکا بج گیا۔یہی پیری مریدی، ذات برادری، مسلک اور عقیدے، بھائی بند لوگ، قبیلے والے ، برادری والے ، یہ ہیں وہ لوگ کہ جمہوریت جن کے ہاتھوں گروی رکھی ہے۔ یہ جسے چاہیں تخت پر بٹھا دیں جس کا چاہیں تختہ کردیں۔ اگرچہ یقین اب بھی نہیں لیکن کچھ کچھ آثار نظر آنے لگے ہیں کہ ہوا کا رخ بدل رہا ہے۔ ایک امیدوار یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ جس دروازے پر جاؤ، اکیلا ووٹر ہی نہیں ، اس کی آل اولاد بھی ایسے ایسے سوال پوچھتی ہے کہ جواب نہیں بن پڑتا۔ سیاسی جماعتیں بھی اس بار کچھ سیانی ہو چلی ہیں ۔ وہ ہر ایرے غیر ے کو کھڑا نہیں کر رہی ہیں بلکہ ’قابلِ چناؤ‘ امیدواروں کو آگے لارہی ہیں جنہیں الیکشن لڑنے کی ’راکٹ سائنس‘ کا تجربہ ہے اور جو اپنے علاقے میں کام کرچکے ہیں اور جانے پہچانے ہیں۔اس بار انتخابات میں امیدواروں کے حق میں تو ہمیشہ کی طرح پوسٹر لگ رہے ہیں، ان کے خلاف بھی پینا فلیکس لگ رہے ہیں جن پر صاف صاف لکھا ہے کہ فلاں فلاں نا منظور۔
مگر کیا ہے۔ آج ہی سندھ سے ایک دوست نے شہداد کوٹ کے علاقے سے ایک مڈل اسکول کی عمارت کی تصویر بھیجی ہے۔عمارت کیا ہے، لگتا ہے کئی روز پرانی میّت پڑی ہے۔ اس عمارت میں نہ کوئی استاد ہے نہ شاگرد۔ سب اس کو چھوڑ کر چلتے بنے اور یہ بھیانک کھنڈر خالی پڑا سائیں سائیں کر رہا ہے ۔ میں دل ہی دل میں ماتم کناں تھا کہ جگہ جگہ سے احباب کے پیام آنے لگے کہ یہ ایک ہی نہیں ، ایسے ایسے خدا جانے کتنے تعلیمی ادارے موئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ بہر حال جس اسکول کو یوں موت آجانے پر میں آنسو بہارہا ہوں ، کسی نے بتایا ہے کہ اب اس علاقے سے بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تو کیا اب اس اسکول کی قسمت بدلے گی، کیا اس میں موسم گل لوٹ آئے گا۔ کیا ایک بار پھر بچوں کی آوازیں گونجیں گی اور کیا بار بار اسکول کا گھنٹہ بجے گا؟ کیا اس عمارت سے علم کا نور پھوٹے گا اور کیا علاقے کا مقدر جاگے گا؟
جواب دیتے ہوئے دل کو ایک خوف سا ہے۔ وہ کہتا ہے نہیں۔ عین وقت پر ووٹر دغا دے گا۔ نجات اتنی آسان نہیں، عابدی صاحب۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدانیال اور شاہد خاقان کااصل قصور: برملا / نصرت جاوید
Next Article چور ہی چور!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.