Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»دوستی کا حق!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

دوستی کا حق!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 4, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یار تم نے اپنا گھر بہت خوبصورت بنایا ہے۔
بھئی تم جانتے ہو اس پر میری کتنی دولت اور کتنا وقت صرف ہوا ہے۔
اس کا نقشہ تم نے کہاں سے حاصل کیا تھا۔
حاصل کیا تھا؟ تمہارا دماغ چل گیا ہے۔ یہ نقشہ ایک بین ا لاقوامی شہرت کے ماہر تعمیرات سے بنوایا تھا۔ چالیس لاکھ روپے تو صرف اس کی فیس ادا کی تھی۔
چالیس لاکھ روپے صرف نقشے کی فیس کے طور پر ادا کئے تھے؟
ہاں اس میں حیرانی کی کون سی بات ہے تم جانتے ہو اس مکان کی تعمیر پر کتنی لاگت آئی ہے؟
کتنی لاگت آئی ہے۔
چلو چھوڑو تم سن کر بیہوش ہوجاؤگے بس اتنا جان لو کہ اس میں جو کچھ تمہیں نظر آرہا ہے وہ سب کا سب امپورٹڈ اسٹف ہے۔
کیا تم اس گھر میں خوش ہو۔
کیا مطلب خوش کیا بہت خوش ہوں۔
یہ تو تم بھی جانتے ہو کہ تم نے یہ گھر رزق حلال سے نہیں بنایا۔
ہاں جانتا ہوں مگر پھر۔
کیا تمہارا ضمیر تمہیں ملامت نہیں کرتا۔
ضمیر، ضمیر انسان کو گناہوں سے نہیں روکتا، قانون پر عملدرآمد روکتا ہے، سو کبھی کبھی میرا مزا بھی کراکرا ہوجاتا ہے۔
اگر تم اینٹی کرپشن والوں کی نظروں میں آگئے۔
تو کیا ہوگا؟
پکڑے جاؤگے اور کیا ہوگا۔
تم بھی بہت بھولے ہو، کوئی اور بات کرو۔
کیا تم نے کبھی سوچا کہ اتنے کروفر سے رہنے کے باوجود معاشرہ تمہیں اچھی نظروں سے نہیں دیکھتا۔
کون سا معاشرہ؟
ارے بھئی وہی معاشرہ جس میں تم رہتے ہو، جس میں تمہارے عزیز و اقرباء تمہارے محلے دار تمہارے دوست احباب بھی شامل ہیں۔
یہ سب تو مجھے دیکھ کر سجدے میں چلے جاتے ہیں۔
یہ سب کچھ اوپر اوپر سے ہے، اندر سے وہ لوگ تمہیں پسند نہیں کرتے۔
اندر کی بات جب تک اندر ہی رہے اس سے ہمیں کیا نقصان پہنچتا ہے۔
اچھا چلو ضمیر کو بھی چھوڑو اینٹی کرپشن والوں کو بھی چھوڑو، معاشرے کو بھی چھوڑو، تم یہ بتاؤ کہ مذہب پر ایمان رکھتے ہو۔
ہاں نمازیں پڑھتا ہوں ، روزے رکھتا ہوں، ہر مہینے باقاعدگی سے گیارہویں شریف کا اہتمام کرتا ہوں۔
لیکن اگر تمہارے رزق میں حرام کی ملاوٹ ہے تو ان میں سے کوئی چیز تمہارے کسی کام نہیں آئے گی۔
یار کیوں مجھے ڈراتے ہو۔
نہیں اس میں ڈرانے والی کوئی بات نہیں ،میں امر واقعہ بیان کررہا ہوں۔ ان لوگوں کے لئے سخت وعید ہے جو حرام مال سے اپنے لئے گھر بناتے ہیں اور دنیا کی آسائشیں خریدتے ہیں۔
یار تم کیوں مجھے خوفزدہ کرنے پر تل گئے ہو۔
تمہیں خوفزدہ نہیں کررہا، صرف بطور دوست اپنا فریضہ انجام دے رہا ہوں۔ تم جانتے ہو کہ قبر جو پہلے ہی بہت تنگ ہوتی ہے ایسے لوگوں کے لئے اور زیادہ تنگ ہوجائے گی۔
اور…..اور کیا ہوگا؟
اور یہ کہ دوزخ کے فرشتے ایسے بدبختوں کو جلتے ہوئے الاؤمیں پھینک دیں گے اور جب ان کے جسم جل کر راکھ ہوجائیں گے تو انہیں نیا جسم عطا کیا جائے گا اور اس کے بعد دوبارہ آگ کے الاؤمیں ڈال دیا جائے گا اور یہ عمل کروڑوں سال تک جاری رہے گا۔
کیا تم یہ سچ کہہ رہے ہو؟
میں نے اس معاملے میں جھوٹ بول کر خود جہنم کی آگ میں جلنا ہے۔ تم اب عمر کے آخری حصے میں ہو، طرح طرح کے عوارض میں گرفتار ہو کسی بھی وقت سانس تمہارا ساتھ چھوڑ سکتا ہے کیوں چند لمحوں کی آسائش کے لئے خود کو کروڑوں سال کے عذاب میں ڈالتے ہو، قارون کتنا امیر آدمی تھا لیکن جب وہ مرا تو اس کا مال و دولت اس کے کام نہیں آیا اس وقت وہ پڑا دوزخ کی آگ میں جل رہا ہوگا۔
تم نے میری آنکھیں کھول دی ہیں، تم میرے محسن ہو، مجھ سے اب اس گھر میں ایک لمحے کے لئے بھی نہیں رہا جارہا تم مجھے بتاؤ میں کیا کروں؟
خدا کا شکر ہے کہ تم نے میری باتوں کو دھیان سے سنا اور ان کا اثر بھی قبول کیا۔ اب تم اس عذاب سے اسی صورت میں نکل سکتے ہو کہ اپنے رزق حلال میں سے ایک چھوٹی سی کٹیاخرید کر یا کرائے پر لے کر اس میں رہو یقین جانو تمہیں اس کٹیا میں زیادہ سکون ملے گا۔
اور موجودہ گھر کا کیا کروں؟
یہ تم میرے نام کردو، میں تمہاری خاطر سارے عذاب سہہ لوں گا آخر حق دوستی تو ادا کرنا ہی پڑتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاس کا کلہ مضبوط ہے: آئینہ /مسعود اشعر
Next Article ”۔۔ جہاں سے گزرگئےچپ چاپ“ : نامور شاعر اقبال ارشد انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.