بچہ جمہورا
جی استاد
جو بولوں گا وہ کرے گا
کروں گا استاد
لوٹے کیا ہوتے ہیں
پرانے کرپٹ لوگ ہوتے ہیں استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
لوٹا کیا ہوتا ہے
الیکشن کی سائنس جاننے والا استاد
اقربا پروری کیا ہوتی ہے
دوستوں رشتہ داروں کو نوازنا استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
اقربا پروری کیا ہوتی ہے
اپنے اعتماد کے لوگوں کی ٹیم بنانا استاد
پروٹوکول کیا ہوتا ہے
شاہی سواری ہوتی ہے استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
پروٹوکول کیا ہوتا ہے
اسکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں استاد
شیخ رشید کون ہے
جسے آپ اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھیں استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
شیخ رشید کون ہے
ہمارا بہترین اور قابل ریلوے منسٹر استاد
ایجنسیاں کیا کام کرتی ہیں
جوڑ توڑ کر کے کرپٹ کٹھ پتلیوں کو آگے لاتی ہیں استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
ایجنسیاں کیا کرتی ہیں
کرپٹ لوگوں کو لانڈری سے گذار کر نیا پاکستان بناتی ہیں استاد
ناصر درانی کون ہے
بڑا ایماندار زبردست پولیس افسر ہے استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
ناصر درانی کون ہے
حکومتی معاملات میں خواہ مخواہ ٹانگ اڑانے والا استاد
پرویز الہی کو جانتا ہے
پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے استاد
گھوم جا جمہورے
↩↩گھوم گیا استاد
پرویز الہی کو جانتا ہے
آپ کا پاک صاف سپیکر ہے استاد
قرض کیا ہوتا ہے
بھیک ہوتی ہے استاد
گھوم جا جمہورے
گھوم گیا استاد
قرض کیا ہوتا ہے
بہترین بیل آوٹ پیکج ہوتا ہے استاد
واہ جمورے واہ ! اپنےاستاد کو برابر کاپی کرتے ھو۔۔

