Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»44سال پہلے!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

44سال پہلے!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرجنوری 25, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فورگیٹ می ناٹ
کارڈوں کی ایک قسم خالص کمرشل نوعیت کی بھی ہے اور یہ کارڈ بھیجنے والے بڑی عید کو اپنے کرم فرماﺅں کے لئے بکرے کی ران اور چھوٹی عید کو پاﺅ بھر عید کارڈ بھیج کر اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہیں، اس قسم کے عید کارڈوں پر جگہ جگہ (بزبانِ حال) فورگیٹ می ناٹ لکھا ہوتا ہے اور ہم جب کبھی یہ کاروباری عید کارڈ موصول کرتے ہیں ہمیں یوں لگتا ہے جیسے پانی یا بجلی کا بل وصول کررہے ہوں!۔ (14ستمبر 1977)
افادیت
کچھ چیزوں کے ساتھ کچھ چیزیں ضرور آتی ہیں، مثلاً بھینسوں کے ساتھ جوہڑ آتا ہے”پاتھیاں“ آتی ہیں اور ”وڑینیویں“ آتے ہیں۔ مونچھوں کے ساتھ قینچی آتی ہے اور مساوات قائم کرتے کرتے قینچی باقی رہ جاتی ہے اور مونچھیں صاف ہوجاتی ہیں۔ ہم یہ سب تجربے کر بیٹھے ہیں بچپن میں گھروالوں نے ایک بھینس پالی تھی، جس کی نگرانی کا کام ہمارے سپرد کیا گیا تھا، جوہڑ، پاتھیوں اور وڑینوﺅں سے تنگ آکر ایک دن ہم نے الٹی میٹم دے دیا اور کہا اس گھر میں ہم رہیں گے یا یہ بھینس رہے گی! یہ سن کر گھر والوں نے دو تین منٹ تک آنکھیں بند کرکے غور و خوص کیا اور پھر فرمایا، بھینس رہے گی۔ خود ہمیں اس فیصلے میں خاصی معقولیت دکھائی دی کیونکہ ہم دودھ نہیں دیتے تھے، گوجروں اور اہالیان گوجرانوالہ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ صورتحال ابھی تک جوں کی توں ہے، کسی زمانے میں ہم نے مونچھیں بھی رکھی تھیں اور ان مونچھوں کے ساتھ قینچی بھی گھر میں چلی آئی مگر مساوات کے چکر میں پڑ کر یہاں بھی مونچھوں ہی کو گھر نکالا دینا پڑا، اب ہمارے پاس مونچھیں ہیں اور نہ قینچی۔ دنیا کی بے ثباتی پر رونا آتا ہے۔ (8دسمبر 1976)
کم بخت
گزشتہ دنوں ہم ایک بیگم صاحبہ کے ہاں مہمان تھے۔ بیگم صاحبہ بہت بڑی سماجی کارکن ہیں۔ نیز ایک عرصے سے عورتوں کے حقوق کے لئے سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے بڑے تپاک سے ہمارااستقبال کیا، ڈرائنگ روم میں بیٹھایا ، چائے بنا کر پیش کی اور معذرت کے انداز میں کہنے لگیں،”ریاض پتہ نہیں کہاں مرگیا ہے ورنہ چائے کے ساتھ کچھ منگواتی“۔ باتوں باتوں میں ایک بار پھر انہوں نے ریاض کے لتے لینے شروع کردئیے ،یہ موضوع ٹلا تو انہوں نے اپنی سماجی خدمات گنوانا شروع کیں اور درمیان میں آکر ایک بار پھر ریاض کا ذکر چھیڑ دیا۔ میں تو اس سے سخت تنگ آئی ہوئی ہوں سمجھ نہیں آتی کیا کروں؟ ہم نے جب انہیں اس قدر تنگ دیکھا تو کہا کرنا کیا ہے، اسے نوکری سے جواب دے دیں کوئی اور ملازم رکھ لیں۔ہمارا یہ مشورہ سن کر وہ سوچ میں پڑگئیں اور پھر کچھ دیر توقف کے بعد کہنے لگیں آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں لیکن یہ قدم فوری طور پر نہیں اٹھا سکتی! ہم حیران ہوئے اور پوچھا یہ کیوں؟ بولیں ذرا وہ خواتین کو طلاق والا حق مل جائے، یہ ریاض کم بخت میرا شوہر ہے!
انقلابی راگ
گدھا بہت ثقہ جانور ہے، یہ کبھی نہیں ہنستا۔ گدھے کبھی نہیں ہنستے۔ گدھے کی آواز میں ایک عجیب طرح کا جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے، جب رات گئے یہ انقلابی راگ چھیڑتا ہے تو لوگ کانوں میں انگلیاں دے لیتے ہیں، ہمارے ہاں ہر طرح کے انقلابی راگ اسی لے میں گائے جاتے ہیں۔(19نومبر 1976)
غصہ بقدر ج±ثہ
یہ غصہ بہت بری چیز ہے گزشتہ روز ایک صاحب کو ہم نے جھاگ ا گلتے پایا وہ غیظ و غضب میں اپنے مخالف کو للکار رہے تھے، اگر تم نے مجھ سے متھا لگایا تو مجھ سے برا کوئی نہ ہوگا۔ میں گوالمنڈی میں رہتا ہوں میرے سات بھائی ہیں اور ان میں سے ایک کشمیری ہے۔(28مئی 1976)
سگریٹ سے پائپ تک
سگریٹ کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے، سگریٹ کے ساتھ ماچس آتی ہے، کھانسی آتی ہے اور کئی بزرگوں کی مصنوعی بتیسی بھی باہر آجاتی ہے۔ پائپ کا معاملہ بھی اس سے مختلف نہیں کیونکہ سگریٹ کے ساتھ ماچس آتی ہے تو پائپ کے ساتھ ماچسیں آتی ہیں، صاحبی آتی ہے ہم ایک ایسے پائپ نوش کو جانتے ہیں جو ہر ہفتے سو کا نوٹ جیب میں ڈال کر نکلتے ہیں اور اس میں سے پچیس روپے کا تمباکو اورپچھتر روپے کی ماچسیں خرید کر گھر لوٹتے ہیں۔ پائپ پینے سے ان کے منہ کا جغرافیہ بدل گیا ہے۔ بعض دوستوں کے نزدیک اس کی وجہ پائپ نہیں بلکہ وہ انگریزی ہے جو پائپ منہ میں رکھ کر بولنا پڑتی ہے۔گویا پائپ کے ساتھ انگریزی بھی آتی ہے اور چہرے میں جغرافیائی تبدیلیاں بھی آتی ہیں!(8دسمبر 1976)
بصارت
عینک ایک ایسی چیز ہے جو اگر بصیرت نہیں تو بصارت ضروردیتی ہے اور موجودہ دور میں احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ انسان بصیرت کی بجائے بصارت ہی پر اعتماد کرے۔ (22دسمبر 1976)
صاف جواب
ارشد نے امجد سے پوچھا
”اگر تمہارے پاس دو کاریں ہوں تو کیا کروگے؟“
”ایک کار قوم کی خدمت کے لئے وقف کردوں گا“
”اگر دو بنگلے ہوں؟“
”ان میں سے ایک بنگلہ میں رفاہی ادارہ قائم کرونگا“
”اور اگر تمہارے پاس دو گائیں ہوں؟“
”دونوں اپنے پاس رکھوں گا!امجد نے جواب دیا
وہ کیوں؟ ارشد نے حیرت سے پوچھا
”وہ اس لئے کہ میرے پاس دو گائیں موجود ہیں!“
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم ذلتوں کے مارے لوگ۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article اچھا کپتان اور برا منیجر۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.