Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»پاسبانِ عقل بمقابلہ ’’پاسبانِ بے عقل!‘‘ ۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پاسبانِ عقل بمقابلہ ’’پاسبانِ بے عقل!‘‘ ۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 18, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے ہاں بہت سے ’’مریض‘‘ ایسے ہیں جو زندگی ڈاکٹر کے دئیے ہوئے شیڈول کے عین مطابق گزارتے ہوئے اور قدرت کے مرتب کئے ہوئے شیڈول کے مطابق انتقال کر جاتے ہیں، مگر کچھ اللہ کے بے نیاز بندے ایسے بھی ہیں جو بیماری میں بھی وہی کرتے ہیں جو عالمِ صحت میں کرتے تھے اور یوں ’’شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے‘‘ والے مقولے کو عملی جامہ پہناتے نظر آتے ہیں۔ ایک اسی طرح کے ’’بدپرہیز‘‘ سگریٹ نوش سے کسی نے کہا کہ سگریٹ نوشی سے باز آ جاؤ، یہ دراصل ایک طرح کی ’’سلو پوائزننگ‘‘ ہے۔ سگریٹ نوش نے کہا ’’مجھے بھی مرنے کی کوئی جلدی نہیں‘‘۔
میں ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو شوگر کا مریض ہے اور باقاعدگی سے حلوہ پوری کا ناشتہ کرتا ہے۔ ایک دوست کو ہائی بلڈ پریشر ہے اور وہ جب بھی ملتا ہے میرا ہاتھ پکڑ کر پائے کھانے اور کھلانے چل پڑتا ہے۔ میں ان دوستوں کو بہت سمجھاتا ہوں کہ بے شک خدا قادرِ مطلق ہے ، زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے لیکن انسان کو اپنی طرف سے تو احتیاطی تدابیر کرنا چاہئیں مگر یہ جیالے ایک نہیں سنتے اور جواب میں عجیب و غریب قسم کی دلیلیں دیتے بلکہ لطیفے بھی سناتے ہیں۔ مثلاً ایک چوہدری کی گائے چوری ہو گئی، اس نے سارے گاؤں کو جمع کیا۔ قرآن شریف ان کے ہاتھ میں تھما کر حلف اٹھوایا کہ ’’اگر گائے میں نے چوری کی ہو تو میرے بچے مریں‘‘ سب نے یہ حلف اٹھایا سمیت اس میراثی کے جس نے گائے چوری کی تھی۔ میراثی کے ایک جاننے والے نے بعد میں اسے پکڑ لیا اور کہا ’’تم عجیب آدمی ہو، میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ گائے تم نے چوری کی ہے مگر اس کے باوجود تم نے حلف اٹھا لیا کہ اگر میں نے گائے چوری کی ہو تو میرے بچے مریں!‘‘ میراثی نے کہا ’’مولا خوش رکھے، بھوکے مرنے سے بہتر تھا کہ بچے دودھ پی کر مریں‘‘۔ یہ بدپرہیز بھی اس قسم کی بات کرتے ہیں کہ بھوکا مرنے سے بہتر ہے کہ انسان کھاتا پیتا مرے، یہ تو ایک مذہبی حوالہ بھی دیتے ہیں کہ پیٹ کی بیماری سے مرنے والا بھی شہید ہوتا ہے۔ ظاہر ہے اس حوالے کا بدہضمی سے کوئی تعلق نہیں۔
تاہم اس ضمن میں کمال کا واقعہ میرے ایک دوست کا ہے، میرے اس دوست کو نہایت شدید قسم کا ہارٹ اٹیک ہوا، انہیں فوراً ’’انتہائی نگہداشت‘‘ کے کمرے میں داخل کیا گیا، آکسیجن لگا دی گئی اور وزیٹرز کو منع کر دیا گیا کہ وہ ان سے بات چیت نہ کریں۔ اگلے روز میرے اس دوست نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو پتا چلا کہ عزیزوں یا اسپتال کے عملے میں سے وہاں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔ اس نے آکسیجن اتاری، بستر سے اترا اور ایک لمبا برآمدہ عبور کرکے لفٹ تک پہنچا، لفٹ خراب تھی، چنانچہ دو منزلیں سیڑھیوں کے ذریعے طے کیں، وہاں سے دو سگریٹ لئے اور یکے بعد دیگرے دونوں سگریٹ پینے کے بعد واپس لفٹ تک گئے، لفٹ حسبِ سابق خراب تھی، چنانچہ دو منزلیں سیڑھیوں کے ذریعے طے کرکے اوپر پہنچے اور پھر طویل برآمدے سے گزرتے ہوئے میرے یہ دوست واپس اپنے کمرے میں گئے اور چارپائی پر لیٹتے ہی خوف زدہ ہوگئے کہ یہ میں نے کیا کیا ہے؟ چنانچہ فوراً ڈاکٹر کو بلایا کہ ذرا مجھے چیک کریں، ڈاکٹر نے اچھی طرح معائنہ کرنے کے بعد کہا ’’جتنے تم آج ٹھیک ہو، اس سے پہلے کبھی نہ تھے، شاباش پرہیز جاری رکھو!‘‘۔
ان سطور سے میرا مقصود حاشا وکلا ’’بدپرہیزوں‘‘ کو ہلہ شیری دینا نہیں بلکہ ان دوستوں کو حوصلہ دینا ہے جو زندگی میں معمولی تکلیف بھی آئے تو حوصلہ ہار بیٹھتے ہیں۔ چنانچہ ایک سروے کے مطابق زیادہ اموات بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ بیماری سے پیدا ہونیوالے خوف اور مایوسی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انسان اگر بیماری کو زیادہ لفٹ نہ کرائے تو بیماری کچھ شرمسار ہو کر ادھر ادھر دیکھنے لگتی ہے اور کسی ’’مستحق‘‘ کو جا چمٹتی ہے۔ اگر انسان کا حوصلہ بلند ہو اور خدا پر بھی یقینِ کامل ہو تو وہ ہنستے ہنستے موت کا منہ پھیر دیتا ہے۔ انسان کو ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل ضرور کرنا چاہئے لیکن صرف اس قدر جس قدر یہ ڈاکٹر اپنے مشوروں پہ خود عمل کرتے ہیں، اگر آپ سیر نہیں کرتے تو سیر نہ کرنیوالوں کو موت کی جو ’’وعید‘‘ سنائی جاتی ہے اس پر زیادہ کان نہ دھریں ورنہ سچ مچ ’’دھر‘‘ لئے جائینگے کہ خوف، اندیشوں کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔ یہی حال قوموں کا بھی ہے، ہر قوم میں خامیاں اور کوتاہیاں ہوتی ہیں لیکن اگر اسکی خوبیوں کو بھی اجاگر کیا جائے تو اسکے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں اور جس قوم کے حوصلے بلند ہوں وہ پہاڑوں سے بھی ٹکرا جاتی ہے۔ آپ ذاتی طور پر مایوس ہوں نہ قوم کے بارے میں مایوسی پھیلائیں کہ جنگ کے دنوں میں مایوسی پھیلانا دشمن کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔ چھوٹی موٹی بدپرہیزیاں جاری رہتی ہیں اور انہیں ضرور جاری رہنا چاہئے ورنہ آپ انسان سے ’’کیلکولیٹر‘‘ بن جائیں گے اور انسان کو انسان ہی رہنا چاہئے، حساب کتاب والی مشین نہیں بننا چاہئے۔ ’’پاسبانِ عقل‘‘ ضرور ساتھ رکھنا چاہئے لیکن اسے کبھی کبھی تنہا بھی چھوڑ دینا چاہئے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمارا اصل قصور؟۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article ہولی کا تاریخی تہوار اور وسیب۔۔ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.