Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»شکریہ استادِ محترم ۔۔ ڈاکٹر عامر سہیل
اختصاریئے

شکریہ استادِ محترم ۔۔ ڈاکٹر عامر سہیل

ایڈیٹراپریل 13, 201715 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns and articles of dr anwaar ahmad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دنوں شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی کے اولڈ سٹوڈنٹس کی تقریب منعقد ہوئی۔ بہت سے دوستوں سے ملاقات ہوئی۔ مظہر مہے، ملک مجید، شوکت نعیم، راشدہ قاضی، نبیلہ عصمت، مبینہ عصیم، ظفر زیدی، اور بہت سے سینئر اور جونئیر دوست ملے۔ ربع صدی گزرنے کے بعد وقت نے ہمارے چہروں ہر کئی نقوش چھوڑے ہیں جن کی تحریروں کو پڑھنے بیٹھیں تو ایک داستان مرتب ہو جائے۔ کچھ دوست شرکت نہیں کر سکے جن کو ہم دوستوں نے مل کر یاد کیا۔ یہ ایک یادگار تقریب تھی۔ اس تقریب میں آخری خطاب استاد محترم ڈاکٹر انوار احمد کا تھا۔ نجانے کیوں وہ اپنے خطاب میں کچھ کچھ اداس نظر آئے۔ میں نے انہیں کبھی مایوس نہیں دیکھا۔ وہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کو خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر تلاش کرنے کا درس دیتے رہے۔ وہ بلاشبہ ایک بے مثال استاد اور زندگی سے لبریز ثمر آور انسان ہیں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میری زندگی پر ان کی گفتگو اور موجودگی کا ہمیشہ اثر رہا ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ آج میں تھوڑا بہت جو کچھ بھی ہوں اس میں ان کا بڑا نمایاں حصہ ہے۔ میرے پاس ان سے محبت نہ کر سکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں غرض مند عقیدت کی بجائے ان سے پر خلوص محبت کا دعویٰ دار ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں ان سے اپنے طور پر غصے، ناراضی اور کچھ کچھ بدگمانی کا شکار رہا مگر یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ انہوں نے کبھی اپنی محبت خلوص اور دوستی میں فرق نہیں آنے دیا۔ پتہ نہیں کیوں میں نے ان سے پوچھے بغیر یہ اپنا حق سمجھ لیا ہے کہ میں تو ان سے خفا ہو سکتا ہوں مگر کسی کو ان کے بارے میں کچھ کہنے کا کوئی حق نہیں۔ یقیناً یہ مضحکہ خیز بات ہے مگر ہے۔ ایک لمحے کے لئے میں یہ سوچتا ہوں کہ اگر انوار صاحب میری زندگی میں نہ آئے ہوتے تو میں کہاں ہوتا۔ اس کا جواب یہی ہے کہ میں یقیناً آج سے بہتر نہ ہوتا۔ میرے ساتھ قدرت نے عجیب ماجرا رکھا کہ میری محبت قطبین کا سفر کرنے کا جتن کرتی ہے۔ ایک طرف انوار صاحب اور خالد سعید ہیں تو دوسری طرف ڈاکٹر اکرم چودھری اور علمدار حسین بخاری ہیں۔ یا الہیٰ یہ ماجرا کیا ہے۔ استاد محترم کے بارے میں آج کل بہت لکھا جا رہا ہے۔ ایک بڑے انسان کی طرح انہیں بھی اسی المیے سے گزرنا پڑ رہا ہے کہ ان سے محبت رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کی مخالفت میں لکھنے والے بھی ہیں اور شدت کے ساتھ ہیں۔ مگر دیکھنا صرف یہ ہے کہ ان کی مخالفت علمی سے زیادہ ذاتی اور شخصی تو نہیں؟ میری رائے میں یہ فیصلہ بھی ہو جائے گا اور اس لمحے کی گواہی بھی ان کے حق میں ٹھہرے گی۔ ڈاکٹر انوار احمد صاحب میں اپنے حوالے سے آپ کا ممنون ہوں۔
بہت بہت شکریہ استاد محترم

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر انوار احمد زکریا یونیورسٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایئر یونیورسٹی ملتان سب کیمپس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب
Next Article سرگودھا : بچوں کی وڈیوز بنانے کا سکینڈل : ملزم گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قائد اعظم کی وصیت تبدیل کرنے والا ’’ جدّے کا جادو گر‘‘ اور علی گڑھ سکول : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مارچ 17, 2026

گل پلازہ آتش زدگی اور فائر بریگیڈ اہلکار کی ماں کے آنسو : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 20, 2026

آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.