Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حیدر جاوید سید»نواز شریف کی بیماری اور علاج۔۔حیدر جاوید سید
حیدر جاوید سید

نواز شریف کی بیماری اور علاج۔۔حیدر جاوید سید

ایڈیٹرنومبر 11, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جناب نواز شریف علاج کےلئے بیرون ملک جانے پر آمادہ ہوچکے‘ ان کے برادر خورد میاں شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے۔ لیگی ذرائع کہتے ہیں کہ علاج کےلئے بیرون ملک جانے سے مسلسل انکار کرنے والے نواز شریف کو ان کی والدہ‘ صاحبزادی‘ بہن اور بھانجیوں نے آمادہ کیا۔
محترمہ مریم نواز کہتی ہیں
”سیاست کےلئے عمر پڑی ہے‘ سیاست میرے والد کی زندگی سے اہم نہیں“۔
باپ کےلئے کسی بھی بیٹی کے یہی جذبات ہوسکتے ہیں۔
میاں نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفانی اٹ کھڑکا جاری ہے۔
ڈیل‘ ڈھیل‘ سودے بازی یہاں تک کہ ضامنوں کے اسمائے ہائے گرامی اچھالے جا رہے ہیں۔
وہ سابق جیالے جو یہ کہتے ہیں کہ مفاہمت کی سیاست کرنے والے یہ بھول گئے کہ شریف برادران نے محترمہ بیگم نصرت بھٹو اور بےنظیر بھٹو کی کردارکشی کی تھی، پی پی پی نے نواز لیگ سے ہاتھ ملایا تو ہم تحریک انصاف چلے آئے، پچھلے 24گھنٹوں سے آسمان سر پر ا±ٹھائے ہوئے ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ معروف سرمایہ کار میاں محمد منشا ضامن ہیں، نواز شریف چار قسطوں میں طے شدہ رقم ادا کریں گے۔
کتنی رقم؟
اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں۔


دو ہفتہ قبل انصافی سوشل میڈیا مجاہدین نے ایک چھاتہ بردار ٹی وی اینکر کے اس دعوے کو خوب اچھالا کہ نواز شریف نے 10 سے 14ارب ڈالر دے دئیے ہیں، اب جلد ہی باقی معاملات طے ہوں گے۔ ڈیل کے ان دعووں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جب اس چھاتہ بردار سمیت چند دوسرے اینکروں کو طلب کیا تو یہ حضرت سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر سے اپنی وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرگئے جس میں 10سے 14ارب ڈالر کی ادائیگی و وصولی کا دعویٰ درج تھا۔
ان کے اس دعوے پر فقیر راحموں نے کہا تھا
"10ارب نواز شریف اور 14ارب ڈالر زرداری دینے پر آمادہ ہیں۔ حکومت نے ڈی چوک پر 24 ارب ڈالر گننے کےلئے مشینیں اور عملہ بھجوا دیا ہے اور دو وفاقی وزراءکی کمیٹی بھی بنا دی ہے جو اسلام آباد میں وہ عمارت تلاش کر رہی ہے جس میں 24ارب ڈالر گننے کے بعد رکھے جائیں گے”۔
ایک دوست نے فقیر راحموں سے پوچھا عمارت کی ضرورت کیوں آپڑی؟
تو کہنے لگے دونوں رہنماوں نے اصل میں
”ساری رقم ایک ایک ڈالر والے نوٹوں کی صورت میں ادا کی ہے“۔
اپنی بیماری کے باعث جب میاں نواز شریف جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کئے گئے تو ان سطور میں عرض کیا تھا کہ
”ڈاکٹر اس بات پر متفق ہیں کہ میاں صاحب کو 10دن کی تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اگر بروقت ہسپتال منتقل کر دیا جاتا تو بیماری اس قدر سنگین نوعیت اختیار نہ کرتی“۔


ڈاکٹروں کے اس انکشاف کے بعد ہی معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور شریف خاندان کے ایک قریبی رشتہ دار نے ان سے سروسز ہسپتال میں الگ الگ ملاقات کی اور انہیں علاج کےلئے بیرون ملک جانے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
مگر میاں صاحب نے انکار کر دیا۔ ان کا موقف تھا
"میری بیٹی جیل میں ہے‘ دو بھتیجے اور پارٹی کے متعدد رہنما بھی جیل میں ہیں، ان حالات میں بیرون ملک جانے کا فیصلہ مناسب نہیں ہوگا”۔
نواز شریف کے اس انکار کے بعد ریاست کے ایک ذریعہ نے شہباز شریف سے رابطہ کیا (نواز شریف کی بیماری کے دوران یہ تیسرا رابطہ تھا) شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کے کنٹینر پر ٹھنڈی ٹھار تقریر کرکے ریاستی ذریعہ سے ملاقات کےلئے روانہ ہوئے اور پیغام لےکر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے سروسز ہسپتال میں داخل اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کی اور انہیں علاج کےلئے بیرون ملک جانے کا برادرانہ مشورہ دیا۔
علاج کےلئے بیرون ملک جانے کے اس مشورے کی بازگشت نون لیگ کے مشاورتی اجلاس میں بھی سنائی دی جہاں نواز شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کو یقین دلایا کہ کوئی ڈیل وغیرہ نہیں ہو رہی
”بعض ریاستی حکام“
میاں صاحب کی بیماری اور علاج میں تاخیر برتے جانے پر اب یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ انہیں بہتر علاج کےلئے بیرون ملک لے جایا جائے۔
دوسری طرف حکومت پنجاب کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ بھی یہ واضح کرچکا کہ بعض ٹیسٹ پاکستان میں ممکن نہیں۔
ریاستی زعما اور شہباز شریف کے درمیان پچھلے دو تین ماہ سے نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے رابطہ تھا، شہباز شریف چاہتے تھے کہ وہ اپنے بڑے بھائی کو علاج کےلئے بیرون ملک لے جائیں۔
حکومت مسلسل انکاری تھی مگر درمیانی راستہ بہر طور ”ریاستی زعما“
کی مداخلت پر نکالا گیا۔


ریاست اور شریف خاندان میں اس مفاہمت سے ڈیل نکالنے اور سول سپرمیسی کی بھد ا±ڑانے کا فی الوقت کوئی فائدہ نہیں۔
تلواریں سونتے پانی پت کی آٹھویں لڑائی لڑنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
بیماری کا مذاق ا±ڑانے والے پس فطرت لوگوں کےلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
غریبوں کےلئے ہمدردی میں خون کے آنسو بہانے والے جماندرو تجزیہ نگاروں نے حرام ہے کبھی ایک غریب کو اپنے ساتھ بٹھا کر ایک وقت کی روٹی کھلائی ہو‘ دوائی لےکر دی ہو یا اس کے بچوں کےلئے موسم کے مطابق کپڑے لےکر دئیے ہوں۔
صاف سادہ بات یہ ہے کہ ریاست سابق وزیراعظم کی قید میں وفات کی متحمل نہیں ہوسکتی تھی‘
کیوں؟
اس کی وجہ سمجھنے کےلئے افلاطونی دانش کی ضرورت نہیں
نواز شریف آج بھی وسطی پنجاب کے مقبول ترین لیڈر ہیں ان کی جماعت ساری ہیرا پھیریوں کے باوجود پچھلے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آئی۔
سازش‘ ڈیل‘ ادائیگی‘ ضامن‘ ان باتوں میں کچھ نہیں رکھا وہ بیمار ہیں ان کا علاج ان کے خاندان کی تسلی وتشفی کےساتھ ہونا چاہئے۔ مریم نواز شریف درست کہتی ہیں ”سیاست کےلئے بہت وقت پڑا ہے اور سیاست میرے والد کی زندگی سے اہم نہیں“۔
(بشکریہ:روزنامہ مشرق پشاور)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحب رسول کے جملہ حقوق محفوظ نہیں ہو سکتے۔۔سید مجاہد علی
Next Article چلی سمت غیب سے اک ہوا : ڈاکٹر انور زاہدی ( 2 ) ..ماہ طلعت زاہدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.