Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جبری مسلمان کی گئی مہک کماری تحفظ اطفال یونٹ منتقل
اہم خبریں

جبری مسلمان کی گئی مہک کماری تحفظ اطفال یونٹ منتقل

ایڈیٹرفروری 18, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mehak kumari . hindu girl
ہندو لڑکی مہک کماری تبدیلی مذہب کے بعد عدالت لائی جا رہی ہے
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جیکب آباد : پاکستان کے صوبہ سندھ کی ایک عدالت نے اس نومسلم نابالغ لڑکی کو تحفظ اطفال یونٹ بھیج دیا ہے جس نے عدالت میں مذہب کی تبدیلی کے بعد دوبارہ اپنے ہندو والدین کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
عدالت نے پولیس کو مہک کماری عرف علیزہ سے شادی کے دعویدار نوجوان اور اس کے مددگاروں پر چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
جیکب آباد کی عدالت کے سیکنڈ سول جج غلام علی قناصرو نے منگل کو ’مہک کماری عرف علیزہ کیس‘ کا تحریری حکم پڑھ کر سنایا جس کے تحت ’مہک کو 48 گھنٹوں میں دارالامان سے بچوں کے تحفظ کے یونٹ منتقل کرنے اور اس کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔‘
عدالت نے ڈی آئی جی کو حکم جاری کیا کہ مہک سے شادی کے دعویدار علی رضا سولنگی اور اس کے مددگاروں کے خلاف 24 گھنٹے کے اندر چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
اس سے قبل علی رضا سولنگی کی درخواست کی سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس درخواست میں انھوں نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ان پر جانبداری کا بھی الزام عائد کیا تھا تاہم سیشن جج نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
مہک کماری عرف علیزہ کو بکتربند گاڑی میں لاڑکانہ سے پولیس کے حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا، وہ تین گھنٹے عدالت میں رہیں اور کسی کو بھی ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
گذشتہ سماعت کے موقعے پر مہک کماری نے بیان دیا تھا کہ ’ان کا پہلا بیان جذبات پر مبنی تھا وہ اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں۔‘ اس موقعے پر چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا تھا جس کے تحت وہ 18 سال سے کم عمر ہیں۔‘ عدالت نے مہک کے بیان کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور انھیں دارالامان لاڑکانہ بھیج دیا تھا۔
تحریری فیصلے میں مہک کماری کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’علی رضا سولنگی گھر کی تعمیر کے لیے بطور مزدور آئے تو اس وقت ان سے تعلقات قائم ہوئے۔ میں نے رضاکارانہ طور پر گھر چھوڑا اور علی رضا کے ساتھ چلی گئی اور پھر دونوں علی رضا کے رشتے داروں کے پاس چلے گئے۔‘
مہک کماری کے مطابق وہ شکارپور میں درگاہ امروٹ شریف آئے جہاں انھوں نے اسلام قبول کیا اور علی رضا سے نکاح کیا، لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کی ’غلطی تھی کہ میں نے گھر چھوڑا اور اسلام قبول کیا۔ اب میں مسلمان نہیں رہنا چاہتی اور اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔‘
لڑکی کے بیان پر جمعیت علمائے اسلام کی مقامی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کی تبدیلی کے بعد لڑکی کو والدین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، تاہم بعد میں تنظیم پہلی بار اس معاملے پر دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔
منگل کو جے یو آئی کے ایک دھڑے نے شہر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسرے نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ جیکب آباد کے آس پاس کے اضلاع سے بھی پولیس طلب کی گئی تھی اور لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کیے گئے کہ کسی کو بھی جبری کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جیکب آباد میں ہندو کمیونٹی کی اکثریت کاروبار سے وابستہ ہے اور ہندو پنچایت نے بھی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ کارکن بھی عدالت میں مہک کماری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ جیکب آباد کے نمانی سنگت محلے کے رہائشی وجے کمار نے 10 جنوری کو مقدمہ درج کرایا تھا کہ ان کی نابالغ لڑکی کو علی رضا سولنگی نامی نوجوان نے اغوا کر لیا ہے اور اس کا مذہب تبدیل کر کے جبری شادی کر لی ہے۔
اس مقدمے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں مہک کماری نے بتایا کہ ’انھوں نے شکارپور میں درگاہ امروٹ شریف میں مذہب تبدیل کر کے علی رضا سے شادی کرلی ہے اور والد کے الزامات غلط ہیں۔‘انھوں نے عدالت میں بھی یہی بیان دیا تھا۔
مہک کماری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی نو عمر ہے جس کے بعد عدالت نے چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کو حکم جاری کیا کہ لڑکی کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے، بورڈ نے تصدیق کی کہ لڑکی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، جو سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
عدالتی فیصلے میں مہک کماری کے مذہب کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم یہ حکم دیا گیا ہے کہ علی رضا اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے میں لڑکی کو سکیورٹی کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی کی شکایت رہی ہے کہ ان کی نو عمر لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد جبری مذہب تبدیل کیا جاتا ہے اور پھر ان سے شادی کرلی جاتی ہے۔ صوبائی اور قومی اسمبلی میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی اس مسئلے پر احتجاج کرتے آئے ہیں۔حکومت سندھ نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مذہب کی جبری تبدیلی کی روک تھام کا بل اسمبلی سے منظور کیا تھا لیکن بعد میں گورنر کے اعتراض پر اس کو روک دیا گیا اس کے بعد سے اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جیکب آباد شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: کپتان بدل گیا؟
Next Article کینسر کا ”شرطیہ علاج “۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.