Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتیں شروع ، پنجاب میں دکانیں جلد بند کرنے کا حکم
اہم خبریں

کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتیں شروع ، پنجاب میں دکانیں جلد بند کرنے کا حکم

ایڈیٹرمارچ 18, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
breaking news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کورونا وائرس کے باعث دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر انھوں نے اپنے پیغام میں مردان اور ہنگو سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔جبکہ دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِانتظام کشمیر میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں دکانیں جلد بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور دفعہ 144 نافذکر دی گئی ہے ۔
وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 208، پنجاب میں 28، خیبر پختونخوا میں 17, بلوچستان میں 23، گلگت بلتستان میں 13 اور اسلام آباد میں کورونا کے سات متاثرین موجود ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔اس طرح پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر زیر علاج مریضوں کی تعداد 295 ہے جبکہ دو مریض ہلاک اور دو ہی صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھی کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور جہاں سماجی روابط میں احتیاط برتنے کا حکم دیا گیا ہے وہیں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔فوج میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ واپس آنے والوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے بی بی سی کی فرحت جاوید کو بتایا ہے کہ تمام فوجی ہسپتال مکمل طور پر تیار ہیں، ’ہر ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ وہاں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔‘
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی پانچ اپریل تک بند کیا جا چکا ہے جبکہ ملک کی سرحدیں بھی پندرہ روز تک مکمل بند اور بین الاقوامی پروازیں محدود کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں حکومت نے بدھ سے جزوی ’لاک ڈاؤن‘ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں دو افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد صوبے میں اب اس وائرس کے 17 مریض موجود ہیں۔ صوبائی وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے بدھ کی شب جن دو مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی انھیں حکام نے بدھ کو ہی کورونا کے مریضوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ان میں سے 50 سالہ سعادت خان کا تعلق مردان سے تھا اور وہ نو مارچ کو سعودی عرب سے واپس آئے تھے جبکہ ہلاک ہونے والے دوسرے مریض کی عمر 36 برس اور ان کا تعلق ہنگو سے بتایا گیا ہے۔ مذکورہ مریض کا علاج پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جاری تھا اور وہیں انھوں نے دم توڑا۔
نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق وزیرِ صحت کے مطابق اب صوبے میں کورونا کے جو 17 مصدقہ مریض ہیں ان میں سے 15 کا تعلق زائرین کے اس گروپ سے ہے جو ایران سے واپس آیا ہے اور انھیں تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان لایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک مریض کا تعلق بونیر اور ایک کا مانسہرہ سے ہے اور مانسہرہ والے مریض بھی حال ہی میں برطانیہ سے پاکستان آئے تھے۔خیبر پختونخوا میں بھی حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بازار اب صبح دس بجے سے شام سات بجے تک ہی کھلیں گے تاہم کریانہ اور روزمرہ اشیائےضرورت کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں۔حکومت نے 15 دن کے لیے صوبے میں خریداری کے بڑے مراکز اور حجام کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عوامی مقامات اور شادی ہالوں کے علاوہ گھروں میں بھی تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگا دی گئی ہے اور سیاحتی مقامات کی جانب سفر بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔تمام ریستورانوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ اپنے احاطے میں کھانا نہیں کھلا سکتے تاہم ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اب سرکاری اجلاس میں صرف پانچ افراد ہی شریک ہو سکتے ہیں اور اگر ضرورت ہوئی تو باقی افراد ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوں گے
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پہلے ہی 15 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے،ہاسٹل بند کرنے اور جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں معطل کرنے کے فیصلے بھی کیے جا چکے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article” پر یشان نہ تھی !میں ول آ ساں “ریلی روسو ملتان کے عشق میں گرفتار ۔۔ عمران عثمانی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔چیف جسٹس کورونا وائرس کو کیسے روکیں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.