Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمران عثمانی»ٹم پین کو پرس کی چوری کا دکھ یا سمتھ کی کپتانی کا ؟ ۔عمران عثمانی
عمران عثمانی

ٹم پین کو پرس کی چوری کا دکھ یا سمتھ کی کپتانی کا ؟ ۔عمران عثمانی

ایڈیٹرمارچ 31, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
australia-cricket- steve smith david warner
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ٹم پین ایک خبر سے بری طرح متاثر تھے کہ دوسرے واقعہ نے ان کی بوکھلاہٹ مزید نمایاں کردی چنانچہ پریشانی میں وہ اپنی ہی بات سے پھر گئے .
پہلے تازہ واقعہ کا ذکر ہو جائے.
کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے ہاں چوری ہوگئی. ہوبارٹ میں اپنی رہائش گاہ کے گیراج کو انہوں نے جم میں تبدیل کردیا ہے. ضروری ایکسر سائز کی وجہ سے خاصا سامان ہونے کے باعث اپنی گاڑی انہیں گھر کے باہر پارک کرنی پڑ رہی ہے.
منگل کی صبح انہیں ان کے بینک سے کال آئی کہ ان کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے. ٹم پین کو ادراک ہوا کہ انکا پرس تو باہر موجود گاڑی میں ہے.
چنانچہ آسٹریلوی کپتان تیز رن لینے کی طرح دوڑتے باہر نکلے تو اس وقت تک ان کی گاڑی کی بیلز اڑ چکی تھیں اور جس طرح وکٹیں آؤٹ ہونے پر دائیں بائیں ہوتی ہیں ایسے ہی گاڑی کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا .چیک کرنے پر ان کا پرس اور ضروری سامان غائب تھا.
پین کیلئے یہ واقعہ اگرچہ زیادہ "پین فل”نہیں تھا لیکن چور کو کیا پتہ
کہ پین تو پہلے ہی "پین” میں تھے.
میڈیا پر سامنے آئے تو یہ بات کہیں پیچھے رہ گئی،
ان سے تو سوال یہ تھا کہ
اسٹیون اسمتھ کپتانی کیلئے اہل ہوگئے تو اب کیا ہوگا.
ٹم پین نے پہلا جواب وہی دیا جو اس موقع پر عام ہوتا ہے
"سمتھ قابل کپتان ہیں. مجھے ان کی ریڈار میں واپسی پر خوشی ہوئی. میں ان کی سپورٹ کروں گا.وہ جب چاہیں کپتانی سنبھال سکتے ہیں "-
گھر میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد شاید انہیں پرس کی چوری کی طرح کپتانی بھی چوری ہوتے محسوس ہوئی.
چنانچہ چند گھنٹے بعد انہوں نے یہ بیان جاری کرکے اپنی پوزیشن بچانے کی کوشش کی کہ
"میں نے سمتھ کے حق میں بیان اگلے آسٹریلوی کپتان کی حیثیت سے دیا ہے. کرکٹ آسٹریلیا کا یہ دستور رہا ہے کہ وہ پائپ لائن میں کئی کپتان تیار رکھتا ہے. اس وقت پیٹ کمنز اور لبوشین بھی ہیں. انہیں پیچھے رکھ کر تیاری کرنا اور سمتھ کو اگلا کپتان بنانا بہتر ہوگا میں اس کی سپورٹ کروں گا. ”
ساتھ ہی ٹم پین نے اپنا "پین”کچھ کم کرتے ہوئے سمتھ اور کرکٹ آسٹریلیا پر واضح کیا کہ
"میں اگلے سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک کھیلوں گا.اگلی ایشز 2022-21 کی کپتانی میں نہیں کروں گا. ”
ٹم پین کی ذہنی حالت کا اندازا کیا جاسکتا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مستقبل کا فی الحال کچھ پتا نہیں. ٹم پین پرس کی چوری سے زیادہ کپتانی کی چوری کے خوف میں پین کا شکار ہیں.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سمتھ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا سے ملاقات: صدائے عدل/قیصرعباس صابر
Next Article ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہو گا ۔۔ لوک بیانیہ /شوکت اشفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.