Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»یزمان کی ہندو بستی میں آپریشن: محکمانہ کارروائی یا طارق بشیر چیمہ کا اثر و رسوخ ؟ ۔۔ رپورٹ ارشد چوہدری
ارشد چوہدری

یزمان کی ہندو بستی میں آپریشن: محکمانہ کارروائی یا طارق بشیر چیمہ کا اثر و رسوخ ؟ ۔۔ رپورٹ ارشد چوہدری

ایڈیٹرمئی 29, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bildoze hindu yazman
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تحصیل یزمان کی ہندو آبادی میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں کئی گھر مبینہ طور پر مسمار کر دیے گئے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انتظامیہ نے آپریشن کیا، نیز انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے ایما پر یہ آپریشن کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر یزمان کے مطابق یہاں بسنے والی ہندوبرادری نے پندرہ ایکڑ سے زائد سرکاری زمینوں پر پہلے ہی گھر تعمیر کر رکھے ہیں لیکن مزید تین ایکڑ پر چند روز پہلے قبضہ کی کوشش ہوئی تو انتظامیہ نے نئے تعمیر شدہ احاطے مسمار کیے نیز ابھی مکمل مکان نہیں بنے تھے۔ان کے خیال میں قبضہ مافیا احاطے بنانے والوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اس میں کسی سیاسی شخصیت کا کوئی تعلق نہیں، یہ معمول کی کارروائی تھی۔
وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ہندو آبادی میں آپریشن سے متعلق موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے بات نہیں ہوسکی۔
انسانی حقوق کے ادارے ایچ آر سی پی کی جانب سے اس آبادی میں آپریشن پر تشویش کا اظہار کیاگیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سیکرٹری ایچ آر سی پی کے مطابق انکوائری ٹیم موقعے پر پہنچ چکی ہے جو مکمل چھان بین کر کے رپورٹ جاری کرے گی۔
آبادی میں آپریشن کیوں کیا گیا؟
اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد شاہد نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ یہ تحصیل یزمان کا چک نمبر 52بی ہے جہاں ہندو برادری آباد ہے۔ یہاں پندرہ ایکڑ سے زائد سرکاری زمینوں پر ہندوبرادی قابض ہے اور گھر تعمیر کر رکھے ہیں۔یہ معاملہ عدالت میں ہے جب فیصلہ ہوگا تو اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک رواں ہفتہ ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بات ہے تو انہیں اطلاع ملی کہ ہندوبرادری کی جانب سے پندرہ ایکڑ کے علاوہ تین ایکڑ پر مزید تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں تو متعلقہ ٹیم نے وہاں جاکر آپریشن کیا۔
لیکن اس میں کوئی آباد گھر مسمار نہیں کیا گیا بلکہ نئے تعمیر شدہ احاطے مسمار کر کے زمین واگزار کرائی گئی۔ان کے خیال میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرانے کے لیے وہاں ایک قبضہ گروپ موجود ہے جو لوگوں سے پیسے لے کر پہلے قبضہ کراتاہے اور جب آپریشن کیاجائے تو عدالتوں میں بے بسی ظاہر کر کے سٹے آرڈر لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ اس میں کسی سیاسی شخصیت کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ یزمان میں بیشتر ہندو بستیوں میں قبضہ مافیا نے سرکاری زمینوں پر پیسے لیکر قبضے کرارکھے ہیں لیکن پرانی آبادیوں میں گھروں کو مسمار کرنے سے گریز کیاجاتاہے۔
ہندوبرادری کا موقف اور ایچ آر سی پی کا ایکشن:
متعلقہ یونین کونسل کے سابق اقلیتی کونسلر بھاگے رام نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایاکہ بستی میں مشاورت سے جن زمینوں پر تعمیرات کا فیصلہ ہوا وہ اس بنیاد پر ہواکہ جن کے گھروں میں مزید رہائش کی گنجائش نہیں وہ مزید آگے بڑھا سکتے ہیں اسی لیے بیس افراد نے تعمیرات شروع کردیں۔ انہیں آبادی کے ہی ایک گروپ نے یقین دلایا کہ وہ زمین انہیں الاٹ ہوگئی ہے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ انتظامیہ یہاں آپریشن کرنے آرہی ہے تو انہوں نے سول عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔
لیکن ان کے بقول انتظامیہ نے چند دن پہلے آپریشن کر کے نئی تعمیرات گرادیں۔ اس پر متاثرین نے کمشنر بہاولپور آفس کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے دوبارہ تعمیر کی اجازت نہیں دی تاہم ملبہ بھی قبضے میں لے لیاگیاہے۔
انہوں نے بتایاکہ تحصیل یزمان میں پندرہ ہزار سے زائد ہندو آباد ہیں۔ یہاں سب سے بڑا مسئلہ انہیں گھروں کے لیے الاٹ ہونے والی زمینوں کا درپیش ہے۔آئے روز اس طرح کا تنازعہ کھڑاہوتاہے۔
ایچ آر سی پی کی جانب سے اس آبادی میں آپریشن پر انسانی ہمدردی کے تحت تشویش کا اظہار کیاگیا۔سیکرٹری جنرل ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان حارث خلیق نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اطلاع ملی کہ یزمان میں ہندوبرادری کی آبادی میں آپریشن کیاگیا ہے جس میں مبینہ طورپرغریب لوگوں کے گھر مسمار ہوئے ہیں لہذا ایچ آر سی پی نے انسانی ہمدردی کے تحت اس کی مذمت کی۔ مزید تحقیقات کے لئے انکوائری ٹیم یزمان پہنچ چکی ہے جو مکمل چھان بین کر کے اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں جائزہ لیاجائے گا کہ کیا ہندوبستی میں آپریشن کے دوران گھر مسمار کیے گئے یا نہیں اور زمین پر قبضے کی کوشش ہوئی یا ان کا حق تھا۔
ان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم یہ حقائق بھی جاننے کی کوشش کرے گی کہ یہ اقدام کسی سیاسی شخصیت کی ایما پر کیاگیا یا معمول کی محکمانہ کارروائی تھی۔جنرل سیکرٹری ایچ آر سی پی کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ تیار ہونے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ٰ( بشکریہ : انڈپنڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخط اُ س بچے کے نام جس نے ابھی پیدا ہونا ہے ۔۔ علی نقوی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : یوم تکبیر منانے یا جنگ کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.