Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»صوبائی ہم آہنگی میں پنجاب کا کردار۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
ڈاکٹرصغراصدف

صوبائی ہم آہنگی میں پنجاب کا کردار۔۔ڈاکٹر صغرا صدف

ایڈیٹرجولائی 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ستر برسوں کے دوران پاکستان کی صوبائی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کی کوئی سنجیدہ حکومتی کاوش نہیں ملتی بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فاصلے بڑھتے رہے ،تجارت ہوتی رہی، نعرے لگتے رہے مگر عوام کا عوام سے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ آہستہ آہستہ تمام بڑی سیاسی پارٹیاں صوبوں تک سکڑ کر رہ گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ، جو کبھی عملی طور پر وفاقی جماعتیں تھیں اب سندھ اور پنجاب کی پارٹیاں بن چکی ہیں اور دیگر صوبوں میں انہیں برائے نام نمائندگی حاصل ہے۔مرکزی حیثیت لئے ضروری تھا کہ دورسے بیٹھ کر معاملات کاجا ئزہ لینے کی بجائے نظر انداز علاقوں کا دورہ کیا جائے اور روٹھے ہوئے لوگوں کے پاس جا کرگلے شکوے سنے جائیں اور رابطے استوار کئے جائیں۔مگر مصروف حکومتوں کو اس بڑے مقصد کی طرف نگاہ کرنے کی فرصت نہ ملی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعیناتی کے عوامل میں سب سے بڑی نیک نیتی یہ تھی کہ وہ چونکہ بلوچ سردار ہیں اور بلوچوں میں سردار کی خصوصی اہمیت ہوتی ہے۔ اس لئے بلوچستان ،جس کے عوام اور سیاستدان جمہوری اور آمرانہ حکومتوں کے غلط رویوں کی وجہ سے کافی دل برداشتہ ہو چکے تھے۔
دیگر صوبوں خصوصا پنجاب سے انکو بے پناہ شکایات تھیں کیونکہ مختلف اداروں اور بیوروکریسی میں پنجاب کی اکثریت ہوتی ہے۔ اس لئے وہ تمام مسائل کی ذمہ دار پنجاب کی اشرافیہ کو قرار دیتے ہیں۔
اس نفرت، دوری اور بے گانگی کو ختم کرنے کے لئے بلوچ وزیر اعلیٰ کا تقرر دوراندیشی پر مبنی تھا۔ جس کا واضح طور پر مثبت اثر ہوا۔ میرے کئی بلوچ ادیب و شاعر، فنکار دوست جو پہلے پنجاب کے بارے میں نا پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے۔
عثمان بزدار کے آنے کے بعد ان کا رویہ تبدیل ہو گیا۔ انہیں پنجابی قوم کی یہ ادا بھی پسند آئی کہ اکثریت میں ہونے کے باوجود پنجاب کے لوگوں نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ وزیراعلیٰ کو قبول کیا۔ کبھی ان کے خلاف کوئی جلوس نکلا نہ انہیں بلوچ ہونے کی وجہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ یہ خاموش پیغام ِمحبت دیر پا اثر کا حامل ہے۔
پنجاب اگر افراد کی وجہ سے بڑا صوبہ ہے تو بلوچستان رقبے کے حوالے سے عظیم ہے۔ وزیر اعلیٰ دونوں بڑے صوبوں کے درمیان ٹوٹے ہوئے رابطے کا جوڑ ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کی دعوت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پچھلے سال ستمبر میں لاہور کا دو روزہ دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔ بلوچستان صوبائی حکومت کے مختلف محکموں کے وزراء کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بزدار حکومت کو شرفِ میزبانی بخشنا بہت خوش آئند تھا۔
مطلب یہ کہ صرف حکومت نہیں بلکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں، طلبا اور عوام کے لئے عثمان بزدار نے پنجاب کے دروازے کھول کر بھروسے اور اعتماد کی ایک نئی کہانی کا آغاز کیا ہے۔ اعتماد کی بحالی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں دورہ کوئٹہ کے دوران وزیر ِ اعلیٰ پنجاب نے گورنر بلوچستان امان اللہ خاں یاسین زئی اور وزیر صحت نصیب اللہ مری سے ملاقات کی۔
رواں برس جنوری میں تربت کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ جام کمال کی ہمراہی میں میرانی ڈیم، گوادر اور دیگر علاقہ جات کے دوروں کے دوران حکومتی ارکان اور عوام کی طرف بے پناہ محبت کا مظاہرہ اس بات کا شاہد تھا کہ محبت اور عزت کا یہ سلسلہ یک طرفہ نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خلوص نیت اور دل سے کی جانیوالی ہم آہنگی کی کوششوں نے بلوچستان کے لوگوں کے دلوں تک رسائی حاصل کی ہے اور وہ فاصلے مٹتے جا رہے ہیں جو نظر نہیں آتے مگرکئی سالوں سے خطرناک حد تک بڑھتے جا رہے تھے اور جن کی روک تھام پر کسی کی نظر نہیں تھی۔
پاکستان رنگا رنگ ثقافتوں کا ملک ہے۔ فنکار بےلوث اور درویش لوگ ہوتے ہیں۔ یہ فن کے ذریعے خیر کا پیغام پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو ایک مرکز پر جمع کرتے ہیں۔محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر سایہ کام کرنے والے تمام اداروں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران تمام صوبوں کے فنکاروں کو لاہور میں دعوت دی جہاں اہلِ لاہور کی کثیر تعداد نے ان رنگا رنگ سرگرمیوں میں شرکت کر کے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور باہمی روابط کو مضبوط کیا۔شنید ہے کہ کچھ ایسے اقدامات زیرِ غور ہیں جو مستقبل میں بڑے نتائج کے حامل ہوں گے۔ تونسہ سے لورالائی دوریہ سٹرک کی تعمیر معاشی ترقی کے نئے امکانات کا آغاز ثابت ہو گی۔
ڈیرہ غازی خاں میں رود کوہی سے متاثرہ علاقوں میں مرحلہ وار تیرہ چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے جن سے نہ صرف کوہ سلیمان کے باسی مستفید ہوں گے بلکہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے مکین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کوہ سلیمان کے سرحدی علاقوں سے بلوچستان کے مریضوں کی ڈیرہ غازی خاں منتقلی کے لئے ریسکیو 1122شروع کی جائے گی۔ اسکے علاوہ دونوں صوبوں کو ملانے والے علاقوں کے قریب کئی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیںجن کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔
بلوچستان اور پنجاب کے درمیان غلط فہمیوں کے ازالے کا مقصد ریاست کے استحکام کے مترادف ہے۔ جس میں عثمان بزدار کی کاوشیں یقینا قابلِ تحسین ہیں۔پنجاب ایثار اور محبتوں کی سرزمین ہے۔ کچھ لوگوں نے اسکا تاثر معدو م کر کے پورے پنجاب کو کٹہرے میں کھڑا کر رکھا ہے لوگوں کو درست تصویر دکھانے کی ضرورت تھی جسکا آغاز ہو چکا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپھر وہی آل پارٹیز کانفرنسیں؟۔۔محمود شام
Next Article نیا متبادل۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.