Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»کتابوں پر پابندی : پنجاب اور دیگر صوبوں میں الگ الگ دو قومی نظریہ ؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

کتابوں پر پابندی : پنجاب اور دیگر صوبوں میں الگ الگ دو قومی نظریہ ؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرجولائی 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب (پی سی ٹی بی)کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھائی جانیوالی 100کتابیں بین کردی گئیں جب کہ ساڑھے نو ہزار کتابوں کی چھان بین جاری ہے۔تاحال ان میں سے چار سو کتابیں چیک کرنے کے بعد پاس کی گئی ہیں۔
ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں پڑھائی جانیوالی دس ہزار کتابوں کو قبضہ میں لیاگیا جن میں سے سو کتابوں کا مسودہ غیر منظور شدہ اور قابل اعتراض ہونے پر یہ کتابیں پڑھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ان کا موقف ہے کہ ان کتابوں میں تاریخ ،مذہب، معلومات اور جغرافیہ سے متعلق سنگین غلطیاں موجود ہیں ۔
اس معاملے پر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن پاکستان نے حکومتی اقدام کی حمایت کی لیکن انہوں نے سوال اٹھایاہے کہ اگر کتابوں میں مواد قابل اعتراض تھا تو اتنے سالوں تک ایکشن کیوں نہیں ہوا؟ دوسرایہ کہ اگر ان میں مواد دو قومی نظریہ سے متصادم ہے تو دیگر صوبوں میں کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
پی سی ٹی بی کی کارروائی:
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی)رائے منظور نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پی سی ٹی بی نے صوبے بھر کے انٹر تک ڈگری دینے والے تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی کتابوں کی چھپائی کے لیے این او سی لازمی قراردے رکھاہے۔
قانون کے مطابق جو بورڈ کی منظوری کے بغیر مواد اور تصاویر چھاپے گا اس کے خلاف کارروائی لازمی ہے۔
لہذہ شکایات موصول ہونے پر معلوم ہواکہ پاک کیمبرج پبلشنگ اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سمیت درجنوں پبلشرز کی کتابیں بغیر بورڈ کی منظوری لیے چھاپ کر پڑھائی جارہی ہیں۔
رائے منظور کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبے بھر میں پڑھائی جانے والی دس ہزار کتابوں میں سے پانچ سوکے نمونوں کا جائزہ لیا تو ثابت ہوا کہ ان میں سے 100کتابوں میں،قائد اعظم محمد علی جناح،سرسید احمد خان ودیگر شخصیات اورپاکستانی نقشے سے متعلق غلط معلومات درج کی گئی ہیں، اسی طرح قرآنی آیات سے متعلق تحریروں میں بھی ردوبدل پایاگیا۔
انہوں نے کہامکمل چھان بین کے بعد ان سو کتابوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے چار سو درست قرارپائیں جب کہ باقی ساڑھے نو ہزار کے متن اور ان میں چھاپی گئی تصاویر کا جائزہ لیا جارہاہے۔
کتابیں ملک بھر میں پڑھائی جارہی ہیں کارروائی صرف پنجاب میں کیوں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رائے منظور نے کہا کہ وہ صرف پنجاب میں کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں اور کچھ عرصہ پہلے ان کی تعیناتی ہوئی تو انہوں نے کارروائی شروع کر دی۔ دوسرے صوبوں اور وفاق کا علیحدہ نظام ہے وہ اپنے مطابق کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مالکان فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اس بارے میں انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول رجسٹریشن ایکٹ کے تحت تمام سکول پابند ہیں کہ وہ پی سی ٹی بی کےمنظور کردہ مسودے پر مبنی کتب ہی پڑھاسکتے ہیں لیکن اگر پبلشر این او سی لیے بغیر قابل اعتراض کتب شائع کرتے ہیں تو وہ ذمہ دارہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایاکہ پورے ملک میں سکول یہ کتابیں پڑھا رہے ہیں لیکن وہاں دو قومی نظریہ سے متصادم مواد کا کسی کو خیال نہیں آیا؟ صرف پنجاب میں ہی کارروائی کیوں ہورہی ہے اور اتنے عرصہ تک اس طرف کسی کی توجہ کیوں نہیں گئی؟
جو بچے یہ کتب سالوں سے پڑھ چکےہیں اب ان کی معلومات میں تبدیلی کیسے کی جائے گی؟انہوں نے اس معاملے کی چھان بین کا بھی مطالبہ کیا۔
کاشف مرزا نے کہاکہ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ ہمارے ملک میں اتنے عرصے غیر منظور شدہ نصابی کتب پڑھائی جاتی رہیں کسی کو خبر نہ ہوئی۔یہ بھی جائزہ لیا جائے کہ ایسا کسی منصوبہ بندی کے تحت ہوا یا غیر دانستہ طور پر یہ بات چھپی رہی اور کن ذمہ داروں نے پبلشرز کی اس حرکت سے چشم پوشی اختیار کی۔
دوسرا یہ کہ صرف کتب پر پابندی سے کیا فرق پڑے گا پبلشرز کو بلیک لسٹ کیوں نہیں کیاجارہااور کیا ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی ہوگی؟
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچلاس میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گھر میں‌گھس کر فائرنگ : معاملہ کیا ہے؟ ۔۔ محمد زبیر خان کی خصوصی رپورٹ
Next Article پشاورمیں توہین مذہب کا ملزم احمدی ہونے کے شبے میں جج کے سامنے قتل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.