Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : اپوزیشن میں بیٹھے ’’محبان وطن‘‘ کا امتحان
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : اپوزیشن میں بیٹھے ’’محبان وطن‘‘ کا امتحان

ایڈیٹرجولائی 30, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیر کی صبح چھپے کالم میں یہ عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ عمران خان صاحب نیب قوانین میں نرمی لانے کو تیار نہیں ہوں گے۔انہیں اس ضمن میں دبائو کی زد میں لایا گیا تو قومی اسمبلی کی تحلیل کا مشورہ دیتے ہوئے نئے انتخابات کی تیاری شروع کردیں گے۔ان کے قریبی ساتھیوں کو کامل یقین ہے کہ ’’کرپشن پر کسی سمجھوتے کو ہرگز تیار‘‘ نہ ہونے کے سبب اگر ان کی حکومت گئی تو ’’چوروں اور لٹیرں‘‘ سے اُکتائے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں گے۔ایسی حمایت کی بدولت عمران خان صاحب قومی اسمبلی میں سادہ نہیں بلکہ دوتہائی اکثریت کی طاقت سے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے۔مذکورہ کالم کے ذریعے میں نے ایک رپورٹر کی طرح محض اطلاع دی تھی۔اپنی رائے یاخواہش کا اظہار نہیں کیا تھا۔
یہ کالم چھپنے کے بعد مگر اپوزیشن کے چند دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔ ان میں سے دو افراد ’’مقتدر حلقوں‘‘ تک رسائی والی شہرت کے مالک بھی ہیں۔بہت احترام سے انہوں نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ بڑھاپے،گوشہ نشینی اور کرونا کی بدولت آئی سماجی دوری نے میرے اندر موجود رپورٹر کو ناکارہ بنادیا ہے۔نیب قوانین میں ترامیم لانے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین طویل اور سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔سیاست میں 1990کی دہائی سے مشہور ہوئے ایک کائیاں اور تجربہ کار دوست نے بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ دوسروں کی بدن بولی سے جبلی طورپر بہت کچھ جان لیتے ہیں۔انہیں گماں تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے 33کے قریب جو ترامیم حکومت کو دی ہیں ان میں سے ’’کم از کم‘‘ 60فی صد پر اتفاق رائے ہوجائے گا۔بتایا مجھے یہ بھی گیا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلوانے کے لئے حکومتِ پاکستان کو چند قوانین ہر صورت اگست کے پہلے ہفتے تک منظور کروانا ہیں۔سینٹ میں قطعی اکثریت کی حامل اپوزیشن کے تعاون کے بغیر یہ منظوری ممکن ہی نہیں۔مذکورہ قوانین کی منظوری کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نیب قوانین میں نرمی لانے کو مجبور ہوجائے گی۔ٹھوس حقائق تک رسائی نہ ہونے کے سبب میں ان صاحب کو جھٹلا نہیں سکتا تھا۔فقط یہ عرض کرتے ہوئے بحث سے گریز کیا کہ نیب قوانین کے حوالے سے وزیر اعظم کا جو رویہ مجھے بتایا گیا ہے وہ ٹھوس حوالوں سے منطقی اور قابل اعتبار سنائی دیا۔یہ ’’کپتان‘‘ کی ضدی طبیعت کا حقیقی اظہار بھی محسوس ہوا۔اسی باعث جو سنا تھا ہوبہولکھ دیا۔
پیر کی شام قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کلبھوشن یادیو کی خاطر جاری ہوئے آرڈیننس کو ایوان سے منظوری کے لئے پیش کردیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری مسلسل دو روز تک اسے پیش نہیں ہونے دے رہے تھے۔ اسے روکنے کو انہوں نے دھواں دھار تقاریر بھی کیں۔عمران خان صاحب کو ’’دہشت گردوں کا دوست‘‘ بھی پکارا۔ پیر کے روز مگر اس قانون کا مسودہ پیش ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اس روز یہ عندیہ بھی دیا کہ اپوزیشن حکومت کیساتھ وہ قوانین منظور کروانے میں بھی تعاون کرے گی جو پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلوانے کے لئے ضروری قرار پائے ہیں۔بلاول صاحب کی تقریر کے بعد بیشتر صحافیوں نے دو جمع دو کیااور فرض کرلیا کہ ایف اے ٹی ایف کے لئے ضروری شمار ہوئے قوانین کی منظوری میں تعاون کے بدلے اپوزیشن نیب قوانین میں نرمی حاصل کرلے گی۔بظاہر ’’نج کاری‘‘ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے پیر ہی کی شام مگر تحریک انصاف کے امجد خان نے جو تقریر کی اس نے ’’جنرل ضیاء کے لے پالک فرزند‘‘ کے بہت لتے لئے۔ان کا ذکر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو یہ طعنے بھی دئیے کہ مذکورہ ’’فرزند‘‘ سے دوستی بڑھاتے ہوئے وہ کس منہ سے بھٹو کے وارث ہونے کادعویٰ کرتے ہیں۔ انکی تقریر کے بعد مراد سعید ایوان میں تشریف لائے۔ ’’پوائنٹ آف آرڈر‘‘ کے بہانے دھواں دھار خطاب فرمایا۔ مسلم لیگ(نون) کے احسن اقبال پر ملتان-سکھر ہائی وے کی تعمیر کے حوالے سے کرپشن کے سنگین الزامات لگائے۔شہباز شریف کے مبینہ ’’فرنٹ مین‘‘ -جاوید صادق- کا ذکر بھی ہوا۔امجد خان اور مراد سعید کی تقاریر کے بعد میں نے اپنے چند متحرک ساتھیوں کو خبردار کیا کہ اپوزیشن اور حکومت کے مابین کوئی سمجھوتہ نہیں ہو پائے گا۔وہ احتراماََ چپ رہے۔ان کے چہرے کی مسکراہٹ اگرچہ بتارہی تھی کہ مہاتما بدھ کی طرح جس بات کی وہ خبررکھتے ہیں میں اس سے آگاہ نہیں۔
مذکورہ بالا تناظر میں شاہ محمود قریشی صاحب کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔ منگل کے روز ان کی قومی اسمبلی میں آمد متوقع نہیں تھی۔ہمیں گماں تھا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ ویسے بھی منگل کا دن اراکین اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں قانون سازی کی سہولت کے لئے مختص ہوتا ہے۔وزراء اس روز ایوان میں موجودگی لازمی نہیں سمجھتے۔
شاہ محمود قریشی تشریف لائے اور 40منٹ لمبی تقریر فرمائی۔ انکی تقریر کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ ہمارا ازلی دشمن -بھارت- پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ہمارے قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ ہم سرعت سے چند قوانین بناکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔اس کڑے وقت کو لیکن اپوزیشن اپنے ’’ذاتی مفادات‘‘ کے تحفظ کے لئے استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔وزیر خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو تحریری طورپر فراہم کردہ بیشتر ترامیم کا تفصیلی ذکر کیا۔بہت مہارت سے تاثر یہ پھیلایا کہ نیب قوانین کو ’’معقول‘‘ بنانے کے بہانے اپوزیشن بدعنوان افراد کو کھلی چھوٹ دینا چاہ رہی ہے۔
قومی مفادات کو نظراندازکرتی اپوزیشن کو ’’بے نقاب‘‘ کرنے کے لئے شاہ محمود قریشی صاحب نے سینہ پھلاکر اصرار کیا کہ عمران خان کی سیاست کا کلیدی ایجنڈا کرپشن کے خلاف بھرپور جنگ ہے۔وہ اس ضمن میں کسی سمجھوتے کو ہرگز آمادہ نہیں۔اپنے ایجنڈا پر کاربند ہوتے ہوئے انہیں اقتدار سے محروم ہونا پڑا تو وہ اس کے لئے بھی دل وجان سے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایک طولانی تقریر کے ذریعے اپنی جماعت کے مؤقف کو بھرپور انداز میں بیان کیا۔ان کی تقریر ختم ہوئی تو اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔اپوزیشن کو جوابی بیانیہ منظرعام پر لانے کا موقعہ ہی نہیں ملا۔ اس کے اراکین اجلاس ملتوی ہونے سے ہکابکارہ گئے۔سیاست بالآخر بیانیے کی جنگ ہوتی ہے۔ اس حقیقت کو نگاہ میں رکھیں تو عمران حکومت نے کمال مہارت سے یہ بیانیہ پھیلادیاہے کہ اپوزیشن’’خودغرض‘‘ ہے۔ ’’قومی مفادات‘‘ سے قطعاََ لاتعلق ہوئی اپنے ان رہ نمائوں کو کڑے احتساب سے بچانا چاہ رہی ہے جنہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں قومی وسائل کو بے دریغ انداز میں ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کیا۔اپنے کاروبار چمکائے۔ بیرون ملک قیمتی جائیدادیں خریدیں۔ عمران حکومت انہیں معاف کرنے کو ہرگز تیار نہیں ہوگی۔پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بچانے کے لئے چند قوانین کو ہر صورت نافذ کرنا ہوگا۔اپوزیشن میں بیٹھے ’’محبانِ وطن‘‘ فیصلہ کریں کہ انہوں نے یہ قوانین پاس کروانے میں تعاون فراہم کرنا ہے یا بدستور اپنے ’’چور اور لٹیرے‘‘ رہنمائوں کی ’’غلامی‘‘ میں رہنا ہے۔

( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسفر کی رائیگانی اورادبیات کا ناول نمبر۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article بڑھتی ھوئی مذہبی جنونیت اور فرقہ واریت کی تعلیم دینے والے مدرسے ۔۔ حسنین رضوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.