Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»علم سب کیلئے ۔۔ راؤ محمد خالد
کالم

علم سب کیلئے ۔۔ راؤ محمد خالد

ایڈیٹرنومبر 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rao muhammad khalid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرکاردوعالم پر اترنے والی پہلی وحی کا پہلا لفظ”اقراء “ہے جس کے معنی”پڑھ“ہیں لیکن سب جانتے ہیں کہ حضوراکرم اُمی تھے یعنی آپ کو پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھاپھرآخر آپ پرپہلالفظ”اقراء “ یعنی ”پڑھ“کیوں وحی کیا گیا ۔اس پوائنٹ پر غوروفکر کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اقراءکے معنی صرف پڑھنا ہی نہیں بلکہ سیکھنا(to learn) جاننا(to find out) کھوجنا(to dig out) تلاش کرنا(to search) اور ریسرچ بھی ہیں۔
علم کے معنی ۔۔۔۔۔۔۔۔جاننا،آگاہی،واقفیت،دانائی،دانش،فن،ہنر اور جوہرکے ہیں اور انسانی تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ علم کسی گروہ طبقہ یا قوم کی میراث نہیں رہا علم انسانی ذہن کے سوئے ہوئے خلیات کو بیدار کرتا ہے اور انسان کو معاشرے میں عزت وقارعطا کرتا ہے۔علم کا حصول ترقی کا راستہ ہے جبکہ جہالت تنزلی کی طرف لے جاتی ہے۔علم آزادی عطا کرتا ہے جہالت غلامی ومحکومی کی زنجیروں میں جکڑتی ہے علم جنت ہے اور جہالت جہنم ہے علم خدا ہے اور خدا علم ہے۔سرکاردوعالم کی حدیث مبارکہ ہے”علم حاصل کرو خواہ اس کیلئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“ ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس زمانے میں چین میں قرآن وحدیث کا دینی علم دیا جا رہا تھا؟ نہیں بلکہ اصل بات یہ تھی کہ اس وقت چین علم وفن میں اہل عرب کے مقابلے میں زیادہ آگے تھا اگر اسلام صرف دینی علوم سیکھنے کا درس دیتا تو سرکاردوعالم حصول علم کیلئے چین جانے کا کیوں کہتے؟
کیا قرآن حدیث فقہ اور دیگر دینی علوم حاصل کرنے والا عالم محض دینی علوم کی مدد سے ایٹم بم،میزائل،راکٹ،سٹیلائٹ،کمپیوٹر،ٹی وی موبائل فون اور دیگر جدید اشیاءبنا سکتا ہے؟کیا صرف دینی علوم حاصل کر کے کوئی قوم جدید ٹیکنالوجی حاصل کر سکتی ہے؟ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ سپرپاورز ممالک کے پاس جو جدید ٹیکنالوجی ایٹم بم،کروزمیزائل جدید طیارے،اپاجی ہیلی کاپٹر اور جدید ہتھیار ہیں وہ کیا اللہ نے آسمان سے فرشتوں کے ذریعے ان کے پاس بھیجے یا انہوں نے غوروفکر کر کے جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی مہارت کے ذریعے یہ سب کچھ بنایا ہے؟ اور اگر وہ ممالک جدید علوم کے ذریعے یہ سب کچھ بنا کر طاقتور بن سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں بن سکتے؟وہ بھی تو آخر ہماری ہی طرح انسان ہیں۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ”ہم نے زمین اور آسمان کو مسخر کر دیا اور اس میں نشانیاں ہیں علم والوں کیلئے“اس آیت مبارکہ میں یہ نہیں کہا گیا کہ ”نشانیاں ہیں مسلمانوں کیلئے “۔اس آیت مبارکہ میں پوشیدہ درس پر غورکرتے ہوئے جب ہم زمین کو کھودیں گے تو ہمیں اس بات کا علم حاصل ہو گا کہ زمین کے اندرکون کونسی معدنیات،کون کونسی گیس اور پوشیدہ خرانے موجود ہیں اور ہمیں معلوم ہو گا کہ اس میں لوہا،تانبہ اور سونا ہے اور لوہے سے کیا کیا سامان اوزاریا ہتھیار بنائے جا سکتے ہیں جب غوروفکرکا یہ عمل جاری رہتا ہے تو اسی لوہے سے طاقت کے حصول کیلئے بڑے بڑے میزائل،ٹینک، توپیں اور جہاز بن سکتے ہیں۔جنہوں نے ان آیتوں کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے غوروفکر کیا،جانا،سیکھا،کھوجا،علم کے چھپے خزانوں کو نکالا ریسرچ کی اور کفر کے فتوئے لگانے کے بجائے غور کیا کہ کوئی بات کیوں کی جا رہی ہے وہ آئن سٹائن اور نیوٹن بن گئے ۔امریکہ،برطانیہ،چین،روس،جاپان اور یورپ بن گئے اور جنہوں نے غوروفکر نہیں کیا وہ 57سے زائد اسلامی ممالک بن گئے۔جو آ ج یورپ اورامریکہ کے محتاج ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کسی ملک کا ہاتھ اللہ کے آگے تو نہیں پھیلتا بلکہ آئی۔ایم۔ایف اور ورلڈ بینک کے سامنے پھیلتا رہتا ہے۔
اسلامی ممالک یا تو ترقی پذیر(Under Develop) ہیں اور اگر بعض اسلامی ممالک خصوصاًعرب ممالک میں جو ترقی وخوشحالی نظرآتی ہے اس کی وجہ علم کا حصول نہیں بلکہ قدرتی طور پر ملنے والی تیل کی دولت ہے۔تیل کی دولت سے ان اسلامی ممالک میں خوشحالی تو آگئی لیکن یہ ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں برابر نہیں کھڑے اگر کسی قوم یا اقوام کے پاس دولت بے پناہ ہو مگر علم نہ ہو تو ایسی دولت علم سے محروم قوموں کو بچا نہیں سکتی علم کا حصول اور ترقی لازم وملزوم ہیں۔
سرکاردوعالم نے فرمایا کہ ”علم حاصل کرنا ہر مسلمان مردوعورت پر فرض ہے“۔بدقسمتی سے پاکستان میں مذہبی انتہاپسند عورتوں کی تعلیم کے خلاف ہیں اور اپنے اس عمل کو اسلامی بتاتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے سراسرخلاف ہے ۔مذہبی انتہا پسند عورتوں کے کام کرنے کے خلاف ہیں تاریخ اسلام کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ سرکاردوعالم کی پہلی اہلیہ حضرت خدیجہؓ تجارت کرتی تھیں اور مسلمان خواتین گھڑ سواری بھی کرتی تھیں اور آج خواتین کار ڈرائیو کرتی ہیں تو یہ کیسے غیر اسلامی ہے؟یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ عِلم سے عَلم(پرچم)بلند ہوتا ہے عَلم(پرچم) کسی بھی ملک اور قوم کی شناخت اور پہچان ہوتا ہے پرچم کو قوم کی عزت وناموس کے اعتبار سے بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔جنگوں میں فتح یا شکست دو فریقین میں سے کسی ایک کا مقدر ہوتی ہے چنانچہ جہاں علم ہوتا وہاں عَلم بلند ہوتا ہے اور جہاں علم نہیں ہوتا وہاں کے عَلم گر جایا کرتے ہیں۔جو قومیں علم وآگاہی میں دوسروں کے آگے ہوتی ہیں ان کا عَلم(پرچم) ہمیشہ بلند رہتا ہے اور جو قومیں علم وآگاہی میں کمزور یا اس سے ناواقف رہی ہوں ان کا عَلم(پرچم) گر جاتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تعلیم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمغربی ممالک کی ترقی اور ہماری پسماندگی کی وجوہات ۔۔ فیضان عارف
Next Article افغانستان کے بارے میں آسٹریلوی رپورٹ ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نجی شعبے نے تعلیم کو کاروبار بنا لیا : رؤف مان کا کالم

مئی 5, 2025

عامر حسینی کا کالم : تعلیم ، منافع ، بربادی

فروری 8, 2025

وسعت اللہ خان کا کالم : فلسطینیوں کو تعلیم بچا رہی ہے (قسط اول)

دسمبر 22, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.