Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»الیکشن کمیشن کے باہرپی ڈی ایم کا پاور شو : مشکوک شخص کو ایٹمی پاکستان کا حکمران بنادیا گیا ، فضل الرحمان
اہم خبریں

الیکشن کمیشن کے باہرپی ڈی ایم کا پاور شو : مشکوک شخص کو ایٹمی پاکستان کا حکمران بنادیا گیا ، فضل الرحمان

ایڈیٹرجنوری 19, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ‘بے بس’ الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات نہ کروا سکا اور طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا، نتائج مرتب کیے، اور قوم پر ایسے شخص کو مسلط کر دیا جس کے پاس نے حکومت چلانے کی، نہ معیشت چلانے کی اور نہ سیاست کرنے کی اہلیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ نہ یہ حکومت منتخب ہے اور نہ اسے ملک پر حکومت کرنے کا حق حاصل ہے۔
انھوں نے یہ باتیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی احتجاجی تحریک کے تحت الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے زیرِ اُلتوا کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے جو سنہ 2014 سے الیکشن کمیشن میں موجود ہے۔
منگل کو منعقد ہونے والے اس جلسے سے مولانا فضل الرحمان کے علاوہ مریم نواز، احسن اقبال، نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، آفتاب شیرپاؤ اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دفتر شارعِ دستور پر واقع ہے جہاں وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ، ایوانِ صدر، پارلیمنٹ ہاؤس، اور سپریم کورٹ سمیت کئی اہم عمارتیں واقع ہیں۔ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘نااہل شخص’ کو سامنے اس لیے بٹھایا گیا تاکہ طاقتور ادارے پسِ پشت رہ کر حکومت کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ آ چکی ہے کہ 23 بینک اکاؤنٹس خفیہ رکھے گئے ہیں اور اب تک خفیہ ہیں، اور انھوں نے باہر کی آمدنی چھپائی گئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کو صرف بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ کے بارے میں نہ لکھنے پر وزارتِ عظمیٰ سے برطرف کر دیا گیا مگر پاکستان کے ‘دشمن’ ممالک کے پیسے سے ایک مشکوک شخص کو پاکستان کا حکمران بنایا گیا، وہ ملک جو ایٹمی طاقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘جس نے بھی’ انھیں اقتدار میں لا کر بٹھایا ہے، وہ سب مشکوک ہوجاتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‘ادارے’ آسمان سے نہیں اترے بلکہ ہمارے معاشرے کے حصے ہیں۔ ‘اداروں نے تو وہ جرم کیے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان دو ٹکڑے ہوا۔’ انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں ادارے کا نام نہ لو۔ ‘دائیں طرف دیکھو تو رحمتہ اللہ، بائیں طرف دیکھو تو رحمتہ اللہ، تو پھر نِکے کا ابا ہی کہنا پڑے گا۔’ ’پہلے یہ حکومت ناجائز تھی، پھر نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، اور اب پوری پارٹی چور ثابت ہو گیا ہے۔‘ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب بھی الیکشن کمیشن انھیں اگر تحفظ فراہم کرتا ہے تو ‘ہم ایک بے بس الیکشن کمیشن پر آئندہ اعتماد نہیں کر سکیں گے۔’
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شارعِ دستور کے دونوں جانب انصاف دینے والے ادارے ہیں مگر ‘ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس میں نہ آئین ہے نہ انصاف’۔
انھوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے باہر اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داریاں یاد دلائیں۔ مریم نواز نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے اس ادارے کو پاکستانی عوام کی رائے کا امین بنایا ہے اور اسے عوام کے ووٹ کی عزت کروانی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ‘سب سے بڑا فراڈ’ تحریکِ انصاف فارن فنڈنگ کیس ہے۔’

( بشکریہ بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن کمیشن پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا کالم : منو بھائی ملتان اور وجدان
Next Article مظہر عباس کا کالم۔۔سیاسی کھیل تماشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ستمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.