Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سینیٹ انتخابات’اوپن بیلٹ‘ کے ذریعے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری : اپوزیشن نے مسترد کر دیا
اہم خبریں

سینیٹ انتخابات’اوپن بیلٹ‘ کے ذریعے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری : اپوزیشن نے مسترد کر دیا

ایڈیٹرفروری 6, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
senate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے لیے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ہفتہ کی شام صدر عارف علوی کی جانب سے دستخط شدہ اس آرڈیننس کو انہی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر پاکستان کی اعلیٰ عدالت کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔
’الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021‘ میں پاکستان کے الیکشن ایکٹ 2017 کی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تین شقوں 81، 122 اور 185 میں ترمیم کی گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کی رائے اس حق میں ہو گی تو قوانین میں تبدیلی کے ساتھ اوپن ووٹنگ کرائی جائے گی۔ آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعتوں کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کر سکے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ہر تین سال بعد ایوان بالا کے انتخابات میں خفیہ بیلٹ کا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔ سینیٹ کے نئے اراکین کے انتخاب کے لیے سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار نامزد کرتی ہیں اور اس کے بعد تمام صوبائی اسمبلیوں میں خفیہ ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟
پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بی بی سی کے اعظم خان کو بتایا کہ یہ ایک مشروط آرڈیننس ہے جس کا تعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے ہے۔ ان کے مطابق اگر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ یہ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہو سکتے ہیں تو پھر اس آرڈیننس کا اطلاق ہو گا ورنہ سپریم کورٹ کی رائے کے مطابق ہی خفیہ انتخابات ہوں گے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق ان کی رائے میں صدارتی ریفرنس جاری کرنے میں کوئی قانونی قباحت نہیں برتی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں بل کا مقصد آئین میں ترمیم متعارف کرانا تھا جبکہ آرڈیننس کا مقصد صرف ایک عمل کی تشریح سے ہے۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن کی رائے اوپن بیلٹنگ کے خلاف ہے مگر حکومت سپریم کورٹ کی رائے پر عمل کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ حکومت نے یہ وضاحت اس آرڈیننس میں ہی کر دی ہے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ عدالتی رائے سے جڑا ہوا ہے۔
اپوزیشن کا ردعمل
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے اس صدارتی آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے اسے حکومتی بدنیتی قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کے مطابق حکومت ملک کو انتظامی انتشار کی طرف دھکیلنے کے بعد اب اسے آئینی انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اس آرڈیننس کے تحت حکومت نے سپریم کورٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق عدالت کو اب یہ صدارتی ریفرنس واپس بھیج دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اگر سپریم کورٹ اس صدارتی ریفرنس پر کوئی رائے نہ دے تو یہ آرڈیننس غیر مؤثر ہو جائے گا۔
ٌ ٌ( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سینیٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسردیوں میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی: محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما لاپتہ
Next Article ممتاز عالم دین ، مجلس احرار کے سربراہ مولانا عطاء المہیمن بخاری انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، صبح سینیٹ میں پیش کی جائے گی

نومبر 10, 2025

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

جون 13, 2025

پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اپریل 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.