Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : عارف نظامی کا انتقال اور آزاد کشمیر میں انتخابات
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : عارف نظامی کا انتقال اور آزاد کشمیر میں انتخابات

ایڈیٹرجولائی 26, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arif nizami
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عید کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بہت عرصے بعد چار ایسے دن ملے جب صبح اُٹھتے ہی یہ کالم نہیں لکھنا تھا۔ ’’دی نیشن‘‘ کے لئے انگریزی میں قومی اسمبلی کی کارروائی کی بابت پریس گیلری لکھنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ نہایت اعتماد سے لہٰذا ارادہ باندھ لیا کہ یہ دن بچوں سے گفتگو کے علاوہ سرہانے رکھی دو کتابیں بالآخر پڑھ لینے میں صرف کروں گا۔ یوں معمول کی مصروفیات سے ہٹ کر شاید میرا ذہن نئے خیالات سوچنے کے قابل ہوجائے ۔
میری بچیاں اگرچہ اسلام آباد میں ایک اور بچی کے وحشیانہ قتل کی وجہ سے بہت اداس اور پریشان ہوچکی تھیں۔ نور مقدم کی ہلاکت سے زیادہ مضطرب وہ اس وجہ سے بھی تھیں کہ سوشل میڈیا پر چھائے پارسائی فروش اس بدنصیب بچی ہی کو اپنے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے۔ اس کے والدین کے طرز زندگی پر بھی سنگدلانہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
میری مرحومہ ساس نے عید کے روز اسلام آباد میں مقیم عزیزوں کو عید کی دوپہر پلاؤ کی دعوت پر بلانے کی روایت شروع کی تھی۔ اُن کی رحلت کے بعد ہم اسے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ملازمو ں کے بغیر مہمانوں کی دیکھ بھال ہم سب کو مصروف رکھتی ہے۔ عید کے روز میں بھی ایسی ہی تیاریوں میں اپنا حصہ ڈال رہا تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔ کراچی کے نمبر سے ایک فون تھا۔ اسے سنا تو خبر ملی کہ عارف نظامی صاحب اس دُنیا میں نہیں رہے۔ جیو ٹی وی کے لئے ان کی ذات سے جڑی یادوں کا ذکر درکار تھا۔ مختصر وقت میں اس سمے جو بھی ذہن میں آیا بیان کردیا۔ رات گئے تک مگر اس کے بعد عارف صاحب کے ساتھ گزرے وقت کے بے تحاشہ لمحات فلموں کے فلیش بیک کی صورت دماغ میں گھومتے رہے۔ موت نے وہ توانائی یاد کروا دی جو ہم دونوں نے تقریباََ جنون کے ساتھ ’’دی نیشن‘‘ کو انگریزی کا ایک معتبر اخبار بنانے کے لئے وقف کی تھی۔
بہت کم لوگوں کو یہ علم ہے کہ ’’دی نیشن‘‘ کے اسلام آباد دفتر کے لئے میرا انتخاب مجید نظامی صاحب کی وجہ سے ہوا تھا۔ میرے نظریات اور طرز زندگی کا انہیں بخوبی علم تھا۔ صحافت کے تقاضوں کو وہ مگر جبلی طورپر جانتے تھے اور مرتے دم تک انہیں اعتماد رہا کہ ’’خبر‘‘ کے معاملے میں بہت کھوجی اور بدلحاظ ہوں۔ اس کے علاوہ رزق کمانے کے لئے محض صحافت پر قناعت کرنے کو بضد بھی ہوں۔ میری ضد اور لگن کو وہ سراہتے تھے۔ ان کی جانب سے آئے فون کے بعد عارف صاحب نے اسلام آباد آکر میرے ساتھ ملاقات کی اور یوں میں ’’دی نیشن‘‘ کے اسلام آباد بیورو کا اولیں انچارج بن گیا۔
میری طرح عارف صاحب کو بھی ازخود ’’خبر‘‘ ڈھونڈنے کا جنون تھا۔ اسلام آباد کے حوالے سے ہمارا مسئلہ یہ بھی تھا کہ اس شہر میں صبح میسر ’’دی نیشن‘‘ ان دنوں لاہورسے چھپتا تھا۔ اسے چھاپ کر اسلام آباد پہنچانے کے لئے لازمی تھا کہ رپورٹر اپنی خبریں زیادہ سے زیادہ شام کے ساڑھے آٹھ بجے تک مرکزی دفتر بھجوا دیں۔ ڈیڈ لائن کی وجہ سے مسلط ہوئی اس کمزوری کے باوجود ہم نے اپنے اخبار کو کئی تاریخی ایکسلسیو دئیے۔ لاہور میں مقیم ہوتے ہوئے بھی عارف صاحب نے اس ضمن میں مجھے اکثر بے تحاشہ ٹپس دیں۔ ذاتی طورپر میں ایڈیٹر کی دی ٹپس کو خیرات تصور کرتا تھا۔ مزید لگن سے عارف صاحب کو بھی چونکانے کی عادت اپنا لی۔ میں اس ضمن میں کریز سے باہر آکر چوکے چھکے لگاتا تو عارف صاحب مگر پریشان ہو جاتے۔ ان دنوں جنرل ضیاء اور جونیجو مرحوم کے درمیان شدید تنائو شروع ہوگیا تھا۔ دونوں مگر اسے چھپاتے ہوئے ’’سب اچھا‘‘ دکھانے کا ڈھونگ رچاتے۔ ’’دی نیشن‘‘ کا اسلام آباد بیورو مگر مسلسل بڑھتے تنائو کی تفصیلات بیان کرتا رہتا۔
حکومتیں ایسی جسارتیں پسند نہیں کرتیں۔ کئی بار میری دی ’’خبر‘‘ کو لاہور آفس اخبار کے عمومی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے روک لینے کی سفارش کرتا۔ عارف صاحب نہایت راز دری سے مجھے سینئر ساتھیوں کی رائے پہنچا دیتے۔ اس تجویز کے ساتھ کہ میں مجید صاحب سے رابطہ کر کے مذکورہ خبر کی کلیئرنس لے لوں۔ میرے اس ضمن میں ہوئے فونوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی تو ایک دن مجید صاحب نے اُکتا کر لاہور میں بیٹھے میرے سینئرز سے استفسار کیا کہ اگر ’’آپ کو نصرت صاحب کی دی خبر پر اعتبار نہیں تو انہیں اسلام آباد کا بیورو چیف کیوں بنا رکھا ہے؟‘‘ ساتھ ہی یہ اعلان بھی کر دیا کہ انہیں میری دی ہر خبر پر کامل اعتبار ہے۔ مجھے اگرچہ ’’بچ بچا کر‘‘ خبر دینے کا ڈھنگ میسر نہیں۔ عارف صاحب اور دیگر مدیران کو اسے چھاپنے کی راہ نکالنا چاہیے۔ مجید صاحب کی مذکورہ گفتگو کے بعد میرا راستہ صاف ہوگیا۔ میں اور عارف صاحب ’’تخریبی‘‘ خبریں دینے میں بلکہ پارٹنرز اِن کرائم ہو گئے۔ اس تناظر میں ہم دونوں کے مابین بے تکلف دوستی کے ساتھ ہی ساتھ صحت مندانہ مسابقت بھی شروع ہوگئی۔ کسی بھی اخبار کو توانا اور جاندار رکھنے کے لئے رپورٹروں کے مابین ایسا ’’مقابلہ‘‘ ضروری ہے۔
نواز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں تاہم وزیر اعظم اور عسکری قیادت کے مابین تنائو کا آغاز ہوا تو نواز شریف کے مشیروں نے ’’دی نیشن‘‘ کے اسلام آباد بیورو کو بے پرکی اُڑانے کا مرتکب ٹھہرانا شروع کر دیا۔ عارف صاحب کی مشکلیں آسان کرنے کے لئے میں مستعفی ہو گیا۔ مجید صاحب کو مگر یہ فیصلہ پسند نہیں آیا۔ تیر اگرچہ کمان سے نکل چکا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کی رحلت سے چند ماہ بعد میں ’’آنے والی تھاں‘‘پر واپس آ گیا۔ عارف صاحب اگرچہ اب اس ادارے سے الگ ہو چکے تھے۔ ایک دوسرے کے لئے ہم مگر ہمیشہ نیک تمنائوں کا اظہار کرتے رہے۔ باہمی احترام کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ پیشہ ورانہ تناظر میں وہ بھی ذات کے رپورٹر تھے۔ مرتے دم تک چونکا دینے والی خبر کی تلاش میں جتے رہے۔ ربّ کریم سے ان کی مغفرت کی دُعا کے علاوہ اس ضمن میں مزید لکھنے کی ہمت نہیں۔ ان کی موت نے ایک بار پھر شدت سے احساس دلایا ہے کہ بالآخر ’’بس یادیں رہ جاتی ہیں‘‘۔
عارف صاحب کے انتقال کی خبر نہ آئی ہوتی تو یہ کالم یقینا آزادکشمیر کے انتخاب کے ذکر تک محدود رہتا۔ اتوار کی صبح سے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ ممکنہ نتائج کے لئے میڈیا کا ’’ذہن ساز‘ ‘ طبقہ مگر ہمیں تیار کر چکا ہے۔ ’’غیر جانب دار‘‘ شمار ہوتے صحافیوں کی اکثریت بھی اس عمومی سوچ سے متفق ہے کہ آزادکشمیر میں وہی جماعت انتخاب کے بعد حکومت بناتی ہے جو وفاق میں بھی برسراقتدار ہو۔ یہ ’’حقیقت‘‘ تسلیم کرتے ہوئے اندازے اب فقط اس امر کی بابت لگائے جا رہے ہیں کہ تحریک انصاف اپنے تئیں اکثریت حاصل کرلے گی یا حکومت سازی کے لئے اسے دیگر جماعتوں خاص کر مسلم کانفرنس سے رجوع کرنا ہوگا۔ بحث یہ بھی ہو رہی ہے کہ ’’دوسرے نمبر‘‘ پر کونسی جماعت رہے گی۔ اکثر دوستوں کا اصرار ہے کہ یہ اعزاز نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو نصیب ہو گا۔
آزادکشمیر کی سیاسی حقیقتوں سے میں قطعاَ نابلد ہوں۔ فیلڈ میں جائے بغیر انتخابی نتائج طے کردینے والی ’’فراست‘‘ سے بھی یکسرمحروم۔ افغانستان میں ابھرتی صورتحال کی وجہ سے لیکن پاکستان ہی نہیں اس خطے کے کئی ممالک اور وسطی ایشیاء میں افغانستان کے قریب ہمسائے شدید تنائو کی زد میں آچکے ہیں۔ ایسے عالم میں آزادکشمیر کے انتخاب کو ہر صورت صاف وشفاف دکھانا ہوگا۔ خدانخواستہ اگر ڈھٹائی سے ’’دھاندلی‘‘ کے الزامات کو چند ٹھوس شواہد میسر ہو گئے تو معاملات پاکستان کے لئے مزید دُگرگوں ہو جائیں گے۔ ان سے گریز ہی میں عافیت ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عارف نظامی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد اظہار الحق کا کالم : اک پیڑ تھا اور اُس پہ آلوچے لگے ہوئے
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم :سدھارتھ گوتم نے کیا کہا تھا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطاء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (19 ) عارف نظامی کے لیے چائے لاؤ

دسمبر 27, 2024

جبار مفتی کا کالم : اپنے محسن کی یاد میں

جولائی 28, 2021

نامور صحافی اور سابق نگران وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے

جولائی 21, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.