Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعود کا کالم:لڑکیاں
عمار مسعود

عمار مسعود کا کالم:لڑکیاں

ایڈیٹراگست 2, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ammar masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس بات کو ماننے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے ہاں حقوق ِنسواں کے لیے جتنی تحریکیں چلیں ، جتنے سیمینار ہوئے ، جتنے موم بتی والے احتجاج ہوئے ،جتنی شعلہ بیان تقاریر کی گئیں، جتنے عورت مارچ ہوئے ، سب بے سود اور بے فائدہ رہے ۔ ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں صدیوں پہلے زمانہ جاہلیت کےوہ لوگ کھڑے تھے جو اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے، ہمارے رویوں اور برتاؤ میں رتی برابرفرق نہیں آیا،نہ عمل بدلا، نہ سوچ ، نہ ظلم کم ہوا ،نہ جرم کو جرم کہنے کی سعادت کسی کو نصیب ہوئی۔
اگر آپ کو اتفاق ہوا ہوکسی ایسے سیمینار میں جانے کا جہاں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کی جا رہی ہو، کچھ شعلہ بیاں مقررین حقوق ِنسواں کے حوالے سے پالیسی بیان دے رہی ہوں ، کچھ لیڈران کرام خواتین کے حقوق کے مطالبات پیش کر رہے ہوں تو اس سیمینار سے نکل کر آپ ضرور سوچتے ہیں کہ اس علم افروز گفتگو کا نتیجہ کیا ہے؟ مطالبات کیا ہیں ؟
مجھے ایسے سیمینارز میں جانے کا اکثر اتفاق ہوتا ہے اور ان تمام بصیرت افروز بحثوں کو غور سے سننے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ خواتین کا یہ مطالبہ ہرگز نہیں ہے کہ ان کی عزت کی جائے بلکہ وہ تو یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان کی توہین کچھ کم کی جائے ، بے عزتی پہلے سےکم کی جائے، مار پیٹ میں کمی کی جائے ، تشدد اور جنسی ہراسانی میں کمی کی جائے۔ اس سماج نے خواتین کو یہ جرات ہی نہیں دی کہ وہ یہ مطالبہ کر سکیں کہ ان کی عزت کی جائے، ان کا احترام کیا جائے ، ان کو برابری کے مواقع دیے جائیں ، ان کو برابر کی تنخواہ اور ترقی کے یکساںمواقع نصیب ہوں ۔ یہ بہت دور کی کوڑی ہے‘ اس معراج پر پہنچنے کے لیے ہمیں مزید کئی صدیاں درکار ہیں۔
تعلیم ، ملازمت، خوراک اورصحت میں برابری کے مواقع تو بعد کی بات ہے، اصل مسئلہ یہ بن گیا ہے کہ خواتین پسند کی شادی کر سکتی ہیں کہ نہیں، اس پر غیرت ایسے جوش مارتی ہے کہ اس خواہش کے اظہار کی سزا کم از کم قتل ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ، مریخ تک کو مسخر کر لیا ، سائنس نے کیا کیاایجادات کر لیں لیکن ہماری سوئی اسی نقطے پر پھنسی ہوئی ہے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اگر کوئی یہ بات سنے تو دانتوں تلے انگلیاں داب لے اور ضرور یہ سوچے کہ یہ کیسا معاشرہ ہے کہ جہاں خواتین اپنی مرضی سے جیون ساتھی منتخب نہیں کر سکتیں ، کسی کو پسند نہیں کر سکتیں ۔ اس معاشرے میں مرد کو چار شادیوں اور کم از کم چالیس افیئرز فخریہ چلانے کا حق ہے مگر عورت کی یہ خواہش ہی اس سماج میں اس کا سب سے بڑا جرم ہے۔کبھی سوچا ہے کہ آنے والے وقتوں کے لوگ ہماری جہالت کے قصے اسی طرح بیان کریں گے جس طرح آج ہم نفرت کے ساتھ زمانہ جاہلیت کے ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے۔
اس سارے معاملے میں سیاسی مصلحتوں کابھی بہت دخل ہے۔ ریاستی سطح پر ہمارا حقوقِ نسواں کا بیانیہ صرف بیانات تک محدود رہا ہے ۔ بیشتر علاقوں میں اب بھی پولیس غیرت کے نام پر قتل کی ایف آئی آردرج کرنے سے ہچکچاہٹ سے کام لیتی ہے اور اسے گھریلو معاملہ کہہ کر نپٹا دیا جاتا ہے ۔ اب بھی خواتین کی تعلیم کو بے راہ روی کا نمونہ سمجھا جاتا ہے۔ اب بھی گھریلو ملازماؤں سے لونڈیوں جیسا سلوک روارکھنے کی روش عام ہے ، اب بھی بیٹے کو کماؤ پوت اور بیٹی کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔
اب بھی خواتین کی ملازمت کو فحاشی تصور کیا جاتا ہے،اب بھی گھر والی پر تشدد کی اخلاقی دلیلیں اور توجیہات پیش کی جاتی ہیں ، اب بھی ڈراموں میں خواتین پر مظالم کا پرچار ’’سیلنگ پوائنٹ‘‘ سمجھا جاتا ہے،اب بھی ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا قابل ِمذمت تصور نہیں کیا جاتا،اب بھی اعلیٰ تعلیم کے دروازے خواتین پر بند ہیں ،اب بھی روٹی نہ پکانے والی خواتین کو معاشرے کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے، اب بھی موٹر سائیکل چلاتی لڑکی باغی کہلاتی ہے۔
ہم اتنے شدت پسند نہیں تھے۔ضیاء الحق کے دور سے پہلے خواتین ہمارے لیے عجوبہ نہیں تھیں ،اس دور کے بعد خواتین پر مظالم کا تاریک دور منجمد ہو گیا۔ اب بھی عمران خان کو جب خاص قسم کے مذہبی شدت پسند عناصر کی مدد درکار ہوتی ہے تو بیان سامنے آتا ہے کہ خواتین کا لباس ’’ریپ ‘‘ کا سبب بنتا ہے۔ اسی وزیر اعظم کو جب میڈیا کےکسی پلیٹ فارم پر اپنی روشن خیالی کا ثبوت دینا ہوتا ہے تو اسی بیان کی تردید سامنے آ جاتی ہے،اس دور میں بھی حکومت کا ایک وزیر بھرے جلسے میں ایک خاتون لیڈر کے منہ پر تھپڑ برسانے کے عزم ِصمیم کا اعادہ کرتا ہے، وزیر اعظم تبسم فرماتے ہیں اور مجمع پرجوش نعروں سےگونج جاتا ہے، اب بھی خواتین لیڈروں کے بارے میں غلیظ ٹرینڈ زسوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ یہ معاملات اس وقت تک حل نہیں ہوں گے جب تک ریاست ایک متفقہ اور متوازن بیانیہ لےکر سامنے نہیں آتی، جب تک سیاسی ضرورتوں کے تحت خواتین کے توقیر و احترام کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں گی اس وقت تک یہ سماج ،یہ معاشرہ اسی طرح چلتا رہے گا۔
ریاست اپنا بیانیہ نہیں بدلے گی تو گڑیوں سے کھیلتی ، گڈی گڈے کی شادی کرواتی ، کانچ کی چوڑیاں پہنتی ، ہاتھوں کو مہندی سے سجاتی، سپنوں کے شہزادوں کا انتظار کرتی ، اردو شاعری کے محبوب کے عشق میں مبتلا خواتین ، ڈراموں میں ہیروکی بے وفائی پر دیر تک روتی لڑکیاں اسی طرح مار کھاتی ، تشدد کا نشانہ بنتی، جلتی، کٹتی، مرتی اور قتل ہوتی رہیں گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پس نقش اک تحریر ہے!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:’’صوبے دار‘‘ دلی دربار سے آزاد کشمیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.