Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : عائشہ اکرام کو ہجوم سے بچانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : عائشہ اکرام کو ہجوم سے بچانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا

ایڈیٹراگست 19, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے دارالحکومت لاہور گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان گراؤنڈ میں منچلوں کی جانب سے زدو کوب کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے معاملہ پر قومی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 400 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ویڈیو میں موجود واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے نادرا کے ڈیٹا اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔وزیراعظم نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ’یاد گار پاکستان جیسی جگہ پر اس وطن کی بیٹی کے سر عام کپڑے پھاڑنے کا واقعہ بے حسی اور جاہلانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ وہ اس معاملہ میں ملوث افراد کو سزا دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گی اور انہیں عبرت کی علامت بنانا چاہتی ہیں تاکہ کسی اور بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہوسکے۔‘
واقعہ پیش کیسے آیا؟
گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والے ڈالفن اہلکار زمان علی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’14 اگست کی شام سات بجے ون فائیو پر کال چلی کہ آزادی چوک پر شدید رش ہے جب ہم ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے تو بہت رش تھا ایک طرف ہجوم تھا اور آوازیں لگ رہی تھیں لڑکی مر گئی لڑکی مر گئی۔‘
ان کے مطابق کچھ افراد لڑکی کو اٹھائے وہاں سے نکلنے کی کوشش میں تھے جبکہ سات آٹھ سو افراد اسے نوچنے کی کوشش میں تھے۔زمان نے کہا کہ ’لڑکی کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور نڈھال تھی میں وہاں اکیلا تھا لیکن کوشش کر کے لڑکی کو وہاں سے نکالا تو ہجوم نے پتھراو کیا جس سے میں بھی زخمی ہوگیا۔ پھر دیگر اہلکار آئے لاٹھی چارج کیا اور لڑکی کو نکالا پارک کے کینٹین پر لے گئے انہیں چادر دی اور پانی پلایا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جب لڑکی کو وہاں بیٹھایا وہ ہواس باختہ تھیں جلدی سے ایمبولینس اور مزید نفری کو کال کی کیونکہ باہرسیکنڑوں افراد جمع تھے بڑی مشکل سے انہیں نکال کر گھر پہنچایا۔‘
متاثرہ لڑکی عائشہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنی حالت ایسی ہے کہ ان کو خود سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کوئی ڈراؤنا خواب تھا یا حقیقت میں لوگ اتنے درندے ہیں۔
انہوں نےواقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں یوم آزادی 14اگست کے دن اپنے چھ ساتھیوں کےساتھ مینار پاکستان گئی اور وہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنارہی تھی کہ کچھ لڑکے آگئے اور سیلفی کے لئے کہا انکار پر انہوں نے بحث شروع کر دی اسی دوران 300 سے 400 افراد نے ان پرحملہ کردیا اس کے بعد وہ بری طرح ہجوم میں پھنس گئیں، بھاگ دوڑ میں وہاں ایک پانی کا تالاب نظر آیا سوچا اس میں کود جاؤں مگر مجھ سے ایسا نہ ہوا، 15 پر کال کی مگر وہ بھی کام نہ آئی، لوگ میرے بال نوچتے رہے جسم نوچتے رہے۔‘
انہوں نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ ’حملہ آوروں نے اس حد تک دھکا دیا اور کھینچتے رہے کہ میرے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس کے بعد ایک ہجوم نے مجھے اٹھا لیا اور ہوا میں اچھالنے لگے، میں دہائی دیتی رہی مگر کسی نے میری نہیں سنی، حملہ آوروں نے انگوٹھی اور کان کی بالیاں، موبائل فون اور کچھ دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ بعض لوگ مددکےلئے بھی آئے مگرکچھ نہ ہوا۔‘
عائشہ کے مطابق: ’مجھے یقین نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہو گا۔ 14اگست آزادی کا دن تھا اور میرے ساتھ اتنا کچھ ہو گیا اس بات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتی۔ میں نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا تو مجھے یہ سزا کیوں ملی؟ جومیرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا قانون بنایاجائے دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔‘
انہوں نے کہاکہ وہ واقعے کی تہہ تک جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گی۔انہوں نے گریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی پر بھی سوال اٹھایا انہوں نے کہا کہ شہر کا اتنا بڑا پارک ہے وہاں سکیورٹی عملہ موجود ہونے کے باوجود کسی نے انہیں بچانے کی کی کوشش کیوں نہیں کی؟
قانونی کارروائی
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ویڈیوز جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث ان کرداروں کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔پولیس حکام ناردا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے سائنٹفک طریقے سے ان سمیت تمام افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی فوٹیج وائرل ہو نے پرپولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد سے پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف ہے یہاں تک کہ عاشورہ کے فرائض کے باوجود پولیس مجرموں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ویڈیو کلپس اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔
ایف آئی آر میں مضبوط اور غیر ضمانتی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےکا واقعہ انتہائی شرمناک ہے جس کے باعث چند سو افراد کے مکروہ فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیاہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار بھی کیاجارہاہے۔ اور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عائشہ اکرام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آزادی کے مینار کے گرد سرسراتی عورت بو!
Next Article ملتان کے مدرسے میں اندھے قتل کی لرزہ خیز داستان : ایس ایچ او صغیر وٹو کی زبانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : سانحہ لاہور اور روشن خیالی کی گرہیں

اگست 20, 2021

رضی الدین رضی کا کالم ۔۔پاک شر زمین پر تنہا عورت کو نوچتے آٹھ سو ہاتھ

اگست 20, 2021

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آزادی کے مینار کے گرد سرسراتی عورت بو!

اگست 18, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.