Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:رانجھا رانجھا کردی …..!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:رانجھا رانجھا کردی …..!

ایڈیٹرنومبر 11, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل میری ملاقات ایک دوست سے ہوئی، برا حال، بانکے دھاڑے، ہونٹوں پر پپڑی جمی ہوئی، رنگ اڑا ہوا۔میں نے پوچھا’’تم تو اچھے بھلے تھے۔ یہ تمہیں کیا ہوگیا ہے؟‘‘
بولا ’’ عشق ہو گیا ہے‘‘
میں نے کہا’’ عشق میں تو یہ حال نہیں ہوتا!‘‘
کہنے لگا’’یہی حال ہوتا ہے‘‘
پوچھا’’کیسے؟‘‘
بولا’’ ایسے کہ نظروں کے سامنے ہر وقت محبوب کا پیکر ہوتا ہے۔ ہر شخص میں اس کی تصویر نظر آتی ہے۔میں اس پاگل پن کی وجہ سے پریشان رہتا ہوں‘‘۔
میں نے کہا ’’ اس میں پریشانی کی کون سی بات ہے؟‘‘
’’ہے نا، چند دن پہلے میں نےاسکوٹر کھمبے میں جاماراکیونکہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی میرا دھیان اپنے محبوب کی طرف تھا ۔اسی طرح پرسوں میری پٹائی ہوتے ہوتے رہ گئی کیونکہ مجھے اس کی تصویر کسی اور میں نظر آگئی تھی‘‘۔
’’ یہ تو واقعی تشویشناک بات ہے….مگر اس پر بہرحال پٹائی بھی بنتی تھی ‘‘
’’صرف یہی نہیں بلکہ میرے گھر والے اور میرے دفتر والے بھی مجھے پاگل سمجھنے لگے ہیں‘‘۔
’’وہ کیسے؟‘‘
’’وہ ایسے کہ بے خیالی میں اکیلا بیٹھا اس سے باتیں کرتا رہتا ہوں چنانچہ جوکوئی بھی مجھے اس عالم میں دیکھتا ہے، پاگل سمجھ بیٹھتا ہے‘‘۔
’’ایسے آدمی کو پاگل نہیں تو اور کیا سمجھا جائےگا؟‘‘
یہ بات تو میں بھی سمجھتا ہوں لیکن میرے اختیار میں کچھ بھی نہیں مثلاً جب میں کھانا کھانے بیٹھتا ہوں اول کھانے کو جی نہیں چاہتا جب زبردستی کھانے لگتا ہوں تو اس کی باتیں یاد آنے لگتی ہیں۔اس کا چہرہ آنکھوں کے سامنے پھرتا ہے جس کے نتیجے میں میرا معدہ خراب ہو گیا ہے کئی دنوں سے حکیموں کی دوائیاں کھا رہا ہوں مگر وہ اثر ہی نہیں کر رہیں کیونکہ پیٹ خرابی کی وجہ تو اپنی جگہ ہے ۔
’’ہاں یہ تو ہے‘‘میں نے بور ہو کر کہا ۔
مجھے پتہ ہے ،اب تم بھی میری باتوں سے بور ہونے لگے ہو، وہ بولا میرے سارے دوست میری باتوں سے بور ہو کر میرے پاس بیٹھنا چھوڑ گئے ہیں کیونکہ میں ان سے ہر وقت اس کی باتیں کرتا رہتا ہوں مجھے اس پر بھی بہت ندامت ہے۔ہونی بھی چاہئے ،میں نے اس بے وقوف دوست کی دل شکنی کے لئے کہاکیونکہ اس کی حالت واقعی تشویشناک تھی اور اسے اس حالت سے نکالنے کے لئے اس طرح کا سچ بولنا ضروری ہو گیا تھا۔مگر لگتا تھا وہ اس طرح کی باتوں کا عادی ہوگیا ہے۔ چنانچہ اس نے میری بات نظر انداز کرتے ہوئے کہا’’مجھے سب سے زیادہ غصہ کسی اور بات پر ہے‘‘۔
وہ شاید چاہتا تھا کہ میں پوچھوں کس بات پر، مگر میں چپ رہا اس پر وہ خود ہی بولا’’میں بڑا خود غرض شخص تھا۔ اس دنیا میں صرف اپنے لئے جیتا تھا۔ کھاتا پیتا تھا، عیش کرتا تھا، دوستوں میں بیٹھ کر قہقہے لگاتا تھا۔ سب مجھ سے خوش تھے،میں سب سے خوش تھا۔ مگر جب سے عشق میں مبتلا ہوا ہوں میرے اندر بے لوثی اور بے غرضی آتی جا رہی ہے۔ میرا دل موم کی طرح نرم ہو گیا ہے، میں کوئی اچھی چیز کھاتا ہوں تو چاہتا ہوں کہ کاش وہ بھی میرے پاس ہوتا،اور وہ اس کا ذائقہ چکھتا ، کوئی اچھا منظر دیکھتا ہوں تو وہ منظر اسے بھی دکھانا چاہتا ہوں، کسی بات پر خوش ہوتا ہوں تو اکیلے خوش ہونا مجھے اچھا نہیں لگتا، اپنی اسی خوشی میں اسے بھی شریک کرنا چاہتا ہوں‘‘
یہ کہہ کر وہ خاموش ہوگیا۔ اس نے رومال سے اپنی آنکھیں پونچھیں، شاید نمی سی آگئی تھی۔
میں نے اسے کاندھوں سے جھنجھوڑتے ہوئے کہا’’ کچھ اور بولو، کچھ اور بتاؤ‘‘ میری بوریت یک لخت ختم ہوگی تھی اور مجھے یہ شخص اچھا لگنے لگا تھا’’اور یہ کہ وہ میری تنہائیوں میں بھی شریک ہوگیا ہے۔ میں اب خود کو تنہا محسوس نہیں کرتا،میرے اندر ایک نئی قوت آگئی ہے، میں اب طوفانوں کا مقابلہ بھی کر سکتا ہوں، لیکن اس کے باوجود میں عشق سے چھٹکارا چاہتا ہوں، کیونکہ وہ میری ہر چیز میں حصے دار بن گیا ہے جو میرے مزاج کے مطابق نہیں ہے۔ ویسے بھی لوگ میری کیفیات پر ہنستے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھ پر ہنسیں‘‘۔
اس پر میں نے اسے مخاطب کیا اور کہا’’ پہلے میں بھی تمہیں ترک عشق کا مشورہ دینے والا تھا۔مگر اب یہ مشورہ نہیں دوں گا بلکہ میرامشورہ یہ ہے کہ اپنی عشق کی ریاضت تیز کر دو تاکہ اس کے نتیجے میں تمہیں، لوگوں کا تم پر ہنسنا برا نہ لگے۔ جب تم اپنی اس کمزوری پر قابو پا لو گے اور اپنی چیزوں میں محبوب کے علاوہ باقی خلق خدا کو بھی شریک کر لو گے تو تمہارا عشق مکمل ہو جائے گا‘‘
’’تم کہنا کیا چاہتے ہو‘‘، اس نے پوچھا۔
’’میں کہنا صرف یہ چاہتا ہوں کہ ایک عاشق اور ایک صوفی میں جو نازک سا فرق ہے وہ صرف اتنا ہے کہ صوفی خلق خدا کی ملامت کی پروا نہیں کرتا اور اپنے عشق کی تکمیل میں لگا رہتا ہے۔ تم نے باقی سارے مراحل طے کر لئے ہیں، جس دن تم نے لوگوں کے ہنسنے کی بھی پروا نہ، اس دن تم صوفی ہوجاؤ گے، کیپ اِٹ اپ ! عشق جاری رکھو، میں ساتھ ہوں‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکا کالم:ذکر ہم سفروں کا۔ دو ادیبوں کے بیانیے میں
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:وزیراعظم کی سپریم کورٹ طلبی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.