Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سابق چیف جسٹس پر الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جوابات ’غیر تسلی بخش‘ قرار
اہم خبریں

سابق چیف جسٹس پر الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جوابات ’غیر تسلی بخش‘ قرار

ایڈیٹردسمبر 11, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad high court_
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :اسلام آبادہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے حلف نامے سے متعلق تحریری حکم نامے میں مبینہ مدعیان کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو ‘غیر تسلی بخش’ قرار دیا اور ریمارکس دے کہ حلف نامے کی اصل کاپی جمع کرانے میں ناکام رہنے کی صورت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جج نے اپنے بیان میں اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا حلف نامہ برطانیہ کی نوٹری پبلک سے ‘لیک’ ہو سکتا ہے اور میڈیا نے شائع کیا ہے۔
تاہم ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ مبینہ دعویداروں پر شائع شدہ حلف نامے کے مواد کی سچائی کے بارے میں عدالت کو مطمئن کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
تحریری حکم نامے میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے متنبہ کیا کہ حلف نامہ تیار کرنے والے سابق چیف جج رانا شمیم، پبلشر اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمٰن، سینئر صحافی انصار عباسی اور ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری پر فرد جرم عائد کی جائے گی اگر وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ حلف نامہ شائع کرنے کا مقصد حقیقی نہیں تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ حکم سابق چیف جج رانا شمیم کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے حلف نامے کی وجوہات بتائی تھیں کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) ثاقب نثار نے آئی ایچ سی کے جج کو فون کیا تھا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 2018 کے عام انتخابات سے پہلے رہا نہ کرنے کا کہا تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹ کیا کہ رانا محمد شمیم کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب کا جائزہ لینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے حلف نامہ نہ تو پریس کو جاری کیا ہے اور نہ ہی اسے کسی کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹ کیا کہ رانا شمیم نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے لندن میں نوٹری پبلک کے سامنے بیان دیا اور اسے سیل بند لفافے میں رکھتے ہوئے اپنے پوتے کو واضح ہدایت کے ساتھ دیا کہ نہ تو وہ اسے کھولیں گے اور نہ ہی کسی کے ساتھ شیئر کریں گے، یہ کہا گیا ہے کہ بیان کی کاپی لندن میں نوٹری پبلک نے ریکارڈ کے لیے اپنے پاس رکھی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ’یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رانا محمد شمیم نے تجویز کیا کہ حلف نامہ ان کی رضامندی کے بغیر نوٹری پبلک کے ذریعہ لیک کیا گیا، انہوں نے یہ بھی غیر واضح طور پر الزام لگایا کہ ان کے حلف نامے کو مبینہ طور پر انصار عباسی، عامر غوری اور میر شکیل الرحمٰن نے بغیر ان کی ظاہری یا خاموش رضامندی/منظوری کے شائع کرنے کے لیے استعمال کیا، اگر ایسا ہے تو اس کے لندن میں نوٹری پبلک سمیت دیگر کے لیے بھی سنگین نتائج ہو سکتے ہیں جنہوں نے حلف نامے کے مندرجات کو عوام میں پھیلانے کے ارادے سے جلد بازی میں شائع کیا ہے‘۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مبینہ مدعیان کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور رانا محمد شمیم کو متنبہ کیا کہ وہ حلف نامے کی اصل کاپی جمع کرائیں ورنہ 13 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا کالم:پاکستان کے خلاف تحریک طالبان کا نیا اعلان جنگ
Next Article گوادر: مطالبات کی منظوری کیلئے ہزاروں افراد کی ریلی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.