Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»حبیب خواجہ کا تجزیہ : اناڑی دیگ پکا رہا ہے سال 2022 ء بھی پہلے جیسا ہی ہو گا ؟
تجزیے

حبیب خواجہ کا تجزیہ : اناڑی دیگ پکا رہا ہے سال 2022 ء بھی پہلے جیسا ہی ہو گا ؟

ایڈیٹرجنوری 13, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتے ہیں کہ دیگ کا کوئی بھی ایک دانہ باقی دیگ ہی کیطرح ہوتا ہے۔ پچھلے برسوں کیطرح رواں سال کی دیگ بھی اناڑی پکانے والوں کے ہاتھوں پک رہی ہے. دیگ کو دم پہ رکھنے سے پہلے ذائقہ چکھا جاتا ہے. دم سے اٹھنے کے بعد اور آخری نوالے تک یہی ذائقہ برقرار رہتا ہے جبکہ نمک، مرچ اور دیگر مصالحہ جات کا توازن بھی وہی رہتا ہے.
تین سال سے مسلسل دیگیں برباد کرنے کے بعد اب آخر کونسا نیا مصالحہ ڈالے گا، تیل گھی بدلے گا، یا اب ہر قدم پر وقت کے تعین کا صحیح خیال رکھے گا. یہاں تو صاف لگتا ہیکہ پکانے والا بالکل ہی اناڑی ہے. اسے نہ تیل کی مقدار کا صحیح اندازہ ہے؛ نہ ہی یہ معلوم کہ نمک، مرچ اور دیگر مصالحہ جات کسقدر ڈلیں گے؟ اور کونسی چیز کب ڈالنی ہے؟
شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کیلیے کھانا پکوانے سے قبل باقاعدہ پکانے والے کی اسپیشیلیٹی اور اسکے ہاتھ کا ذائقہ چکھا جاتا ہے. مگر شومئی قسمت کہ ابا جی حضور نے کمال محبت پدرانہ کے مارے اپنے نکمے، اناڑی اور بڑبولے نِکے کو پکائی پہ لا چھوڑا ہے. شادی کے دسترخوان الٹنے سے کم تو اس سے ہو نہیں پائے گا. خیر ابا کو کونسا نقصان بھروائی کا کوئی خوف یا اندیشہ ہے؟
سو 2022 کے پہلے دس دنو‍ں کے بیچ ہی قوم پر ایکبار پھر واضح ہو گیا ہے کہ انتظامی امور پر انکی سمجھ بوجھ اور گرفت کیسی ہے. اس حوالے سے صاف واضح ہو گیا ہے کہ یہی لوگ رہے تو انتظامات اس سال اور اقتدار کے آخر تک ایسے ہی رہینگے. چاولوں میں کبھی تیل کم زیادہ تو کبھی نمک، کبھی صحیح وقت پر بہتر دم نہ رکھنے سے چاول کچے رہیں گے تو کبھی پانی زیادہ پڑ جانے سے نمکین بھت تیار ہو گا. اناڑیوں سے اس سے بہتر کی توقع آخر ہو بھی کیسے سکتی ہے.
محرم ہو، عیدیں ہوں، بسنت یا موسم برسات، ہر علاقے کا ڈی سی قبل از وقت منجملہ انتظامات کو دیکھتا ہے. مختلف شعبوں کے ماہرین اور نمائندہ شخصیات کیساتھ وہ ضروری میٹنگیں کرتا ہے، اور سفارشات کی روشنی میں ضروری اقدامات کیلیے احکامات جاری کرتا ہے.
محرم کے دوران امن عامہ کیلیے ضروری ہو تو موبائل نیٹ ورک بلاک کرنے کا فیصلہ جہاں وفاقی حکومت لیتی ہے، وہیں ڈپٹی کمشنر ڈسپنسری اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی تگ و دو کرتا ہے، اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کیساتھ امن و عامہ کے حوالے سے گفتگو کرتا ہے. عید الاضحٰی ہو تو جانوروں کی مارکیٹوں کے نظام، انکی صحت کیلیے ضروری اقدامات وغیرہ کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور گلیوں و شاہراؤں کو آلائشوں سے پاک رکھنے کیلیے پیشگی جستجو کیجاتی ہے. عیدالفطر کے موقع پر دیسی شراب کی بھٹیوں اور جعلساز مافیا کا محاسبہ کیا جاتا ہے. جبکہ آندھیوں اور بارشوں کا موسم جب سر پہ ہوتا ہے تو شہری انتظامیہ یقینی بناتی ہیکہ کسی دیوقامت پبلسٹی بورڈ کے گرنے سے قیمتی جان و مال کا ضیاں نہ ہو. بسنت کے دنوں میں اسی شہری انتظامیہ کی سرکردگی میں میٹل ڈور کے استعمال پر عائد پابندی پر بزور عملدرآمد کرایا جاتا ہے.
بعینہٖ، اس حکومت سے قبل مری میں برفباری کے پیش نظر ہر سال پیشگی انتظامات کئے جاتے رہے ہیں، ہیوی مشنری اور عارضی کیمپس قبل از وقت تعینات کئے جاتے تھے. شہری انتظامیہ پر اکتفا نہیں کیا جاتا تھا، بلکہ صوبائی کابینہ کے ممبران یا وزیر اعلیٰ خود تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے آ موجود ہوتا تھا. پچھلی حکومت کے رخصت ہوتے ہی یہ پیشگی انتظامات و اقدامات بھی قصہ پارینہ بن گئے. اناڑیوں کا پھوہڑ پن ہر شعبے میں ننگا ناچ ناچنے لگا ہے، جو بجائے اپنی لاعلمی و نااہلی کو چھپانے کے، الٹا متاثرین کو ہی الزام دیتے ہیں، تو کبھی بڑھئی کیطرح آلات کا رونا روتے ہیں.
ان نا اہلوں کی اس بد انتظامی نے مری کے سنو فالنگ کے روایتی رومانوی مناظر کو اس سال سفید موت میں ڈھال دیا ہے. اب نجانے کب تک ملکۂِ کوہسار قوم کے دل و ضمیر میں کفن کیطرح برف کی دبیز چادر میں لپٹی رہے گی.
روایات کے برخلاف، اس سال مخصوص جگہوں پر بروقت ہیوی مشنری پہنچائی گئی، نہ ہی کیمپس بنائے گئے. حالانکہ محکمہ موسمیات شدید برفباری کی پیشین گوئی کر چکا تھا. مگر کسی بھی قسم کے پیشگی اقدامات سے مجرمانہ غفلت برتی گئی. یوں معصوم جانوں کا ضیاع سراسر حکومت کے سر ہے. اپنی نا اہلی، بد انتظامی، اور پیشبندی سے غفلت کی بناء پر حکومت نے اس قیامت صغری کو جیسے خود دعوت دی ہے.
پیشگی اقدامات اور حادثات پر اناڑیوں کی گرفت یوں کمزور رہی، اور حالات ایسے ہی دگرگوں رہے تو آئندہ انتخابات خونی ہو سکتے ہیں، جو یقیناً کسی خانہ جنگی تک بھی منتج ہو سکتے ہیں. کتنی ہی ایسی قیامت ہائے صغریٰ دراصل کسی قیامتِ کبریٰ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتی ہیں. یاد رہے، جاتے جاتے فوجی آمر مشرف نے کہا تھا، "پاکستان کا اللہ ہی حافظ..!”. مگر اسکے جانے کیبعد بھی اگر سب ٹھیک رہا ہے تو اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اس اناڑی کے بعد بھی ایسا ہی رہیگا. نوشتۂِ دیوار ہیکہ اس اناڑی کے نقصانات کی تلافی ایک طویل عرصے تک نہیں ہو سکے گی.
اس سال (2022) اور اقتدار کے باقی ماہ، یہ حکومت کچھ اچھا بھی پرفارم کر سکتی ہے..! یہ تو سوچنا ہی جیسے احمقوں کی جنت میں رہنا ہے. دیگ کا آخری نوالہ بالکل پہلے ہی کیطرح ہو گا، پکانے والے کے اناڑی ہونے اور پھوہڑ پن کی بھرپور گواہی دیگ کا ایک ایک دانہ دیگا. مگر یہ ابا لوگ سمجھتے آخر کیوں نہیں….؟ بربادی کے اور کون سے ریکارڈ بنوانے ہیں اس نامعقول، پھوہڑ اور جاہل اناڑی سے..؟ بڑے شوق سے بنوائیں نئے ریکارڈ، بلکہ ورلڈ ریکارڈ ہی بنوا لیں، 2022 میں اور دل چاہے تو 2023 کے عام انتخابات تک. کس کا آخر کچھ گھر سے جا رہا ہے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سال 2022
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : ’صدی کے بحران‘ سے کیسے نجات پائی جائے؟
Next Article کیا ایران طالبان کو تسلیم کرنے جا رہا ہے ؟ : بی بی سی کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لمپی سکن ، ظالمانہ ٹیکس ، اور سیلاب : 2022 ء کاشتکاروں کے لیے بد ترین سال رہا

دسمبر 31, 2022

ملیحہ لودھی کا تجزیہ : 2022ء میں ہم کیا کچھ دیکھنے والے ہیں؟

جنوری 5, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.