Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کیا ایران طالبان کو تسلیم کرنے جا رہا ہے ؟ : بی بی سی کی خصوصی رپورٹ
اہم خبریں

کیا ایران طالبان کو تسلیم کرنے جا رہا ہے ؟ : بی بی سی کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرجنوری 13, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iran khamna
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران : طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نو جنوری کو اقتصادی تعلقات اور افغان پناہ گزینوں کے بارے میں بات چیت کے لیے ایران کا دورہ کیا ہے۔ کابل میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے یہ اُن کے سب سے سینیئر رہنماؤں کا تہران کا پہلا دورہ ہے۔
طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کے وفد کی قیادت کی۔ اس وفد نے ناصرف ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بلکہ افغان حزب اختلاف کی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی۔ طالبان کے ترجمان نے اپنے وزیرِ خارجہ کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کو ’مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا ہے۔
گذشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی بھی ملک نے انھیں تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھی اور مشرق میں اپنے اس پڑوسی (افغانستان) کے ساتھ تجارتی تعلقات اور روابط بھی برقرار رکھے ہی۔تہران کا اصرار ہے کہ اس کا طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن متقی کے دورے سے کچھ اور ہی اشارہ ملتا ہے۔
ایران کئی مہینوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ طالبان کو افغانستان کے ’جائز حکمران‘ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔دس جنوری کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے اس مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اسلام پسند گروپ (طالبان) کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کی ’پوزیشن میں نہیں ہے۔‘
کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان نے تین جنوری کو افغانستان کے نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کے طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے طالبان کو ’ایک جامع حکومت‘ تشکیل دینی ہو گی جو افغانستان میں مختلف نسلی گروہوں کی عکاسی کرتی ہو۔
متقی کے دورے سے پہلے ایک ایرانی نیوز ویب سائٹ نے الزام لگایا تھا کہ تہران افغان سفارت خانہ طالبان کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1961 کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
طلوع نیوز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں امینیان نے کہا ہے کہ جیسے ہی افغانستان میں کوئی جامع حکومت تشکیل پا جاتی ہے تو ایران نہ صرف طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا بلکہ وہ ’دوسرے ممالک کو بھی قائل‘ کرے گا کہ وہ ایسا کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جامع حکومت ’یا تو انتخابات کے ذریعے یا افغانستان کی اپنی روایات کے ذریعے‘ قائم کی جا سکتی ہے۔ ایک ایسے ملک کے نمائندے کی طرف سے یہ ایک دلچسپ بیان ہے جس کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے گذشتہ سال انتخابات نہ کروانے پر عرب شاہی حکومتوں کو تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی رہنما نے جون 2021 میں کہا تھا کہ ’اکیسویں صدی کے وسط میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جنھیں۔۔۔ ایک ہی قبیلہ (خاندان) چلا رہا ہے۔ ان ممالک تک انتخابات کی خوشبو تک نہیں پہنچی ہے۔ ان کے عوام کو بیلٹ باکس اور پھل کے ڈبے میں فرق معلوم نہیں ہے۔‘
اس لیے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے لیے طالبان کے زیرِ قیادت افغانستان کو تسلیم کرنے میں لوگوں کی مرضی کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ میں مختلف قبائل کے لوگ شامل ہوں۔
گیارہ جنوری کو اخبار ’جمہوری اسلامی‘ نے کہا تھا کہ کیونکہ طالبان نے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے اس لیے اس کا مطلب ہے کہ ’ایران، اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام کی طرف سے مقرر کردہ شرائط کی بنیاد پر طالبان کو کسی طرح بھی تسلیم نہیں کرے گا۔‘لیکن دوسری طرف ایران کا بیان کچھ اور ہی اشارہ دیتا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ ایران طالبان کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرنے کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امیر عبداللہیان اور متقی کی ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں اعلیٰ طالبان ایلچی کو ’افغانستان کی وزارت خارجہ کا قائم مقام سربراہ‘ کہا ہے۔ صرف ایک دن پہلے سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے انھیں ’طالبان کے وزیر خارجہ‘ کہا تھا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحبیب خواجہ کا تجزیہ : اناڑی دیگ پکا رہا ہے سال 2022 ء بھی پہلے جیسا ہی ہو گا ؟
Next Article پی ایس ایل 7 ۔۔ کس ٹیم میں کون کون شامل اور ٹکٹوں کا حصول کیسے ممکن؟ : عبالرشید شکور کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.