Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جنسی حملے کا الزام : برطانوی شہزادے اینڈریو کے شاہی اور فوجی اعزازات واپس
اہم خبریں

جنسی حملے کا الزام : برطانوی شہزادے اینڈریو کے شاہی اور فوجی اعزازات واپس

ایڈیٹرجنوری 13, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
prince andrew scandel
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : برطانیہ میں ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو سے ان کے فوجی اور شاہی اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں۔بکنگھم پیلس کے اعلان کے مطابق ڈیوک آف یارک کے فوجی ٹائٹل اور شاہی اعزازات ملکہ کو واپس کر دیے گئے ہیں۔ شاہی ذرائع کے مطابق اب شہزادہ اینڈریو کے لیے ’ہز رائل ہائنس‘ کا خطاب بھی نہیں استعمال ہو گا۔
یاد رہے کہ ایک ہی روز پہلے امریکہ میں ایک عدالت نے شہزادہ اینڈریو کی طرف سے ان کے خلاف ایک لڑکی پر جنسی حملے کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔اس عدالتی فیصلے کے بعد کہا گیا تھا کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کو خاتون پر جنسی حملہ کرنے کے الزامات میں امریکہ میں دیوانی مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔ جس وقت یہ مبینہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت اس خاتون کی عمر 17 سال تھی۔ورجینیا جُفرے کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی تھی۔
شہزادے کے وکلا کا کہنا تھا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے۔ وہ 2009 کے ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہیں جو جُفرے نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن نیویارک کے ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ ان الزامات کی سماعت کی جا سکتی ہے۔
شہزادہ اینڈریو مسلسل ان دعوؤں کی تردید کرتے رہے ہیں۔ اس وقت بکنگھم پیلس نے کہا تھا کہ وہ اس جاری قانونی معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔مقدمہ خارج کرنے کی اپیل کو نیویارک کے جنوبی ضلعے کے جج لیوس اے کپلان نے اپنے 46 صفحات پر مشتمل فیصلے میں رد کیا، جس کا مطلب ہے کہ اس سال 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف مقدمے کی سماعت ہو سکتی ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق جُفرے کہتی ہیں کہ وہ ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ہاتھوں جنسی سمگلنگ اور بدسلوکی کا شکار ہوئی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انھیں دوسرے طاقتور مردوں کو بھی سونپا جاتا تھا۔ملکۂ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے 2019 میں بی بی سی نیوز نائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھیں کچھ یاد نہیں کہ کبھی ان کی ورجینیا جُفرے سے ملاقات بھی ہوئی تھی، اور انھوں نے کبھی جفرے کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں رکھے۔
ان کے وکلا کہتے ہیں کہ جُفرے نے 2009 میں ایپسٹین کے ساتھ ہرجانے کے تصفیے کے بعد عدالت میں کہا تھا کہ وہ ایپسٹین سے منسلک کسی اور شخص پر مقدمہ نہیں کریں گی۔
ورچوئل سماعت کے دوران وکلا نے کہا کہ معاہدے کے حساب سے ڈیوک آف یارک ایک ’ممکنہ مدعا علیہ‘ ہیں اور کیس کو ’خارج کر دیا جانا چاہیے۔‘ورجینیا جُفرے کے وکیل نے کہا کہ صرف تصفیہ کے معاہدے کے فریق ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کوئی ’تیسرا فریق‘ نہیں۔
جج کپلان نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ معاہدہ ڈیوک آف یارک کو فائدہ پہنچانے کے لیے تھا۔انھوں نے کہا کہ ان کے فیصلے میں ’مدعا علیہ کی مِس جُفرے کے الزامات کی سچائی پر شک کرنے کی کوششوں پر غور نہیں کیا گیا، حالانکہ مقدمے کے دوران ان کی ایسی کوششوں کی اجازت ہو گی۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر، عدالت اب یہ فیصلہ نہیں کر سکتی، کہ حقیقت میں، 2009 کے تصفیے کے معاہدے میں جو فریقین نے کیا، جس پر مس جُفرے اور جیفری ایپسٹین کے دستخط تھے، اس کا اصل مطلب کیا تھا۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شہزادہ اینڈریو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقومی اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، نعرے بازی، منی بجٹ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہم بدقسمت قوم ہیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانوی شہزادے اینڈریو کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری اور رہائی

فروری 20, 2026

شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون نے خودکشی کرلی

اپریل 29, 2025

شہزادہ اینڈریو کو جنسی حملے کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا: امریکی جج کا فیصلہ

جنوری 12, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.