Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اخلاقی’’نیوڈ بیچ‘‘!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اخلاقی’’نیوڈ بیچ‘‘!

ایڈیٹرجنوری 20, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم میں سے جو لوگ کرپٹ ہیں وہ ایماندار لوگوں کو دیکھتے ہیں اور ان کے مطمئن چہروں پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کا ضمیر انہیں اندر سے کچوکے دیتا ہے لیکن گناہ کی زندگی بسر کرتے کرتے ایک وقت ایسا بھی آتا جاتا ہے کہ انسان ضمیر کے اثر سے نکل جاتا ہے بس اتنا ہے کہ اسے اس وقت ایک جھٹکا سا محسوس ہوتا ہے جب اس کے سامنے کوئی ایسا شخص آجائے جس کے پاس کرپشن کے وہ سارے ’’جواز‘‘ ہوں جنہیں بنیاد بنا کر کرپشن کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ کرپشن نہ کرتا ہو چونکہ کوئی کرپٹ انسان کسی ایماندار شخص کو اپنے نقش قدم پر چلنے پر مجبور نہیں کر سکتا اس لئے وہ اسے بھی کرپٹ مشہور کرنے پر اکتفا کرتا ہے تاکہ معاشرے کے اس حمام میں ایماندار شخص بھی ننگا نظر آئے اور یوں اس اکیلے پر انگلی نہ اٹھائی جا سکے ۔شرابیوں کی محفل میں کسی غیر شرابی کی موجودگی شرابیوں کو بہت بری طرح کھٹکتی ہے بالکل ایسے جیسے یورپ کی نیوڈ بیچز پر اگر کوئی شخص لباس پہنے نظر آئے تو اسے بداخلاقی پر محمول کیا جاتا ہے، ہمارا معاشرہ ’’اخلاقی نیوڈ بیچ‘‘ میں تبدیل ہو چکا ہے چنانچہ ہمیں صاحب کردار لوگوں پر کڑی نظر رکھنا پڑتی ہے، اگر ان کی کوئی بات ہاتھ لگ جائے تو سبحان اللہ ورنہ منہ میں زبان تو ہے ہی، چنانچہ جو جی میں آئے اس کے بارے میں کہہ دیا جاتا ہے تاکہ اس شفاف آئینے کو بھی دھندلا یا جا سکے۔
آپ نے اور میں نے بھی کئی محفلوں میں اس طرح کی گفتگو بہت دفعہ سنی ہو گی۔ملک صاحب، بہت ایماندار انسان ہیں اتنے بڑے عہدے پر فائز ہیں مگر ان کے پاس سرکاری مکان اور سرکاری کار کے علاوہ کچھ نہیں ۔
’’غفور میرا یار ہے لہٰذا میرا منہ نہ ہی کھلوائیں تو بہتر ہے ‘‘
نہیں، آپ منہ کھولیں تاکہ حقائق کا تو پتہ چلے۔
اس کی ایک کوٹھی ڈیفنس میں ہے جو اس نے 5لاکھ ماہوار کرائے پر چڑھا رکھی ہے اس کے علاوہ بیس کلو سونا ہے جو لاکروں میں بند ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے آپ میرا منہ نہ کھلوائیں ‘‘
بیس کلو سونا چونکہ لاکروں میں بند ہے اس لئے وہ تو انہوں نے صرف آپ کو دکھایا ہو گا اور یوں آپ ہمیں وہ تو نہیں دکھا سکتے لیکن کسی روز ڈیفنس والی کوٹھی تو دکھائیں ‘‘
گویا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ اپنے یار کی مخبری کروں! میں ایسا نہیں کروں گا ۔
مخبری تو آپ نے اپنے یار کی کر دی ہے آپ نے اب صرف ثبوت پیش کرنا ہے !’’تو گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں !میں جا رہا ہوں میں آپ جیسے بداعتماد لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا!
یہ ملک صاحب کوئی انتہائی خوش قسمت انسان ہوں گے جنہیں اپنے دفاع کے لئے کوئی ایک شخص محفل میں مل گیا ورنہ ہمارے ہاں الزام ہی کو ثبوت سمجھا جاتا ہے اور اگلے روز پورے شہر میں وہ الزامات بطور حقائق گشت کر رہے ہوتے ہیں ! اسی طرح جب کسی شہر پہ کسی ظالم شخص کی حکومت قائم ہو جاتی ہے اور شہر کے معززین اس کے ہر ظلم پر اس کی ہاں میں ہاں ملانے لگتے ہیں تو ان معززین کے لئے وہ شخص ناقابل برداشت ہو جاتا ہے جو اس ظلم میں ان کا ساتھی بننے سے انکار کر دے اور اپنا سب کچھ داؤ پہ لگا کر ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے۔ ظالم کے ساتھی جب بھی ایسے شخص سے ملتے ہیں اسے دیکھ کر احساسِ گناہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھر وہ اسے اپنے آپ ہی ایسا گنہگار ثابت کرنے میں لگ جاتے ہیں، ان کے اند ر اپنا ٹیڑھا پن صحیح کرنے کی خواہش وفات پا چکی ہوتی ہے چنانچہ وہ دوسروں کو بھی کبڑا دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ۔میں نے دعا کی کہ یااللہ ان کا کبڑا پن دور کر دے اور یہ وہ دعا ہے جو میں بیسیوں مرتبہ مانگ چکا ہوں مگر کبھی اس کا جواب موصول نہیں ہوا۔صرف ایک مرتبہ جواب آیا لیکن جواب دینے والا کوئی اور تھا اس کی آواز میں منمناہٹ تھی اور الفاظ خوشامد میں لتھڑے ہوئے تھے ۔آواز آئی ’’آپ عطاالحق قاسمی ہیں‘‘ میں نے جواب دیا ’’جی آپ صحیح فرماتے ہیں ‘‘ اس آواز نے کہا ’’توبہ استغفراللہ آپ مجھے کیوں گنہگار کرتے ہیں میں آپ کے سامنے کیا فرما سکتا ہوں ۔فرماتے تو آپ جیسے عظیم لوگ ہیں ہم تو عرض کرنے و الوں میں سے ہیں ‘‘ میں نے کہا ’’چلیں ایسے ہی سہی، آپ عرض کریں کیا عرض کرنا چاہتے ہیں ؟‘‘کہا’’ ہمارے نیٹ ورک نے مخبری کی ہے کہ آپ بار بار اللہ تعالیٰ سے ہمارے حوالے سے کوئی گزارش کرتے ہیں بس اسی حوالے سے کچھ عرض کرنا تھا‘‘میں نے جواب دیا ’’تو بتائیں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں !‘‘آواز آئی ’’بس یہی کہ آپ ہمارا کبڑا پن ختم کرنے کی دعائیں براہ کرم نہ کیا کریں اس سے ہمیں تکلیف پہنچتی ہے ‘‘ میں نے پوچھا وہ کیسے؟آواز آئی ’’ وہ ایسے کہ ہم اور کچھ نہیں کر سکتے صرف وہی کر سکتے ہیں جو کر رہے ہیں، ہمارا کبڑا پن ختم کرنے کی کوشش میں ہمارا کڑاکا نکل سکتا ہے اور یوں ہم کسی بھی کام کے نہیں رہیں گے‘‘ !اس پر مجھے ہنسی تو آئی مگر میں نے عرض کیا یہ کیسے ممکن ہے ۔کبڑا پن دور کرنے والا ہاتھ آپ کا کڑاکا نہیں نکالے گا بلکہ آپ کو سیدھا کر دے گا اور یوں آپ معاشرے کو صحتمند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ میری اس بات کے ساتھ ہی آواز کی منمناہٹ اور خوشامدی لہجے کی جگہ کڑوے پن نے لے لی بلکہ آواز سے پہلے مجھے دانتوں کی کچکچاہٹ بھی سنائی دی اور پھر یہ آواز آئی ’’اب سمجھ آئی تم کون ہو! اور پھر اس کے بعد چاروں طرف سے گالیوں کا شور سنائی دیا‘‘ میں نے اپنے دونوں کانوں میں اپنی انگلیاں ٹھونس لیں!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:ہمت، محنت اور جہدِ مسلسل کا ایک استعارہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.