Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نواز شریف کی بغیر علاج برطانیہ سے واپسی ’شدید خطرناک‘ ثابت ہو سکتی ہے: میڈیکل رپورٹ
اہم خبریں

نواز شریف کی بغیر علاج برطانیہ سے واپسی ’شدید خطرناک‘ ثابت ہو سکتی ہے: میڈیکل رپورٹ

ایڈیٹرفروری 1, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور علاج کروائے بغیر برطانیہ سے واپس چلے جانا ان کے لیے شدید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکر فیاض شاول کی طرف سے لکھی گئی ہے اور ان کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے عدالت میں منگل کے روز جمع کروائی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال اور بالخصوص اپنی بیماری کو دیکھتے ہوئے میاں نواز شریف کو ایئرپورٹ سمیت پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک نواز شریف کی انجیو گرافی مکمل نہ ہو اس وقت تک وہ اپنے ہسپتال سے دور نہ جائیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے معالج کی طرف سے ان کی میڈیکل رپورٹ ایک ایسے وقت میں لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے جب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی کی یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل فواد چوہدری یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن میں علاج کی بجائے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی اس رپورٹ میں میاں نواز شریف کے معالج نے انھیں تجویز دی ہے کہ جب تک وہ صحت یاب نہیں ہو جاتے اس وقت تک وہ سفر نہ کریں۔
ڈاکٹر نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ انھوں نے سابق وزیراعظم کا جو حال ہی میں معائنہ کیا، اس میں وہ شدید دباؤ میں تھے اور اگر علاج کروائے بغیر وہ پاکستان واپس چلے گئے اور انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا تو انھیں لاحق بیماریوں کی وجہ سے ان کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کے انتقال کی وجہ سے بھی دباؤ میں تھے۔ڈاکٹر فیاض نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کو سنہ 2004 سے اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ ان کا علاج کرنے کرنے کے لیے امریکہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انھوں نے دبئی میں بھی سنہ 2007میں میاں نواز شریف کا علاج کیا تھا۔اس رپورٹ میں میاں نواز شریف کو جو دوائیں دی جا رہی ہیں ان کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر فیاض نے یہ بھی لکھا ہے کہ انھوں نے میاں نواز شریف کو صحت مند غذا اور ورزش کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے تاہم اس بورڈ کے ارکان نے اپنے پہلے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ جب تک سابق وزیراعظم کی تازہ میڈیکل رپورٹس ان کے سامنے نہیں آ جاتیں اس وقت تک اس بارے میں کوئی حمتی رائے نہیں دے سکتے کہ آیا نواز شریف صحت مند ہیں یا نہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انھیں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو علاج معالجے کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے انھوں نے جو بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا تھا اس کی پاسداری کریں اور میاں نواز شریف کو وطن واپس لیکر آئیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ میاں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں جو بیان حلفی جمع کروایا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ میاں نواز شریف علاج کروانے کے لیے برطانیہ جا رہے ہیں اور علاج کے بعد اگر ڈاکٹروں نے انھیں سفر کی اجازت دی تو وہ وطن واپس آئیں گے۔
اس بیان حلفی میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہو کہ میاں نواز شریف علاج کروا کر صحت مند ہو گئے ہیں اور جان بوجھ کر وطن واپس نہیں آرہے تو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی اہلکار ان کے معالج سے ملکر اس بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزعیم ارشدکا کالم:افسانہ درد کی دیوار
Next Article یوسف رضا بکے ہوئے ہیں : شاہ محمود ، آپ گرے ہوئے ہیں‌، یوسف رضا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.