Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیراعظم کا قوم سے خطاب :پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کر دی
اہم خبریں

وزیراعظم کا قوم سے خطاب :پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کر دی

ایڈیٹرفروری 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں۔ اگر حکومت ہر مہینے 70 ارب روپے کی سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری بھیجی جس میں کہا گیا کہ 10 روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیوں کہ دنیا میں تیل مہنگا ہوچکا ہے، لیکن میں آپ کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ بجائے 10 روپے بڑھانے کے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 روپے پیٹرول اور ڈیزل کو ہم کم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس اقدام سے 20 سے 50 فیصد تک بجلی کے بل کم ہوجائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ سے قبل پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے امریکی جنگ میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف تھے جس کا پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کے سربراہ کی دولت بیرون ملک پڑی ہو، ایسے لوگ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیاکی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، بدلتی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، خارجہ پالیسی اپنے ملک کے مفادات کیلئے ہونی چاہیے، جب سے سیاست شروع کی خواہش تھی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہو۔انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کا مطلب ہوتا ہے وہ پالیسی ہو جو قوم کے مفاد میں ہو، امریکا کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہمیں امریکا کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا، بدقسمتی سے وہ خارجہ پالیسی پاکستانیوں کےفائدے کیلئے نہیں تھی، 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، شرمناک بات یہ تھی کہ ایک ملک کسی ملک کیلئے جنگ کر رہا ہے اور اسی پر بمباری ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فوجی آمر تو چاہتے ہیں کہ دنیا ان کو مانے اور تسلیم کرے لیکن حیران کن طور پر مشرف کے دور میں صرف 10 ڈرون حملے ہوئے جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف کے جمہوری دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، یہ توجمہوری حکومتیں تھیں انہیں امریکا کو کہنا چاہیے تھا کہ بچے اور عورتیں مر رہے ہیں، امریکی صحافی نے لکھا کہ زرداری نےکہا ڈرون حملوں میں بےگناہوں کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
دورہ روس کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ روس جانے کا مقصد گندم اور گیس کی درآمد کے معاہدے کرنا تھا۔
وزیراعظم نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ یہ قانون 2016 میں بنایا گیا، ہم صرف اس میں کچھ ترامیم کرنے جا رہے ہیں، اس قانون پر کافی شور مچا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کا گند آرہا ہے کہ اسے کنٹرول کرنا ضروری ہے، چائلڈ پورنوگرافی کی بھرمار ہے، ایسا مواد کسی مہذب دنیا کے سوشل میڈیا پر نہیں جیسا ہمارے ہاں موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں بخشا جارہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے سوچیں عام لوگوں کےساتھ کیا ہوتا ہوگا، کہا جا رہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگ گئی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں، یہ جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ہے، حقیقی صحافی تو اس قانون سے خوش ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب ایک صحافی نے نواز شریف کے خلاف لکھا تو نواز شریف نے اسے 3 دن بند کردیا، میں نےساری زندگی تنقید دیکھی ہے، اچھی صحافت معاشرے کا اثاثہ ہیں، تنقید ہمیں آگاہ کرتی ہے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کیلئے کہا گیا کہ جادو اور ستاروں کے ذریعے چنا گیا، آزادی صحافت پر پابندی کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی نیچے نہیں آئیں گی اور گیس کی قیمت بھی اوپر جائے گی، ساتھ ہی جو روس سے ہمیں گندم لینی ہے وہ بھی مہنگی ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں۔ اگر حکومت ہر مہینے 70 ارب روپے کی سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ بجائے قیمت بڑھانے کے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی بھی کر رہے ہیں اور دوسری جگہوں سے سبسڈی کم کرکے اس شعبے میں قوم کو ریلیف دے رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی اے پاس نوجوانوں کو 30 ہزار روپے کی انٹرن شپ دلوائیں گے، 80 لاکھ خاندانوں کو اب 12 ہزار کے بجائے 14 ہزار روپے ملا کریں گے، آئی ٹی سیکٹر میں کمپنی اور فری لانسرز کو 100 فیصد ٹیکس چھوٹ دی ہے، اسٹارٹ اَپس کو 100 فیصد کیپٹل گین ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے، جو انڈسٹری لگائے گا اس سےکوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں گے تو 5 سال ٹیکس چھوٹ دیں گے، کسانوں کو سود کے بغیر قرض دیں گے، غریب گھرانوں کو ’سستا گھر‘ قرضہ دیں گے، بڑی مشکل سے بینکوں کو غریب لوگوں کو قرضہ دینےکیلئے راضی کیا ہے، مزدور، ویلڈرز کیلئے گھر کے قرضہ کیلئے آسانی پیداکی، بینکوں نے150ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کارڈ غریب گھرانے کیلئے سب سے بڑی نعمت ہے، مارچ تک ہر گھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا، انشاء اللہ یہ پورا ہیلتھ سسٹم بن رہا ہے، ہمارا ملک اور ہماری معیشت صحیح راستے پر چل پڑی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 3 سالوں میں مہنگائی آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد بڑھی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے پہلے دور میں مہنگائی تیرہ اعشاریہ نو فیصد، دوسرے دور میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد، تیسرے دور میں گیارہ اعشاریہ چھ، اور چوتھے دور میں تیرہ اعشاریہ چھ فیصد بڑھی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے پہلے دو ر میں مہنگائی میں 10 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا یہ لوگ تحریک انصاف کو ’بڑی نالائق حکومت‘ کہتے ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کیخلاف ہماری حکمتِ عملی کو سراہا اور ورلڈ بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کا چوتھا بہترین پروگرام کہا ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بجلی بجلی سستی پیٹرول سستا عمران خان قوم سے خطاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسنین رضوی کا تجزیہ : تیسری جنگِ عظیم کا سٹیج تیار لیکن جنگ ہوگی نہیں
Next Article فیضان عارف کا کالم : کیا شہباز شریف اور ان کا خاندان نے برطانوی امداد ہڑپ کر گیا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اپریل 10, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.