Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:قدیم دور کے وکٹ کیپر کے مشورے
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:قدیم دور کے وکٹ کیپر کے مشورے

ایڈیٹرمئی 17, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب ایک مرتبہ یقین اٹھ جاتا ہے، تب یقین کا دوبارہ بحال ہونا مشکل لگتا ہے۔ اگر ایک سے زیادہ مرتبہ یقین ڈانواں ڈول ہوجائے، تو پھر یقین کا دوبارہ مستحکم ہونا امکان سے باہر لگتا ہے۔ انیس سوسینتالیس سے آج تک اظہار کی آزادی کے دعوے سے میرا یقین متزلزل ہوتا رہا ہے۔ پچھلے 75 برس کے دوران میں نے نہ جانے کتنے وزیر اطلاعات دیکھے ہیں۔ نہ جانے کتنی مرتبہ اظہار کی آزادی کی یقین دہانی سنی ہے۔ حتیٰ کہ تین چار مارشل لاؤں کے دوران بھی ہم نے اظہار کی آزادی کے فرمان سنے تھے۔ ان وعدوں اور یقین دہانیوں کے دوران نہ جانے کتنے ادیب، شاعر اور صحافی نام نہاد اظہار آزادی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ اعتراف کرتا ہوں کہ میں کسی قسم کی اظہار آزادی کی یقین دہانی پر یقین نہیں رکھتا۔ کچھ لکھتے ہوئے، لیکچر کے دوران کچھ کہتے ہوئے ڈرلگتا ہے۔ دوچار تہمتیں پچھلے 75 برسوں سے گردش میں ہیں۔ لکھتے ہوئے اور بولتے ہوئے خوف آتا ہے کہ نہ جانے کس قسم کی تہمت گلے پڑجائے اور باقی ماندہ زندگی اس تہمت سے جان چھڑانے میں گزر جائے۔ مثلاً اگر آپ پر ملک سے غداری کا الزام لگ جائے تو پھر آپ لکھنا پڑھنا بھول جائیں گے۔ آپ کو صرف خاص عدالتوں میں پیشی کی تاریخیںیاد رہ جاتی ہیں۔ مت کبھی کسی وزیر اطلاعات کے جھانسے میں آئیے گا۔ آپ کے پر تو ہوتے ہیں، مگر آپ کو پرواز کی اجازت نہیں ہوتی۔ وزیر اطلاعات کی لاکھ یقین دہانیوں کے باوجود آپ کبھی بھی اڑنے کی کوشش مت کیجئے گا۔آپ پر کفر اورالحاد کا الزام لگا کر آپ کو بلاسفیمی کی تہمت میں دھر لیاجاتا ہے۔ اگر عدالتوں نے آپ کو سزائے موت دینے میں تاخیر کی تو پھر جیل کے اندر عمر قید کاٹنے والا کوئی رہزن آپ کو موت کے گھاٹ اتار دےگا۔ آپ پر دس من چرس اور ہیروئن اسمگل کرنے کا بھی الزام لگ سکتا ہے۔ بلوچستان کے ہرد لعزیز شاعر گل خان نصیر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہونے والی ناانصافیوں کا اپنی شاعری میں کھل کر اظہار کرتے تھے۔ ان کو خاموش کرنے کے لیے انتظامیہ نے گل خان نصیر پر بھینس چرانے کا الزام لگا کر ان کو جیل میں بند کردیا تھا۔ انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے دوران سندھ کے ہر دلعزیز شاعر شیخ ایاز کو دھرلیا گیاتھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ وائرلیس پر دشمن کو خفیہ خبریں دیا کرتے تھے۔ مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ شیخ ایاز فیوز بلب کی جگہ نیا بلب نہیں لگا سکتے تھے۔ وہ کسی قسم کی ٹیکنالوجی سے غیر مانوس تھے۔ مگر لگانے والے کرتا دھرتاؤں نے ان پر دشمن ملک کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام لگا کر ان کو جیل میں بند کردیا تھا۔ دراصل حقیقت کچھ اور تھی، جس سے کرتا دھرتا سخت ناراض تھے۔ شیخ ایاز جنگ وجدل کے خلاف تھے۔ انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے دوران انہوں نے اپنے دوست شاعر نارائن شام کے نام غزل لکھی تھی۔ غزل میں انہوں نے ایک جگہ لکھا تھا:
یہ میدان جنگ ہے،
سامنے نارائن شام ہے،
میں اس کو گولی کیسے ماروں،
میں اس کو گولی کیسے ماروں
اظہار کی آزادی کی یقین دہانی کرانے والوں نے ان کوپابند سلاسل کردیا۔
میں اس نوعیت کے قصے کہانیوں سےو اقف ہوں۔ اسلئے خوفزدہ ہوں۔ کرکٹ کے فلسفہ سے آگاہ ہوں۔ اس پر عمل کرتا ہوں۔ بیٹنگ کرنے سے پہلے پچ کا جائزہ لیتا ہوں۔ غیر معین،اکھڑی ہوئی اور گیلی پچ سے میں ڈرتا ہوں۔ سردست میرے فاسٹ بالر اور ان کے وزیر اطلاعات حالات پر حاوی نہیں دکھتے۔بہت کچھ ان کے قابو اور اختیار میں نہیں ہے۔ اب اپنے فاسٹ بالر کے بارے میں لکھا جاسکتا ہے بغیر کسی خوف اور خطرے کے۔ موہن جو دڑو کے دور کا وکٹ کیپر ہونے کے ناطے میں خود کو سند یافتہ سمجھتا ہوں کہ فاسٹ بالر سے بات کروں۔ فاسٹ بالر کو مشورے دوں۔ میں نے باوثوق ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ دور اقتدار کے دوران فاسٹ بالر کے صلاح کاروں اور مشیروں میں کوئی بھی کرکٹر نہیں تھا۔ کرکٹ کی بات کو چھوڑیں، کوئی ایک بھی فاسٹ بالر کا مشیر کھلاڑی نہیں تھا۔ انہوں نے گلی کوچوں میں گلی ڈنڈے کا کھیل تک نہیں کھیلا تھا۔ میں آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ وکٹ کیپر اور فاسٹ بالر ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں۔ ایک دوسرے کو سمجھا سکتے ہیں۔ ایک پتے کی بات بتا دوں آپ کو۔ کسی وکٹ کیپر کا فاسٹ بالر کو سمجھنے کے لیے ایک ہی دور میں، ایک ہی ٹیم کے لیے، ایک ساتھ کھیلنا ضروری نہیں ہے۔ ایک گھاگ وکٹ کیپر دوسرے کسی دور کے فاسٹ بالر کو دیکھتے ہی اسے پہچان لیتا ہے۔ اسکے ظاہر اور باطن کا تجزیہ کرلیتا ہے۔ میرے گھاگ ہونے کی تصدیق اس بات سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ میں موہن جو دڑو کے دور کا وکٹ کیپر رہ چکا ہوں۔ اس سے پہلے کہ میرے کالم کی گنجائش ختم ہوجائے اور گیند باؤنڈری پارکرجائے، میں اپنے فاسٹ بالر کو کچھ مشورے دینا چاہتا ہوں۔
1۔ آپ نے بذات خود میچز میں نیوٹرل، غیر جانبدارامپائرز کا تقاضا کیاتھا۔ آج تک دنیا بھر میں کھیلے جانے والے میچز میں نیوٹرل امپائر امپائرنگ کرتے ہیں۔ وہ جانور نہیں ہوتے۔ آپ کی طرح آدمی ہوتے ہیں۔ فٹ بال میچز کے ریفری نیوٹرل ہوتے ہیں۔ مگر وہ جانور نہیں ہوتے۔ آدمی ہوتے ہیں۔ بندے دے پتر ہوتے ہیں۔ 2۔ ہر عقیدے کے سیانوں نے ایک ہی تلقین کی ہےکہ آدمی کو کم بولنا چاہیے۔ خوا ہ مخواہ بولتے چلے جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ کون جانے کب آپ کے منہ سے ایک نازیبا بات نکل جائے اور بن بلائی بلا آپ کے گلے پڑ جائے۔3۔ لوگوں کو ایک ہی بات بار بار سنانے سے آپ لوگوں کو بور کرتے ہیں۔ لڈو چاہے موتی چور کا ہو، آپ روزانہ صبح شام، رات موتی چور کے لڈو نہیں کھا سکتے یا کسی کو نہیں کھلا سکتے۔4۔ ایک بات یادرکھیں کہ آپ کے اردگرد تماشائی زیادہ اور آپ کے ہمدرد اور حامی کم ہوتے ہیں۔ وہ لوگ ٹھمکے لگانے اور تقریر کے دوران بجنے والی موسیقی پر ناچنے آتے ہیں۔ یہ جو آپ جم غفیر دیکھتے ہیں اور اپنا سر بادلوں سے اونچا محسوس کرتے ہیں، یہ لوگ آپ کے ووٹر نہیں ہیں۔ 5۔ آخری بات۔ ایک اوور Overمیں آپ چھ باؤنسر نہیں ڈال سکتے۔ امپائر آپ کو ایسا کرنے نہیں دےگا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیدمجاہد علی کا تجزیہ : فوری فیصلوں کی ضرورت، اب پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں
Next Article نجم سیٹھی کا کالم:اسٹبلشمنٹ کی غیر جانب داری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.