کابل : افغانستان میں زلزلے سے 300 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہو گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ،کمالیہ کوہاٹ،شبقدر،مہمند مالاکنڈ،سوات،بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاہ میانوالی ، پاکپتن ، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔
اے پی پی کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور صوبہ خوست میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں 280افراد جاں بحق اور 595زخمی ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ چینی خبر رساں ادارے نے افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح صوبہ پکتیکا کے اضلاع برمل ، زیروک، نیکہ اور گیان اور صوبہ خوست میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ان اضلاع میں 255افراد جاں بحق جبکہ صوبہ خوست میں 25افراد جاں بحق اور 95زخمی ہوگئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ خوست کے جنوب مغرب میں 44کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے باعث درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ صوبہ پکتیکا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
فیس بک کمینٹ

