Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی: دو پاکستانی خاتون کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب
کھیل

ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی: دو پاکستانی خاتون کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب

ایڈیٹرجولائی 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
k2 mountain
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گلگت : 22 جولائی 2022 سے قبل دنیا کے دوسری بلند ترین پہاڑ کے ٹو کی چوٹی پر پہنچنے والوں کی فہرست میں پاکستانیوں کے نام تو تھے لیکن ان میں کسی خاتون کا نام نہیں تھا تاہم جمعے کو ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ایک ہی دن میں اس پہاڑ کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں جبکہ ان کے اس کارنامے کے کچھ دیر بعد نائلہ کیانی نے یہ چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ثمینہ بیگ جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے جبکہ نائلہ کیانی ان سے چند گھنٹے بعد دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں۔
الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابقٖ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی چھ رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا جبکہ نائلہ کیانی نے اپنے ساتھیون سرباز خان اور سہیل سخی کے ہمراہ کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں۔
ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی کے مطابق ان کی بہن چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔ ثمینہ بیگ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے گذشتہ دنوں کے ٹو سر کرنے کی اپنی اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ دونوں کوہ پیما اس مہم جوئی کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہی تھیں اور انھیں اس مہم کے دوران خراب موسم کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان میں رواں برس مہم جوئی کی سیاحت کے سیزن کو ’تاریخی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور دنیا کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت سمیت دیگر بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے اس وقت دنیا بھر سے 1400 مہم جو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں۔
کے ٹو کی بلندی 8611 میٹر ہے جو کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ سے صرف دو سو میٹر کم ہے لیکن موسم سرما میں یہاں پر حالات جان لیوا ہو جاتے ہیں
حکومت نے رواں برس تقریباً چھ سو کوہ پیماؤں کے گروپس کو مہم جوئی کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے مہم جو نئے ریکارڈ قائم کرنے اور پرانے ریکارڈ توڑنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
یاد رہے کہ کے ٹو جہاں بلند چوٹیوں کو تسخیر کرنے والے کوہ پیماؤں کے دلوں میں ‘ایڈونچر’ یا مہم جوئی کے جذبات جگاتا ہے وہیں یہ دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ سے بھی زیادہ خوفناک سمجھا جاتا ہے۔اسے سر کرنے کی جستجو کرنے والے ہر چار میں سے ایک کوہ پیما کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ کے ٹو پر اموات کی شرح 29 فیصد ہے جبکہ اس کے برعکس دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ایورسٹ پر یہی شرح چار فیصد ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کوہ پیمائی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی خاتون دروپدی مرمو صدر منتخب
Next Article ظفر آہیر کا کالم : کتا ، سوشل میڈیا اور مولوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دونوں ٹانگوں سے معذور سابق فوجی نے کوہ ہمالیہ سر کرکے تاریخ رقم کر دی

مئی 23, 2023

نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

مئی 27, 2022

ساجد سدپارہ کی ہمالیہ پر مہم کے دوران حالت خراب : نیپال کے ہسپتال منتقل

نومبر 18, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.