Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : رن مرید
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : رن مرید

ایڈیٹراگست 12, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رَن مریدی ایک ایسا فعل ہے جو ملک بھر میں صرف ایک نقطے کے فرق سے ہر جگہ روا رکھا جاتا ہے۔ پنجاب میں یہ فعل رَن مریدی اور دوسرے صوبوں میں زن مریدی کہلاتا ہے، اگر دیکھا جائے تو رَن مرید ہونے میں کوئی حرج نہیں، جب اقبالؔ جیسا فلسفی شاعر اقرار کرتا ہے کہ ’’وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ‘‘ تو اس کے بعد اس رونقِ کائنات کی ناز برداری سے انکار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ’’رن‘‘ اگرچہ عورت کو کہتے ہیں لیکن اس سے مراد بیوی لی جاتی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جب کسی کو رن مرید کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ صرف ناز برداری ہی نہیں کرتا بلکہ بیوی کے’’تھلے‘‘ لگا ہوا ہے اور آپ کو پتہ ہے ہمارے مردانہ معاشرے میں اگر کوئی بیوی کے ’’تھلے‘‘ لگ جائے تو اسے کتنے طعنے سننا پڑتے ہیں۔
میں ذاتی طور پر رن مریدی کو ایک احسن فعل سمجھتا ہوں کیوں کہ اس سے گھر میں امن رہتا ہے، لیکن میرے اکثر دوست رن مریدی کے حوالے سے خواہ کسی بھی مکتبِ فکر سے تعلق رکھتے ہوں رن مریدی کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرتے مثلاً ایک دوست ہیں جو صحیح معنوں میں رن مرید ہیںان کے سارے فیصلے ان کی بیوی کرتی ہے اور وہ پوری جرأت سے ان فیصلوں پر عمل کرتے ہیں مگر وہ خود اور ان کے سالے سالیاں اس فعل کو رَن مریدی نہیں سمجھتے بلکہ اس پسپائی کو ڈپلومیسی کے میدان میں ان کی شاندار فتح گردانتے ہیں۔ میرے دوست کی یہ بیوی اکثر انہیں ان کے دوستوں کے بارے میں بھی بھڑکاتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں ایک ایک کرکے سارے جان نثار اور یوں وہ تمام دوستوں سے محروم ہونے کی وجہ سے ان دنوں شاید تنہائی کا شکار ہے۔
ایک اور رن مرید دوست ان دنوں بہت پریشان ہیں مگر وہ بھی خود کو رن مرید ماننے کے لئے تیار نہیں، ان کا موقف ہے کہ تمام بڑے بڑے فیصلوں کا اختیار ان کی بیوی نے انہیں دیا ہوا ہے اور وہ صرف چھوٹے چھوٹے فیصلے ہی خود کرتی ہے۔ بڑے بڑے فیصلوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسیاں نیز عالم اسلام کا اتحاد وغیرہ آتے ہیں جن کا اختیار ان کی بیوی نے انہیں دے رکھا ہے اور بچوں کی شادی کہاں کرنی ہے، شوہر کی تنخواہ کہاں خرچ ہونی ہے،شوہر نے کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا، کس محفل میں شوہر کو خاموش رہنا اور کس محفل میں اسے بولنا ہے۔ ایسے چھوٹے چھوٹے فیصلے بیوی نے خود سنبھال رکھے ہیں۔ میرے یہ دوست ا س بات پر تو خوش ہیں کہ ان کی بیوی نے بڑے فیصلے ان کے اور چھوٹے فیصلے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں مگر یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ اس کے باوجود انہیں آزادی کا احساس کیوں نہیں ہوتا۔یہ مسئلہ صرف میرے دوست کا نہیں تیسری دنیا کے بہت سے ممالک کا بھی ہے مگر یہاں صورتحال قدرے مختلف ہے۔ یہاں رن مریدی کے باقاعدہ امیدوار ہوتے ہیں اور قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں ۔ رن اور سپر پاور میں یہی قدر مشترک ہے دونوں کی نظر کرم ضروری ہوتی ہے۔جیسا کہ میں نے شروع میں عرض کیا میں ذاتی طور پر رن مریدی کے حق میں ہوں۔ جن کی لکھی ہو وہ تو ڈبہ پیر کے بھی مرید ہو جاتے ہیں تو پھر آخر رن مریدی میں کیا حرج ہے؟میرے ایک غیر شادی شدہ دوست اس ضمن میں مجھ سے متفق ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے کہ وہ رن مریدہیں ان دوست کا نقطہ نظر وضاحت سے بعد میں بیان کروں گا پہلے ان کی زبان سے ابھی تک شادی نہ کرنے کا فائدہ سن لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ شخص کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ چارپائی کے دونوں طرف اتر سکتا ہے، چنانچہ صرف اس سہولت کے لئے انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی، اب جو وہ شادی پر رضا مند ہوئے ہیں تو صرف اس بناپر کہ کہیں پڑھ بیٹھے کہ شادی شدہ مردوں کی عمر لمبی ہوتی ہے حالانکہ ہوتی نہیں انہیں عمر لمبی لگتی ہے۔ بہرحال میرے یہ دوست اب تل گئے ہیں کہ وہ شادی بھی کریں گے اور اپنے رن مرید ہونے کا مکمل اورکھل کر اعلان بھی کریں گے، تاہم ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ اعلان محض اعلان ہوگا صورتحال اس سے بالکل مختلف ہوگی۔ ان کے مطابق جب کوئی گھر میں بھی بڑا معاملہ درپیش ہوگا وہ کہیں گے ملکہ عالیہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، تعمیل آپ کا یہ خادم کرے گا۔ اس کے نتیجے میں ملکہ عالیہ کوئی فیصلہ صادر فرمائیں گی اور ان کا یہ غلام پانچ منٹ اس فیصلے کے محاسن پر روشنی ڈالے گا بعد میں آہستہ آہستہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے ضمن میں ممکنہ مشکلات کا ذکر کرے گا اور پھر اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے بعد آخری جملہ یہ کہے گا کہ حضور کے وفادار کی حیثیت سے میں نے معاملے کے سارے پہلو آپ کے سامنے رکھ دئیے ہیں فیصلہ بہرحال آپ ہی نے کرنا ہے۔ اس کے بعد ظاہر ہے بیوی بے چاری نے خاک فیصلہ کرنا ہے فیصلہ تو اس نام نہاد نیاز مند نے ہی کرنا ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹراخترشمارملتان کی آوازتھے ،دنیا بھرمیں خطے کی پہچان بنے ،ادبی بیٹھک میں تعزیتی ریفرنس
Next Article این اے 157ضمنی الیکشن: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.