Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی : این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل
اہم خبریں

کراچی : این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل

ایڈیٹراگست 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pti-mqm
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: شہر قائد این اے 245 کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کو تاحال برتری حاصل ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی نے محمود مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کی جانب سے سید حفیظ الدین مقابلے میں شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
پرامن ووٹنگ کے بعد اب حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوتے جارہے ہیں۔
حلقے میں 263 پولنگ اسٹیشنز ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس سسٹم پر اب تک 80 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ موصول ہوگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی 8114 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور 2944 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور ٹی ایل پی کے امیدوار احمد رضا 2188 لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایم کیو ایم کے منحرف رہنما فاروق ستار نے اب تک 762 اور پی ایس پی کے امیدوار نے 303 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ایم کیو ایم سے ناراضی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا، این اے 245 پر 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔
ضمنی انتخاب کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے جس میں 60 کو حساس اور 203 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا جبکہ کوئی بھی غیر حساس نہیں تھا۔ فوج اور رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہے، پولیس نے بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان بنایا۔
حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 33 ہے، 2 لاکھ 74 ہزار 987 مرد اور 2 لاکھ 40 ہزار 16 خواتین ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا۔
قبل ازیں کراچی پولیس کے چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 263 پولنگ اسٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد کی نفری موجود ہے، 1048 پولنگ بوتھ بنائے گئے، ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک افسر اور 10 جوان تعینات کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی طرف سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پریذائیڈنگ آفیسرز لگا دیا گیا ہے ، سیاسی جماعت کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، تمام پریذائیڈنگ افسران سرکاری ملازم ہیں اور ان کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#karachi #PTI پی ٹی آئی ضمنی الیکشن کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپولیس نے عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے ، شیریں مزاری : جھوٹا پراپیگنڈہ ہے ، پولیس
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : عمران خان اور تین تھڑا تھیوریاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.