Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مہر بانو قریشی کی کامیابی کے لیے عمران خان کے دورے کا انتظار : قسور عباس کی رپورٹ
کالم

مہر بانو قریشی کی کامیابی کے لیے عمران خان کے دورے کا انتظار : قسور عباس کی رپورٹ

ایڈیٹراگست 25, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک میں ایک طرف سیلابی پانی بلو چستان سے تونسہ تک لاکھوں افراد کو بے گھر اور سینکڑوں کی زندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے آگے بڑھتا جارہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے اعلی ایوانوں میں براجمان سیاستدان سیاست کے کھیل میں اس قدر مگن ہیں کہ انہیں زندہ ڈوب کر مرنے اور بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے شب و روز بسر کرنے والے خاندانوں کی ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں ہے اس کے برعکس اگر انہیں کسی چیز کی فکر ہے تو وہ صرف اور صرف اقتدار ہے اور ہوس اقتدار میں مبتلا حکمران عوام سے اس قدر دور ہوچکے ہیں ان تک کوئی بھی فریاد پہنچ ہی نہیں پا رہی یا پھر وہ جان بوجھ کر مسائل کی دلدل میں دھنسی قوم کو نظر انداز کررہے ہیں مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ چاہے جتنے بھی دور چلے جائیں اور جس قدر اپنے اللے تللوں کا بوجھ ڈالیں انہیں واپس لوٹ کر آنا عوام ہی کے پاس ہے اور جب یہ ان سے آنکھیں پھیر لیں گے تو پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں اقتدار کے اعلی ایوانوں تک نہیں پہنچا پائے گی کیونکہ ملک کے اصل سٹیک ہولڈرز عوام ہی ہیں اور ان کی مدد و حمایت کے بغیر کوئی سیاسی جماعت حکومت بنانے کے قابل ہوتی ہے اور نہ ہی سیاستدان کامیاب ہوسکتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے تمام تر اختلافات اور سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے سیلابی پانی،مہنگائی،بے روزگاری اور بجلی کے بلوں سے پریشان حال عوام کی داد رسی کیلئے بلا تفریق آگے بڑھیں اگر حکمران طبقہ نے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے کی بجائے ان پر مزید ظلم کے ستم کے پہاڑ ڈھاتارہا تو نہ صرف عوام کا جینا دو بھر ہوکر رہ جائے گا بلکہ ملکی معیشت کو درپیش مسائل بھی مزید بڑھ جائیں گے کیونکہ جب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے تب تک ملکی ترقی و خوشحالی تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب 11ستمبر کو ہونے والے این اے 157کے ضمنی انتخاب کیلئے شاہ محمود قریشی بیٹی مہر بانو قریشی کی جیت کیلئے عوامی ہمدردیوں کے حصول میں مصروف عمل ہیں تو سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی بھی بیٹے کیلئے مختلف برادریوں اور سیاستدانوں کی حمایت کا اعلان کرارہے ہیں گزشتہ دنوں بھی انہوں نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کے گھر ملاقات کی جہاں جاوید ہاشمی نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے جاوید ہاشمی کا شکریہ دا کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم میں شام تمام اتحادی جماعتیں حقیقی معنوں میں سنجیدگی سے کردار ادا کر رہی ہے، عمران خان کے بیانات ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عمران خان سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ملکی ترقی کے سیاسی استحکام ضروری ہے، عمران خان موروثی سیاست کے خاتمے کے اعلان کرتے پھر رہے ہیں جبکہ خود ہی اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور این اے157کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کو ٹکٹ دے کر اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لے لیا۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ملک بھر میں متوقع دوروں کا شیڈول بھی جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق وہ 8ستمبر کو ملتان آئیں گے یقینا ان کی ملتان آمد پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کیلئے ہی ہوگی اگر وہ آگئے تو پھر 3روز بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے وگرنہ موجودہ صورتحال اتحادی حکومت کے امیدوار و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید موسی گیلانی کے حق میں ہے جوکہ کسی بھی وقت بدل سکتی ہے جس کی واضع مثال ملتان کے حلقہ پی پی 217کا ضمنی انتخاب ہے جس میں ن لیگی امیدوار سلمان نعیم کو تمام تر حکومتی سپورٹ اور حمایت کے باوجود مخدوم زین قریشی نے شکست سے دو چار کرتے ہوئے جنرل الیکشن میں باپ کی ہار کا بدلا لیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#imrankhan عمران مہر بانو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشوکت اشفاق کا کالم : شدید بارشیں، سیلاب سے ایک کروڑ افراد بے گھر ہو گئے
Next Article کشور ناہیدکاکالم:آج بازار میں پابجولاں چلیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.