لراچی : سدا بہار گیت ’انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں۔بلقیس خانم مرحوم سِتار نواز استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں۔ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کل بعد نماز مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔بلقیس خانم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔ انہوں نے سوگواران میں دو صاحبزادوں کو چھوڑا ہے۔
بلقیس خانم نے پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کے کئی مشہور گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا جن میں ’فاصلے ایسے بھی ہوں گے۔‘ ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں۔‘ ’وہ تو خوشبو ہے۔‘ ’انوکھا لاڈلہ۔‘ ودیگر شامل ہیں۔
بلقیس خانم کے شوہر استاد رئیس خان 2017 میں انتقال کرگئے تھے، ان کے بھائی محسن مرزا بھی معروف موسیقار ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے پروین شاکر اور دیگر شعرا کی شاعری کو بھی اپنی آواز میں گایا۔ ریختہ کے مطابق وہ کلاسیکی آرٹسٹ نواز رئیس خان کی چوتھی اہلیہ تھیں۔
فیس بک کمینٹ

