Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:خالد چوہدری اور دوسرے رفتگان!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:خالد چوہدری اور دوسرے رفتگان!

ایڈیٹرجنوری 22, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں صبح اٹھ کر ناشتہ وغیرہ کرکے واٹس ایپ کھولتا ہوں تو دوستوں نے سیاسی، غیر سیاسی، سنجیدہ و غیر سنجیدہ پوسٹس سینڈ کی ہوتی ہیں، ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے بیک وقت چار پانچ نہایت مذہبی پوسٹوں کے علاوہ ایک ٹرپل ایکس ویڈیو بھی ارسال کی ہوتی ہے ،یہ عموماً وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے میری علیک سلیک تک نہیں ہوتی مگر وہ میرے ساتھ فری ہونے کے لئے غالباً یہ حرکت کرتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے میں نے واٹس ایپ آن کیا تو مجھے بہت عجیب لگا کہ خالد چوہدری کی کوئی پوسٹ نظر نہ آئی۔ خالد چوہدری بلاناغہ بین الاقوامی شہرت کے حامل کسی مصور کی نہایت اعلیٰ درجے کی پینٹنگ مجھے سینڈ کیا کرتا تھا، میں پریشان تھا کہ گھر بیٹھے بٹھائے مجھے روزانہ اتنا قیمتی تحفہ مل جاتا ہے مگر اب وہ کیوں نہیں بھیجتا مگر وہ کیسے بھیجتا وہ تو فوت ہو چکا تھا جس کی اطلاع مجھے ملی تو مجھے اپنا دل ڈوبتاہوامحسوس ہوا ۔ایسا نہیں کہ خالد میرا قریبی دوست تھا، میری تو پوری زندگی میں اس سے بہ مشکل تین چار ملاقاتیں ہوئی تھیں، اس نے اپنا ریستوران کھولا تو دوسرے دوستوں کےساتھ مجھے بھی وہاں کھانے پر مدعو کیا جو میں نہیں جا سکا۔ اس کے ساتھ میری غائبانہ محبت کی وجہ یہ تھی کہ اس نے ضیاالحق کے زمانے میں کلمۂ حق بلند کیا تھا اور یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، اسے شاہی قلعہ میں لے جایا گیا جو بے پناہ تشدد کے لئے مشہور تھاجہاں اس دور میںاسے کوڑے مارے گئے ،اس کے علاوہ بھی بہت تشدد کیا گیا۔ خالد اس وقت ایک خوبصورت نوجوان تھا مگر اس نے اپنی جوانی کے یہ دن اپنے پاکستان کو ایک آمر کے چنگل سے نکالنے کےلئے وقف کر دیے۔
میری ایک عادت ہے کہ میرے جو دوست مجھ سے جدا ہو جاتے ہیں، میں اپنے فون سے ان کے نمبر ڈیلیٹ نہیں کرتا اب روزانہ میرے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ وا ٹس ایپ کھولتا ہوںتو خالد چوہدری کا نام سامنے آ جاتا ہے اور میں مسوس ساہوکر رہ جاتا ہوں۔ یہ کیا دنیا ہے کہ پیارے لوگ ایک ایک کرکے رخصت ہوتے چلے جارہے ہیں، میں اپنے سینئرزکی بات نہیں کرتا۔ میرے ہم عصر اور ان کے بعد کی نسل کے لوگ بھی ایک ایک کرکے خدا حافظ کہتے چلے جاتے ہیں۔احمد ندیم قاسمیؔ کی محفل ہوتی تھی وہاں سید کاظم، علی عباس جلال پوری اور دیگر سینئرز کے علاوہ خالد احمد، نجیب احمد، گلزاروفا چوہدری اور مجھ ایسے ’’نائی ‘‘ نوجوان بھی ہوتے تھے جو محفل پر سنجیدگی غالب آنے پر کوئی پھلجھڑی چھوڑ دیتے تھے ۔میری دوستیاں چوں کہ زیادہ تر ادیبوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدائی میری اداسیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ ایک اخترشمار ہوتا تھا جو ملتان سے لاہور آیا اور اپنی پہچان بنا گیا ۔میرا دوست روحی کنجاہی اور قائم نقوی بھی یہ دنیا چھوڑ گئے، میں نے روحی کنجاہی کی زندگی میں اس کے ایک مصرعے ’’حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی‘‘ پر تین کالم لکھے کہ یہ مصرعہ ایسا تھا کہ کسی بھی شعر یا خبر کے آخر میں لگا دیا جائے تو ایک مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو جاتی ہے مثلاً میرا اپنا ایک شعر ہے اس کے آخر میں میں آپ کو روحی کا یہ مصرعہ لگا کر دیتا ہوں ؎
اک صدا دے کے میں لوٹ آیا ہوں
اس نے اندر سے جب یہ کہا کون ہے
’’حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی‘‘ مگر مجال ہے روحی نے اپنے شعر کی اس درگت پر کبھی برا منایا ہو۔
بہرحال دنیا کا یہی نظام روزِ اول سے چلا آ رہا ہے ابد تک جاری رہے گاآج خالد چوہدر ی گیاکل میری بھی باری آ سکتی ہے۔ یہ جو قبرستان ہیں نا یہ محبتوں کے مدفن ہیں ہر قبر کسی نہ کسی کے پیارے کی قبر ہے یہاں محبتیں دفن ہیں ان سے پیار کرنے والے بہت سے لوگ ان کے پہلو میں آبسے ہیں اور پھر ان کے پیارے بھی ان کے پاس آ جائیں گے یہ دنیا ایک ڈرامہ ہے اورہر کوئی اپنا کردار نباہ کر چلا جاتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:لطیف لالہ اور خالد چوہدری کا رزمیہ
Next Article گل نوخیزاخترکاکالم:قاسم علی شاہ کو سیاست میں آنا چاہئے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.