Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»میں تے منو بھائی اور سگریٹ کی ڈبیا ۔۔ مسعود قمر
اختصاریئے

میں تے منو بھائی اور سگریٹ کی ڈبیا ۔۔ مسعود قمر

ایڈیٹرجنوری 21, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سندھ ہائی کورٹ کی مہربانی سے میں سکھر جیل سے رہا ہو کر لائل پور میں نوکری کی تلاش میں اخباری دفتروں کے چکر لگا کر تھک چکا تھا مگر کسی اخبار میں تو کیا کسی پرائیویٹ فرم میں بھی نوکری نہیں مل رہی تھی اگر کسی کی سفارش سے نوکری مل بھی جاتی تو دوسرے تیسرے دن ہی سی آئی ڈی والے وہاں پہنچ جاتے اور مالک معذرت کر لیتا۔ گورمنٹ ڈگری کالج لائل پور میں ایک پنجابی مباحثہ” پڑھن لکھن نالوں ہٹی پالینی چنگی اے” منعقد ہوا جس میں شرکت کے لیے لاہور سے اداکار طارق عزیز ، ایمان اللہ اور منو بھائی جی تشریف لائے تھے ۔ میں ہال کے دروازے کے قریب کھڑا تھا ، تقریب جاری تھی کہ منو بھائی اسٹیج سے اتر کر دروازے کی طرف آرہے تھے شاید انہیں سگریٹ کی طلب تھی، مجھے دروازے کے قریب کھڑا دیکھ کر انہوں نے مجھے بازو سے پکڑا اور ہال سے باہر لے آئے ۔ میں نے ڈبیا سے سگریٹ نکال کر انہیں دیا اور دوسرا سگریٹ اپنے لیے نکالا ، منو بھائی نے سگریٹ کے پہلے کش کا دھواں اندر نگلتے ہوئے کہا
” آج کل کی کرداں؟“
میں نے کہا
” ویلاں منو بھائی جی کوئی نوکری نہیں دینا اے ڈبی وی آج فیر دوکاندار کولوں ادھار لے کے آیاں“
اس کے بعد ہماری خامشی اور ہمارے سگرٹوں کے دھوئیں کا مکالمہ ہوتا رہا۔ منو بھائی نے سگریٹ کے آخری کش کے دھوئیں کو اندر نگلتے سگریٹ کو بوٹ تلے مسلا اپنے کوٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالا سگریٹ کی ڈبیا نکال کر میری قمیض کی جیب میں ڈالتے ہوئے کہا
” مینوں لاہور آکے ملیں “
تین چار دن بعد ، میں لاہور گیا پاک ٹی ہاوس سے باہر نکلا تو روزنامہ مساوات میں کام کرنے والے الطاف ملک سے ملاقات ہو گئی جن سے لانڈھی جیل میں دوستی ہوئی تھی۔ اور پھر ہم نثار عثمانی جی سے ملنے ڈان کے دفتر چل پڑے۔ منو بھائی وہیں مل گئے ، میں ان کے قریب ہی بیٹھ گیا تھوڑی دیر بعد منو بھائی نے نثار عثمانی جی کو کہا ” آپ لوگ مسعود کو جیل تو لے گئے تھے اب اس کی نوکری کا بھی کچھ کرو “ نثار عثمانی جی نے اسی وقت مساوات میں حفیظ راقب جی کو فون کیا اور میرے بارےمیں تفصیل سے ان سے بات کی ،حفیظ راقب ان دنوں مساوات اخبارکی یونین کے صدر تھے ۔ کچھ دیر بعد خاور نعیم ہا شمی جی بھی وہیں آگئے۔ منو بھائی جی نے خاور نعیم ہاشمی کو کہا جاتے ہوئے مسعود کو اپنے ساتھ لیتے جانا اس کو حفیظ راقب سے ملانا اور آج کے بعدیہ تمہارے حوالے ہے۔
لائل پور میں مساوات میں کام کرنے کی وجہ سے مجھے تین چار بار لاہور جانا پڑتا، ہر بار منو بھائی جی سے ملاقات کرنے ان کے دفتر جاتا اور ہر بار سگریٹ کی ڈبی میری قمیض ، کی جیب میں ڈالنا نہ بھولتے
منو بھائی کے الفاظ میں بلا کی کاٹ تھی اور یہ کاٹ بغیر نظریات سے وابستگی کے نہیں آتی وہ جمہوری لبرل اور انسان دوست نظریات سے آخری دم تک وابستہ رہے ۔ خصوصی طور پہ جابر آمر ضیا کے دور میں جب بہت سے لکھنے والوں نے اپنے قلم کو کھانے کا چمچ بنا لیا تھا منو بھائی نے قلم کو الفاظ کی تلوار بنائے رکھا کالم نگاری کے علاوہ وہ پنجابی میں شاعری میں بھی سکتہ زدہ معاشرے کی گود میں مردہ بچے کو ڈالتے رہے
کالم نگاری کو ایک صنف کا درجہ دینے میں منو بھائی کا بھی بہت بڑا حصہ ہے
ان کی حس مزاح بھی بلا کی تھی
وہ اپنی سوانح عمری ” میں تے منو بھائی“ مکمل کر رہے تھے
میں نے سوچا جہاں میں نے منو بھائی سے اور بہت کچھ لیاہے اپنے اس مضمون کاعنوان بھی ان کی سوانح عمری ”میں تے منو بھائی“ سے ہی لے لوں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنو بھائی کے بعد ۔۔ سہیل وڑائچ
Next Article چو ر سپاہی، اندھیرنگری اور چوپٹ راج ۔۔ عظمیٰ طارق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.