Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بارش، مزید 17 افراد جاں بحق، 49 زخمی
اہم خبریں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بارش، مزید 17 افراد جاں بحق، 49 زخمی

ایڈیٹرجولائی 7, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار بارش جاری اور اس کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق اور 49 زخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع سے بارش کے باعث ہونے والی اموات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے چونگی امرسدھو کے علاقے میں بندی والا پُل کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 10 سال کی عمر سے کم تین بچے بھی شامل تھے۔
ایک اور 10 سالہ بچے کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک علیحدہ حادثے میں سرکاری مزنگ ٹیچنگ ہسپتال اور ساتھ کی عمارت کی دیوار گرنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دیوار ہسپتال کی انتظار گاہ پر گری، جس کے سبب ’ویٹنگ شیڈ‘ بھی گر گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سر گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 6 افراد اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکوال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ جھنگ اور فیصل آباد میں ایک،ایک اور شیخوپورہ میں بارش کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 49 افراد زخمی ہیں، جن میں سے32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بیان میں کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورت حال کی نگرانی بھی جاری ہے اور پی ڈی ایم اے پنجاب بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے۔
عمران قریشی نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز پنجاب بھر میں کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے، ڈوبنے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 9 افراد کی اموات ہو گئی تھیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز ہونے والی 291 ملی میٹر بارش کو ’ریکارڈ‘ اور غیر متوقع قرار دیا تھا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بھی انہی خیالات کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے نوٹ کیا کہ اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ بارش سے گزشتہ 30 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) کے منیجنگ ڈائریکٹر غفران احمد نے مختلف انڈر پاسز پر نکاسی آب کا جائزہ لیا، جس میں کیپٹن مبین شہید انڈر پاس اور مختلف سڑکیں شامل ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور پانی کو نکالنے والے تمام جنریٹرز کے لیے ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
دوسری جانب، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ فیلڈ میں موجود ہیں اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ زاہد اختر زمان نے کلمہ چوک انڈرپاس اور دیگر سڑکوں کا دورہ کیا اور تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کی۔
مزید بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری نے تمام محکمہ جات کے سیکریٹریز کو انڈرپاس اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا جائزہ لینے کے احکامات دیے۔
بیان میں زاہد اختر زمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں جبکہ اس پر بھی زور دیا گیا کہ حکام نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے مزید پمپس کی تنصیب کے احکامات دیں۔
دریں اثنا، واسا مون سون کنٹرول روم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں 57 ملی میٹر اور لکشمی چوک پر 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے صبح جاری کی گئی رپورٹ میں خبردار کیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں، کرک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 6 سے 8 جولائی کے دومیان شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
مزید خبردار کیا کہ شدید بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
مزید کہا گیا کہ موسلادھار بارشیں پہاڑی ندی نالوں اور کشمیر کے مقامی نالے، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔
دوسری جانب علاقائی موسمیاتی مرکز لاہور نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پنجاب اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے۔
مزید کہا کہ 5 سے 9 جولائی کے دوران پنجاب کے بڑے شہروں (راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان) میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔
گزشتہ رات صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ 8 جولائی سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، تمام محکمے فوری طور پر انتظامات مکمل کریں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفوج اور آئی ایس آئی کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کے تین مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی نامزد
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:سویڈن واقعہ پر خان صاحب کا احتجاج”اچک” لینے کی حکومتی تدبیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.