Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد:اسمبلیاں وقت پر تحلیل ہوں یا قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن
اہم خبریں

اسلام آباد:اسمبلیاں وقت پر تحلیل ہوں یا قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن

ایڈیٹرجولائی 20, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election coommision rejects reference against imran khan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے سیکریٹری عمر حمید خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں وقت پر یا وقت سے پہلے تحلیل ہوں کمیشن عام انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے۔
سرکاری خبرایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت سے پہلے یا وقت پر اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کرانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نئی مردم شماری کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے ہوجاتی ہے تو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار سے ساڑھے چار ماہ درکار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانسگ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، تمام اعداد وشمار ڈیجیٹل کیے جا رہے ہیں، اس سے سسٹم میں شفافیت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلیک منی کا استعمال پورے ملک کا مسئلہ ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے اس میں بہتری آسکتی ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوگا، قانون میں جس ڈیٹا کی فراہمی کی اجازت ہے، وہ آرٹیکل 138 کے تحت جاری کر تے ہیں۔
مردم شماری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کی منظوری ہوتی ہے تو اس کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار سے ساڑھے چار ماہ درکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر ہم نے کام کیا ہے، ہم اس پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
عمر حمید خان نے کہا کہ ہم نے فنانس سیکشن ڈیجیٹل کیا ہے، تمام اداروں سے اعداد وشمار لیتے ہیں، یہ سسٹم ڈیوائس ’بگ ڈیٹا‘ نہ صرف کمیشن کی معاونت کرے گا بلکہ رہنما اصول بھی فراہم کرے گا اور یہ سب کچھ قواعد میں رہ کر ہو رہا ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے کوئی ایسی شق نہیں جو اس سے متصادم ہو، اس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 73 ترامیم دی گئیں، ان کی منظوری کے بعد ہی کوئی حتمی بات ہوسکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اطلاعات قانون کے مطابق نہیں ہوں گی اس پر کارروائی کریں گے، الیکشن کمیشن قانونی اصلاحات کے مطابق ہی الیکشن کرائے گا۔
جماعتوں کے انتخابی اخراجات کوئی بھی فرد حاصل کرسکتا ہے، مسعود شیروانی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پولیٹیکل فنانس مسعود شیروانی نے پولیٹیکل فنانسگ مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سیاسی پارلیمانی عمل کا حصہ ہے، آئین پاکستان کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا حساب رکھنا اور فنڈنگ کے ذرائع بتانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگل فریم ورک کے مطابق انتخابی اخراجات، اثاثہ جات کے گوشوارے، کاغذات نامزدگی کے ساتھ گوشوارے سب واضح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ قائم کیا ہے جس کے مقاصد مختلف اعداد وشمار کا حصول ہے تاکہ شفافیت اور غیر جانب داری کا سلسلہ آگے بڑھے۔
ا مسعود شیروانی نے بتایا کہ جماعتوں کے انتخابات، عہدیداروں کے چناؤ سے بھی اس شعبے کا کام ہے، یہ شعبہ پولیٹیکل فنانس اورا کائونٹس کا معاملہ دیکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روایتی ریکارڈ سے اب پولیٹیکل فنانس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنایا گیا، یہ تمام سلسلہ ڈیجیٹل اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کے وقت سیاسی وابستگی نہیں دیکھتے بلکہ شواہد اور دستاویزات پر انحصار کرتے ہیں، فنانس ونگ تصدیقی عمل کے لیے ایف بی آر، نادرا، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف اے بی ایس، آئی سی اے پی کے ساتھ باقاعدہ سے اعداد وشمار کی شیئرنگ کرتا ہے اور آنے والی اسمبلیوں کے لیے مکمل اعدادوشمار ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سیکشن کے لیے قانونی اصلاحات تجویز کیے گئے ہیں، انتخابی قانون سے متعلقہ شقیں کمیٹی میں زیر غور لائی گئیں، 168 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے لیے رہنما اصول وضع کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آڈٹ رپورٹ کا ایک معیار بنا رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنے اکاؤنٹس کا حساب دیں گی، اس سے ایک بہتر مالی ضابطہ وضع ہوگا۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سیاسی جماعتوں کے دستور ویب سائٹ پر ڈالتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کے نتائج سرکاری گزٹ میں پرنٹ کرتے ہیں اور انتخابی نشان ویب سائٹ پر جاری ہوتے ہیں۔
ڈی جی پولیٹکل فنانس نے کہا کہ سیاسی جماعت کے انتخابی اخراجات کی تفصیل کوئی بھی فرد حاصل کرسکتا ہے۔
اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہوئی تو 12 اکتوبر سے پہلے انتخابات ہوں گے، ظفراقبال
الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری ظفراقبال نے ایک سوال پر کہا کہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے اور اگر مدت مکمل کرکے تحلیل ہوتی ہے تو 12 اکتوبر تک الیکشن ہوجائیں گے، اگر وقت سے پہلے تحلیل ہوتی ہے تو 90 دن میں انتخابات ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہیں، واٹر مارک بیلٹ پیپر حاصل کرلیے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) لینے کے لیے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست کی ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان ای وی ایم بلاول بھٹو بلیک منی بھارت ڈائریکٹر جنرل ڈی جی سیکریٹری عمر حمید خان کاغذات نامزدگی مردم شماری مسعود شیروانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات، کراچی میں 9، 10 کو ڈبل سواری پر پابندی
Next Article کشور ناہیدکا کالم:کہا سنا، کبھی معاف نہیں ہوتا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.