Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کیا کالم نگار کی سیاسی وابستگی نہیں ہونا چاہئے؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کیا کالم نگار کی سیاسی وابستگی نہیں ہونا چاہئے؟

ایڈیٹرجولائی 22, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عموماً یہ بات کہی جاتی ہے کہ کالم نگار کی سیاسی وابستگی کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہونی چاہئے لیکن مجھے یہ بات کبھی سمجھ نہیں آئی کیونکہ میری نظروں سے کوئی کالم نگار ایسانہیں گزرا جس کی سیاسی وابستگی کسی جماعت یا کسی رہنما کے ساتھ نہ ہو۔ اگر کوئی کالم نگار سب سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں میں سے کسی کیلئے بھی دل میں نرم گوشہ نہیں رکھتا اور کہتا ہے کہ یہ سب چور ہیں، ڈاکو ہیں،لٹیرے ہیں تو یہ بھی ایک سیاسی نظریہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم سب کو رد کردیں گے تو پھر ایک دن ’’میرے پیارے ہم وطنو‘‘ کی آواز تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو سے سنائی دے گی۔اس حوالے سے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر وابستگی بدلتی رہتی ہے تو پھر یہ ابن الوقتی ہے، کوئی نظریاتی مسئلہ نہیں۔
میں نے ابھی تک اسکندر مرزا، جنرل ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاء الحق، میاں نواز شریف، جنرل پرویز مشرف اور عمران خان کے ادوار دیکھے ہیں، مجھے ان میں سے جزوی طور پر ذوالفقار علی بھٹو اور 1993ءکے بعد میاں نواز شریف بھی سیاسی رہنمائوں سے مختلف اور بہترنظر آئے۔ میاں نواز شریف جب سیاست کے پالنے میں تھے اور جنرل ضیاء الحق کے فیورٹ تھے، میں نے ان کے لئے دل میں کوئی جگہ محسوس نہیںکی، چنانچہ اس دور میں ان کے حوالے سے میرا نقطہ نظر مثبت نہیں تھا۔ لیکن 1993ء کے میاں نواز شریف ایک بالغ نظر سیاست دان کے طور پر سامنے آئے، چنانچہ میں نے اپنے کالموں میں اس کا اظہار بھی کیا ان کے دور ِحکومت میں بھی اور اس وقت بھی جب وہ ابتلاؤں میں سے گزر رہے تھے اور ابھی تک ان کیلئے مطلع پوری طرح صاف نظر نہیں آتا۔
اسکندر مرزا کے دور میں، میں شاید دسویں جماعت میں پڑھتا تھا، میں نے ایک خط اس دور کے ایک معتبر اخبار ’’ہلال پاکستان‘‘ میں اشاعت کیلئے بھیجا، جو مراسلات کے کالم میں شائع ہوا، میں نے اس میں اسکندر مرزا کے لتے لئے ہوئے تھے۔ ایوب خان کے دور میں، میں بی اے کا طالب علم تھا، ان کے خلاف مظاہروں میں بھرپور حصہ لیتا رہا اور پولیس کی لاٹھیاں کھائیں، ان میں سے ایک لاٹھی میری کمر پر پڑی جس کے اثرات ابھی تک قائم ہیں، جب مادرِ ملت فاطمہ جناح ایوب خان کے مقابلے میں الیکشن میں کھڑی ہوئیں میں ان کا کارکن تھا، اسی طرح بھٹو صاحب کے زمانے میں بھی اپنے اختلافات کا اظہار کرتا رہا، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، قوم کو آئین دیا، اور پورے عالم اسلام کے رہنمائوں کو پاکستان میں ایک پرچم تلے جمع کیا، لیکن ان کے دور میں جب سیاسی کارکنوں کےساتھ بہت شرمناک سلوک ہوا تو میں نے اس کے خلاف کالم لکھے اور مجھے ایف ایس ایف کے مسعود محمود کا پیغام ان لفظوں میں موصول ہوا’’تم ابھی نوجوان ہو اور زندگی خوبصورت ہے‘‘۔ میں اس دھمکی کے عملی جامہ پہنائے جانے سے محفوظ رہا کہ اس دھمکی کے سترہ دن بعد ان کی حکومت چلی گئی۔
اسی طرح میں نے جنرل ضیاء الحق کی ان عنایتوں سے بھی خود کو محفوظ رکھا جو ایک ملاقات کے دوران انہوں نے تین مرتبہ اپنا دایاں ہاتھ اپنے سینے پر رکھتے ہوئے کہا ’’قاسمی صاحب کوئی خدمت بتائیں‘‘ اور میں نے تینوںبار ان کی اس پیشکش کا صرف شکریہ ادا کیا۔ ان کے دور میں، میں نے جو کالم لکھے ، وہ میری کتاب میں شامل ہیں جن کی وجہ سے میرے وہ دوست مجھ سے ناراض بھی ہوئے جو سمجھتے تھے کہ ضیاء الحق اسلام کا سپاہی ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے خلاف لکھے گئے میرے کالم میری کتاب ’’بارہ سنگھے‘‘ میں شامل ہیں۔ بارہ ،استعارہ اس طرح کہ بارہ اکتوبر کو انہوں نے ناجائز طور پر ایک منتخب حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ آخر میں عمران خان کا ذکرِ خیر بھی کہ ان کی حکومت کے خلاف جو میں نے کالم لکھے وہ حال ہی کی بات ہے، انہوں نے اپنی ایک تقریر میں فرمایا ’’عطاء الحق قاسمی میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا‘‘۔
ان تمام ادوار کے دوران میں ریڈیو، ٹی وی پر بین تھا، میری سیاسی ہمدردیاں ہر طرح کے دور میں میاں نواز شریف کے ساتھ رہیں، سو ابھی تک میں نے جو لکھا ہے اپنی تعریف کیلئے نہیں بلکہ صرف اپنا نقطہ نظر واضح کرنے کیلئے لکھا ہے۔ میرے کچھ کرم فرما کبھی کبھار مجھ پر طعنہ زنی کرتے ہیں کہ تم کالم نگار ہومگر تمہاری ذہنی وابستگی ایک جماعت اور اس کےلیڈر سے ہے مگر میں ان کی بات مائنڈ نہیں کرتا کہ ان کی اپنی سیاسی وابستگی سے میں واقف ہوں۔ میرے خیال کے مطابق ہر سوچ سمجھ رکھنے والے شخص کی ایک سیاسی رائے ہونا چاہئے اگر ہم سب کو رد کرتے رہیں گے تو اس کے نتیجے میں صرف انتشار پیدا ہوگا اور پاکستان کی بنیادیں کبھی مستحکم نہیں ہوسکیں گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:افغان پالیسی: غیر سیاسی سوچ کے قبرستانی ہیولے ( 2 )
Next Article اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر، ملازمین کا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.